ایک چیونٹی کا سالانہ رزق کس قدر

سارہ خان

وفقہ اللہ
رکن
حضرت سلیمان علیہ السلام ایک دفعہ کہیں جارہے تھے ایک چیونٹی نے دوسری چیونٹی سے کہا
یا ایھاالنمل ادخلو مساکنکم ،،،،،،،،
اے چیونیٹیوں اپنے بلوں میں داخل ہو جاؤ سلیمان علیہ السلام کا لشکر آرہا ہے کہیں تمہیں پاؤں میں مسل نہ دے،،،،فتبسمہ ضاحکا من قولھا،،،،
سلیمان علیہ السلام نے اس کی بات سنی اور مسکرائے اس کو بلایا اور پوچھا اے چیونٹی تیری خوراک کتنی ہوتی ہے اس نے کہا کہ ایک سال میں پانی کے چند قطرے اور گندم کے چند دانے سلیمان علیہ السلام نے کہا اچھا میں تمہارا امتحان لیتا ہوں چنانچہ آپ نے اسے ایک جگہ بند کر دیا اور گندم کے چند دانے اور چند قطرے پانی کے رکھ دیئے سال کے بعد جب نکالا تو دیکھا کہ چیونٹی نے جتنا کہا تھا اس سے بھی تھوڑا کھایا حضرت سلیمان علیہ السلام یہ دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور فرمایا اے چیونٹی تو مجھ سے مانگ جو کچھ مانگ سکتی ہے ان کی سلطنت انسانوں پر تھی حیوانوں پر تھی چرندوں پر تھی جنوں پر تھی خشکی کی مخلوق پر تھی تری کی مخلوق پر تھی کیا عجب سلطنت تھی چیونٹی نے جواب دیا کی اے سلمیان علیہ السلام اگر آپ کچھ دے سکتے ہیں ....زدنی رزقا وعمرا....آپ میرا رزق بڑھا دیں اور میری عمر بڑھا دیں سلیمان علیہ السلام نے فرمایا یہ تو میرے بس میں نہیں یہ تو اللہ رب العزت کے ہاتھ میں ہے وہی چاہتا ہے تو رزق بھی بڑھا دیتا ہے اور عمر بھی بڑھا دیتا ہے
اہل دل کے تڑپا دینے والے واقعات
حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی
 
Top