حدیبیہ کے مقام پر تقریباً(1500)صحابہ کرام رضی اللہ تعالٰی عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھے صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کے پاس پانی کا جتنا ذخیرہ تھا سب ختم ہوگیا حتٰی کہ وضو اور پینے کے لیے بھی پانی باقی نہ رہا سب صحابہ کرام رضی اللہ عنہ سخت پرشیان ہوئے لوگ پیاسے ہیں جانور پیاسے ہیں لیکن پورے قافلے میں پانی کا نام ونشان نہیں صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان حالات سے آگاہ فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ لشکر میں جتنا بھی پانی ہے لے آؤ چنانچہ سارے لشکر سے پانی جمع کیا گیا مشکوں کو نچوڑ نچوڑ کر جتنا پانی نکلا نکالا گیا قطرہ قطرہ ملا کر ایک چھوٹے سے برتن میں پانی جمع کیا گیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر کیا گیا -
فوضع النبی صلی اللہ علیہ وسلم یدہ فی الرکوتہ
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ اس پانی کے اندر ڈبودیا اور اللہ تعالی سے برکت کی دعا مانگی صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے اپنی آنکھوں سے
فجعل الماء یفور من بین اصابعہ
کہ پانی آپ کی انگلیوں سے پھوٹ رہا تھا سب صحابہ اکرام رضی اللہ عنہ نے اپنے مشکیزے اور دیگر برتن بھر لیے جانوروں کو پلا لیا سب ضرورت پوری کر لیں مگر پانی ختم نہ ہوا
نتائج------------------
(1)صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے کن مشکلات میں کام کیا
(2)رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ
جواہر التاریخ الاسلامی