بیگم

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
بیگم

جب سے بیگم نے مجھے مرغا بنا رکھا ہے
میں نے نظروں کی طرح سر بھی جھکا رکھا ہے

برتنو! آج میرے سر پر برستے کیوں ہو؟
میں نے تو ہمیشہ سے تم کو دھلا رکھا ہے

پہلے بیلن نے بنایا تھا میرے سر پر گو مڑ
اور اب چمٹے نے میرا گال سجا رکھا ہے

سارے کپڑے تو جلا رکھے ہیں بیگم نے
تن چھپانے کو بنیان پھٹا رکھا ہے

وہی دنیا میں مقدر کا سکندر یہاں ٹھرا
جس نے خود کو ابھی شادی سے بچا رکھا ہے

پی جا اس مار کی تلخی کو بھی ہنس کر ناصر
مار کھانے میں بھی قدرت نے مزا رکھا ہے
( ناصر)
 

نورمحمد

وفقہ اللہ
رکن
وہی دنیا میں مقدر کا سکندر یہاں ٹھرا
جس نے خود کو ابھی شادی سے بچا رکھا ہے

ہا ہا ہا ..................
 
پ

پیامبر

خوش آمدید
مہمان گرامی
وجہ بے وجہ ہم سے طبع آزمانی کے لیے
میری بیگم نے بڑا جال بچھا رکھا ہے

یار شادی نہ کرو عمر بھر پیامبری کرلو
لوگ کہتے ہیں کہ شادی میں کیا رکھا ہے؟
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
پیامبر صاحب واقعی آپ ہی نے سمجھا.
ٌٌٰلیکن میرا مشورہ ہے عمل نہ کرنا.شادی ضرور کرنا
کیونکہ نتیجہ برابر ہے جو نہ کرے وہ پچھتائے جو کرے وہ بھی پچھتائے .کیا کی گنجائش نہیں
 
Top