حسن رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے چاند کی حیثیت

رجاء

وفقہ اللہ
رکن
ایک صحابی رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کے لیے حاضر ہوئے - چودھویں رات تھی ، چانداپنی پوری آب و تاب کے ساتھ روشن تھا -کچھ ایسا رخ بنتا تھا کہ سامنے ہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرماتھے اور اوپر آسمان پر چاند نظر آرہا تھا - نظر کبھی آقا علیہ الصلاۃ والسلام کے رُخ انور پر پڑتی اور کبھی چاند پر پڑتی ،پھر آپ کے والضحی والے چہرے پر پڑتی اور پھر چاند پر پڑتی - بہت دیر تک وہ چاند کو بھی دیکھتے رہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے رُخ انور کو بھی دیکھتے رہے - بالآخرانہوں نے فیصلہ کیا کہ اےچاند! تیرے حسن و جمال سے میرےپیارے آقا علیہ الصلاۃ والسلام کا حسن وجمال زیادہ ھے :
چاند سے تشبیہ دینا یہ کہاں انصاف ہے
چاند پر ہیں چھائیاں مدنی کاچہرہ صاف ہے
 
Top