بلا عنوان

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
بلا عنوان​

میں کل شب کو جو کھانے کیلئے بیٹھا اندھیرے میں
تو کتا سامنے سے لے گیا روٹی اندھیرے میں

کسی صورت سے چاول کی رکابی ہاتھ میں آئی
تو ڈھونڈا دس منٹ تک دال کا پیالہ اندھیرے میں

کہا بیوی سے چلا کر گلے میں پھنس گیا لقمہ
کہاں رکھا ہے ملتا ہی نہیں لوٹا اندھیرے میں

وہ گھبرا کر اٹھیں اور لڑ گئیں پانی کے مٹکے سے
پڑا جلدی سے ان پر میرا اک گھونسہ اندھیرے میں

لگیں وہ سسکیاں بھرنے میں چپکے سے کھسک آیا
بصد افسوس چادر اوڑھ کر لیٹا اندھیرے میں

پچاسوں کروٹوں کے بعد جب جاکر پلک جھپکی
کہ چھت سے چار پائی پر گرا چوہا اندھیرے میں

اچھلتا کودتا سر پیٹتا کمرے سے میں بھاگا
تو اک کھمبے سے ٹکرا کر گرا الٹا اندھیرے میں

کہا بھابھی نے پکڑو چور بھیا نے کہا پکڑو
تو اتنا کہہ کے ہر چھوٹا بڑا دوڑا اندھیرے

مجھے پہچان کے ہر اک نے جس دم قہقہ مارا
کسی کو کیا خبر میں ..............اندھیرے میں
 

نورمحمد

وفقہ اللہ
رکن
اندھیرے سے ہوشیار . . . . .

اچھا ہوا جو بتا دیا تجربہ آپ نے اپنا
ہم بھی اب محتاط رہیں گیں اس اندھیرے میں​
'@^@|||'@^@|||'@^@|||
 
Top