ہلا کت کے دہانے سے حفاظت

سارہ خان

وفقہ اللہ
رکن
بنی اسرائیل کی ایک عورت اپنے بچے کو لے کر جنگل سے گزررہی تھی اچانک ایک بھیڑیا آیا اور اس نے اس عورت پر حملہ کر دیا جب بھیڑیے نے حملہ کیا تو وہ کمزور دل عورت گھبراگئی جس کی وجہ سے اس کا بیٹا اس کے ہاتھ سے نیچے گر گیا اس بھیڑیے نے اس بچہ کو اٹھایا اور بھاگ گیا جب ماں نے دیکھا کہ بھیڑیا میرے بیٹے کو منہ میں ڈال کر لے جارہا ہے تو ماں کی مامتا نے بھی جوش مارا اور اس کے دل سے آہ نکلی جیسے ہی اس کی آہ نکلی تو اس نے دیکھا کہ ایک جواں مرد درخت کے پیچھے سے اس بھیڑیے کے سامنے آیا اور بھیڑیے نے جب اچانک کسی کو اپنے سامنے دیکھا تو وہ بھی گھبرا گیا جس کی وجہ سے بچہ بھیڑیے کے منہ سے نیچے گر گیا اور وہ بھاگ گیا اس نوجوان نے بچے کو اٹھایا اور لا کر اس کی ماں کے حوالے کر دیا وہ ماں کہنے لگی کہ تو کون ہے جس نے میرے بچے کی جان بچادی اس نے کہا میں اللہ رب العزت کا فرشتہ ہوں مجھے پروردگار نے آپ کی مدد کیلئے بھیجا ہے ایک دفعہ آپ اپنے گھر میں بیٹھی ہوئے کھانا کھا رہی تھی عین اسی وقت کسی سائل نے آپ کے دروازے پر روٹی کا ٹکڑا مانگا آپ کے گھر میں اس وقت وہی روٹی تھی جو آپ کھا رہی تھی آپ نے اس وقت سوچا میں اللہ کے نام پر سوال کرنے والو ں کو خالی کیسے بھیجوں تم نے اپنے منہ کا لقمہ نکال کر اس کو دے دیا اس صدقہ کی برکت سے اللہ نے تیرے بچے کی حفاظت کیلئے مجھے بھیجا



حضرت مولنا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی
 

محمد نبیل خان

وفقہ اللہ
رکن
جی ہاں اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ صدقہ بلاؤں کو کھا جا جاتا ہے
اور صدقہ ہی کی برکت سے اللہ نے اس مصیبت زدہ کی مدد کی
آپکا خوبصورت انتخاب ہے شکریہ
جزاک اللہ خیرا
 
Top