امام شافعي !!

أضواء

وفقہ اللہ
رکن
امام شافعي

12887451651.gif


امام شافعي
محمد بن ادريس بن العباس بن عثمان بن شافع بن السائب بن عبيد
بن عبد يزيد ابن ھاشم بن المطلب بن عبد مناف القرشي.
يہ سيد المرسلين:
سيدنا محمد ابن عبداللہ صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کے ساتھ
" عبد مناف " کے ذريعے ملتے ہيں.
شافعي قريشي ہيں اور والدہ کي طرف سے
(مشہور قول کي بنا پر کہ) آپ کي والدہ
ايک شريف قبيلہ الأزد سے تھيں
جن کا نام السيدة فاطمہ ( أم حبيبہ ) الأزديہ تھا،
يہ قبيلہ يمن کہ السعيد سے تعلق رکھتا تھا.
امام الشافعي (رحمتہ اللہ عليہ) کي زندگي

آپ ماہ رجب سال 150 ھجري با مطابق 768 عيسوي ميں
شھر غزہ فلسطين ميں پيدا ہوئے.
آپکے والد مكہ مكرمہ سے مسلمين کے ساتھ ھجرت
کرکہ فلسطين،الرُباط آگئے تھے،
اسکے بعد غزہ و عسقلان ميں بھي رہے.
امام شافعي کي ولادت کے بعد کچھ دنوں ہي ميں
انکے والد کا انتقال ہوگيا
انکي والدہ انکو واپس مکہ لے آتي ہيں اور
وہيں انکي علمي تربيت ہوتي
آپ امام مالک کے شاگرد بھي رہے،
اور آپ کي عمر کا بيشتر حصہ مکہ، مدينہ، بغداد
اور مصر ميں گزرا
اور آخرکار مصر ہي ميں وفات پائي
آپ اپنے زمانہ کے بہت بڑے عالم اور فقيہ تھے
عربي زبان پر بڑي قدرت حاصل تھي
اور اعلي درجہ کے انشاپرداز تھے
اپ کي دو کتابوں (کتاب الام) اور
(الرسالہ) کو شہرت دوام حاصل ہوئي
صديوں تک مصر عرب ، شام ، عراق ،
اور ايران ميں آپ کي قابليت کا چرچہ رہا
تاليفات امام شافعي (رحمتہ اللہ عليہ)
1ـ الرسالہ القديمہ

2ـ الرسالہ الجديدة.

3ـ اختلاف الحديث.

4ـ جماع العلم.

5ـ ابطال الاستحسان.

6ـ احكام القرآن.

7ـ بياض الغرض.

8ـ صفہ الأمر والنھي.

10ـ اختلاف العراقيين.

11ـ فضائل قريش.

12ـ كتاب: الام.

13ـ كتاب: السُنَن.

14ـ كتاب: المبسوط.

15ـ المسند الشافعي

12932314007.gif
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
حضرت امام شافعی رحمۃ اللہ کو امام محمد رحمۃ اللہ علیہ سے بھی شرف تلمذ حاصل ہے.
شکریہ اضواء صاحبہ ائمہ اربعہ کا ذکر خیر کر کے دل موہ لیا .جزا اک اللہ خیرا
 

اسداللہ شاہ

وفقہ اللہ
رکن
احمدقاسمی نے کہا ہے:
حضرت امام شافعی رحمۃ اللہ کو امام محمد رحمۃ اللہ علیہ سے بھی شرف تلمذ حاصل ہے.
شکریہ اضواء صاحبہ ائمہ اربعہ کا ذکر خیر کر کے دل موہ لیا .جزا اک اللہ خیرا
جزاک اللہ فی الدارین
یہاں بھی امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ امام شافعی کے دادا استاد ہوئے
 

أضواء

وفقہ اللہ
رکن
السلام عليكم و رحمة الله و بركاته

زادكم الله علما وعملا ونفع بكم
اللہ وفقكم للخير دائما

آپ تمام کا بہت بہت شکریہ
 

احمداسد

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم

بہت شکریہ ۔ راقم بھی حضرت امام شافعی رحمہ اللہ کے حوالے سے ایک مضمون منتخب کر چکا ہے جو عن قریب شیئر کر دوں گا
لیکن اس مضمون سے امام شافعی رحمہ اللہ کی 15 تصانیف جان کر بالکل ایک نئی چیز ملی ہے

جزاک اللہ خیرا
 

أضواء

وفقہ اللہ
رکن
احمداسد نے کہا ہے:
السلام علیکم

بہت شکریہ ۔ راقم بھی حضرت امام شافعی رحمہ اللہ کے حوالے سے ایک مضمون منتخب کر چکا ہے جو عن قریب شیئر کر دوں گا
لیکن اس مضمون سے امام شافعی رحمہ اللہ کی 15 تصانیف جان کر بالکل ایک نئی چیز ملی ہے

جزاک اللہ خیرا

السلام عليكم و رحمة الله و بركاته

زادك الله علما وعملا ونفع بك
الله وفقك للخير دائما

آپ کا بہت بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top