مجلہ نوائے خادم رجب المرجب تا شعبان 1447ھ

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
باعثِ مسرت ہے کہ مجلہ "نوائے خادم" کا شمارہ (یکم رجب المرجب تا شعبان ۱۴۴۷ھ) آپ کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔ ہماری نہایت عاجزانہ اور مخلصانہ گزارش ہے کہ اس شمارے کا مطالعہ فرما کر ہمیں اپنی قیمتی آراء اور بصیرت افروز تجاویز سے ضرور نوازیں۔
آپ کی رائے ہمارے لیے باعثِ افتخار بھی ہے اور رہنمائی کا قابلِ اعتماد ذریعہ بھی، جس کی روشنی میں ہم اپنے اس دینی و اصلاحی کام کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ آپ کی توجہ اور رہنمائی ہمارے لیے ہمیشہ باعثِ تقویت رہی ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں خلوص کے ساتھ دینِ اسلام کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے اور اس مجلہ کو اصلاحِ امت اور اشاعتِ خیر کا مؤثر وسیلہ بنائے۔آمین
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ادارہ مجلہ نوائے خادم
Blue and Yellow Modern Clean Real Estate Product Catalog A4 Document (1).jpg

آن لائن پڑھیں۔

ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے درج ذیل فائل پر کلک کریں۔
 

Attachments

  • Nawae Khadim Rajab To Shaban 1447.pdf
    10.9 MB · مناظر: 1
Last edited:

محمدشعیب

وفقہ اللہ
رکن
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
نہایت عمدہ،بہترین،لاجواب اور کمال کا شمارہ ہے،جیسے جیسے پڑھتا گیا اسی طرح اس میں مگن ہوتا گیا،ماشاءاللہ جتنا دیدہ زیب یہ شمارہ ہے اتنے ہی بہترین اور کمال مضامین ہیں۔
رجب اور شعبان کی نسبت سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا،اور رمضان کی تیاری کے حوالہ سے مضمون باکمال ہے۔
 

محمد حفص فاروقی

وفقہ اللہ
رکن
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
مجلہ "نوائے خادم" کا شمارہ نہایت عمدہ، بہترین، لاجواب اور ہر اعتبار سے قابلِ تحسین ہے۔ جوں جوں اس کا مطالعہ کرتا گیا، اسی طرح اس میں مگن ہوتا چلا گیا۔ ماشاءاللہ! جس قدر یہ شمارہ دیدہ زیب ہے، اسی قدر اس کے مضامین بھی معیاری، بامقصد اور فکر انگیز ہیں۔
خصوصاً رجب اور شعبان کے فضائل و نسبت سے بہت سی مفید اور قابلِ عمل باتیں سیکھنے کو ملیں، جبکہ رمضان المبارک کی تیاری کے حوالے سے شائع کیا گیا مضمون نہایت باکمال، بروقت اور رہنمائی سے بھرپور ہے۔
اللہ تعالیٰ ادارۂ مجلہ نوائے خادم کی اس مخلصانہ دینی کاوش کو قبول فرمائے، اسے مزید نفع بخش بنائے اور آپ سب کو اخلاص و استقامت کے ساتھ دینِ اسلام کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
 

محمد حفص فاروقی

وفقہ اللہ
رکن
میرے استاد صاحب کے کلمات

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
آپ کا مخلصانہ مکتوب اور مجلہ "نوائے خادم" کا تازہ شمارہ موصول ہوا، جس پر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔الحمدللہ، مجلہ کا مطالعہ باعثِ مسرت و افادہ ہے۔ اس میں شامل مضامین دینی شعور، اصلاحِ معاشرہ اور فکری رہنمائی کے حوالے سے قابلِ قدر کوشش ہیں۔ ادارہ کی یہ سعی لائقِ تحسین ہے کہ وہ اخلاص اور ذمہ داری کے ساتھ دینی خدمت میں مصروف ہے۔
ان شاء اللہ مکمل مطالعہ کے بعد جو آراء اور تجاویز مناسب ہوں گی، آپ کی خدمت میں ضرور پیش کی جائیں گی۔ اللہ تعالیٰ آپ کے اس دینی و اصلاحی کام کو قبول فرمائے، اسے نفعِ عام کا ذریعہ بنائے اور آپ سب کو استقامت و اخلاص عطا فرمائے۔

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
 
Top