حضرت ابوالدرداء رضی اللہ تعالی عنہ

رجاء

وفقہ اللہ
رکن
حضرت حوشب فزاری رحمہ اللہ کہتے ھیں کہ میں نے حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کو منبر پر یہ بیان فرماتے ہوئے سُنا کہ میں
اُس دن سے بہت ڈرتا ہوں جس دن میرا رب مجھے پکارے گا اور کہے گا ،اور میں لبیک کہوں گا پھر میرا رب کہے گا تونے اپنے علم پر کیا عمل کیا؟ اللہ کی کتاب کی وہ آیت بھی آئے گی جو کسی بُرے عمل سے روکنے والی ھے اور وہ آیت بھی آئے گی جو کسی نیک عمل کا حکم دینے والی ھے اور ھر آیت مجھ سے اپنے حق کا مطالبہ کریگی - اب اگر میں نے اُس نیک عمل کو نہیں کیا ھوگا تو وہ حکم دینے والی آیت میرے خلاف گواہی دیگی اور اگر میں نے اُس بُرے کام کو نہیں چھوڑا ھوگا تو وہ روکنے والی آیت میرے خلاف گواہی دیگی - اب بتاؤ میں کیسے چھوٹ سکتا ھوں -
 
Top