اشد اور فوری ضرورت

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

سیفی خان

وفقہ اللہ
رکن

السلام علیکم وحمۃ اللہ

کیا یونی کوڈ تحریر کو ان پیج میں کنورٹ کیا جاسکتا ہے اگر ہاں تو کیسے ۔ ۔؟
مجھے سافٹ وئیر کی اشد اور فوری ضرورت ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
 
پ

پیامبر

خوش آمدید
مہمان گرامی
بھائی میں اس وقت سینٹر میں ہوں، یہاں نیٹ انتہائی حد تک سست ہے. بڑی مشکل سے آپ کا پیغام دیکھا ہے. عصر تک گھر جاکر دیکھوں گا.
سوفٹ ویئر ہے تو. لیکن آپ ان پیج کا نیا ورژن کیوں استعمال نہیں کرلیتے. یہ یونیکوڈ کو سپورٹ بھی کرتا ہے.
 
پ

پیامبر

خوش آمدید
مہمان گرامی
1۔یونیکوڈ کو سپورٹ کرتا ہے۔
2۔ حاشیہ / فوٹ نوٹ کی سہولت موجود ہے۔
3۔ خوبصورت یونیکوڈ فونٹس شامل کیے گئے ہیں، جن میں فیض نستعلیق وغیرہ بھی شامل ہیں۔
4۔ ان پیج انسٹال کرنے کے بعد یہ فونٹس کسی بھی دوسری اپلیکیشن جیسے ایم ایس ورڈ میں استعمال کیے جاسکتے ہیں۔
5۔ اس میں کی بورڈ کی سیٹنگ کرنے کی ضرورت نہیں رہتی، آپ کی ونڈوز میں جو کی بورڈ انسٹالڈ ہے، وہی کام کرے گا۔
 
سیفی خان

وفقہ اللہ
رکن
یہ بھی تو بتا دیں کہ نیا وزن ہے کون سا اور کہا ں سے انسٹال ہو گا کوئی لنک وغیرہ بھی تو دیں . . . اور ایک اور بات کہ میں یونیکوڈ تحاریر کو کورل ڈرا میں لے جانا چاہتا ہوں . .
 
پ

پیامبر

خوش آمدید
مہمان گرامی
آپ کورل ڈرا کونسا ورژن استعمال کررہے ہیں؟
 
نورمحمد

وفقہ اللہ
رکن
سیفی خان نے کہا ہے:
یہ بھی تو بتا دیں کہ نیا وزن ہے کون سا اور کہا ں سے انسٹال ہو گا کوئی لنک وغیرہ بھی تو دیں . .

مبھے بھی ان سوالوں کے جوابات کا انتظار ہے
 
سیفی خان

وفقہ اللہ
رکن
میرا مسلہ حل ہو گیا ہے . . . اس کام کے لئے ایک سافٹ وئیر ہے Urdu Unicode Solution اس سے ان پیج سے یونی کوڈ اور یونی کوڈ سے ان پیج میں کنورٹ کر سکتے ہیں مگر اس کے لئے لازمی ہے کہ پہلے آفس انسٹال کر لیں نہیں تو یہ کام نہیں کرتا ہے . .

جزاکم اللہ خیرا
 
پ

پیامبر

خوش آمدید
مہمان گرامی

راجہ صاحب

لیکن اس سے جب آپ ٹیکسٹ کنورٹ کریں گے تو بہت سے الفاظ کے درمیان سپیس غائب ہو جائے گی
لیکن اگر آپ ان پیج سے ٹیکسٹ کاپی کریں گے تو غلطیوں کا امکان نا ہونے کے برابر رہ جائے گا لیکن ایک بات یاد رکھنے کی ہے اگر ایک بار فائل نئے ان پیج میں اوپن ہو گئی تو دوبارہ پرانے ان پیج میں نہیں کھلے گی '@^@|||
 
ابو ثمامہ

وفقہ اللہ
رکن
صرف اوپن ہونے سے یہ مسئلہ پیش نہیں آتا بلکہ اوپن کرنے کے بعد اگر محفوظ کر لی تب پرانے ان پیج میں نہیں کھلے گی۔

دخل در ۔۔۔۔۔۔ کی معذرت!
 
پ

پیامبر

خوش آمدید
مہمان گرامی
صرف اوپن ہونے سے یہ مسئلہ پیش نہیں آتا بلکہ اوپن کرنے کے بعد اگر محفوظ کر لی تب پرانے ان پیج میں نہیں کھلے گی۔

دخل در ۔۔۔۔۔۔ کی معذرت!

خوب پکڑا ہے مغموم صاحب کو۔'@^@|||
 
ذیشان نصر

وفقہ اللہ
رکن
پیامبر نے کہا ہے:
آپ کورل ڈرا کے 12 سے اوپر کے ورژن استعمال کریں تو آپ کورل ڈرا میں ہی اردو ٹائپ کرسکتے ہیں.

پیامبر بھائی ابھی تک کورل ڈرا کا کوئی بھی ورژن مکمل اردو نستعلیق سپورٹ نہیں کرتا۔۔۔!
 
پ

پیامبر

خوش آمدید
مہمان گرامی
ذیشان نصر نے کہا ہے:
پیامبر نے کہا ہے:
آپ کورل ڈرا کے 12 سے اوپر کے ورژن استعمال کریں تو آپ کورل ڈرا میں ہی اردو ٹائپ کرسکتے ہیں.

پیامبر بھائی ابھی تک کورل ڈرا کا کوئی بھی ورژن مکمل اردو نستعلیق سپورٹ نہیں کرتا۔۔۔!
اردو نستعلیق کو سپورٹ نہیں کرتا تو اسلیے کہ کچھ اردو کیریکٹرز اس میں شامل نہیں، مثلا ڈ اور ی وغیرہ۔ اگر آپ ان حروف کو alt+gr کے ساتھ لکھیں گے تو کورل ڈرا انہیں یقیناً سپورٹ کرے گا۔ یہ آزمودہ ہے۔
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top