نعت شریف
تیرے در کا میں گدا ہوں ترا آستاں سخی ہے
مری زندگی کا حاصل ترے در کی حاضری ہے
تو جہاں کا بادشاہ ہے میں گدائے بے نوا ہوں
مری خالی جھولی بھردے ترے در گھر میں کیا کمی ہے
یہ تیری نوازشیں ہیں مجھے درپہ جو بلایا
میں سمجھ گیا یقینا میری بگڑی بن گئی ہے
ہے ترے کر م کا صدقہ کہ میں آگیا مدینہ
تو کرم سے جو بھی دیدے تری بندہ پر وری ہے
تو ہے رحمتِ دو عالم ترا فیض دو جہاں میں
تری اک نظر پہ قرباں مری ساری زندگی ہے
تجھے کیا خبر ہے زاہد تری سجدہ ریزیوں کی
ترا سر وہاں جھکا ہے جہاں ختم بندگی ہے
تیرے در کا میں گدا ہوں ترا آستاں سخی ہے
مری زندگی کا حاصل ترے در کی حاضری ہے
تو جہاں کا بادشاہ ہے میں گدائے بے نوا ہوں
مری خالی جھولی بھردے ترے در گھر میں کیا کمی ہے
یہ تیری نوازشیں ہیں مجھے درپہ جو بلایا
میں سمجھ گیا یقینا میری بگڑی بن گئی ہے
ہے ترے کر م کا صدقہ کہ میں آگیا مدینہ
تو کرم سے جو بھی دیدے تری بندہ پر وری ہے
تو ہے رحمتِ دو عالم ترا فیض دو جہاں میں
تری اک نظر پہ قرباں مری ساری زندگی ہے
تجھے کیا خبر ہے زاہد تری سجدہ ریزیوں کی
ترا سر وہاں جھکا ہے جہاں ختم بندگی ہے