مفتیء دین سے مائل کے چند سوالات

مائل شبلی

وفقہ اللہ
رکن
حضرت مفتي جسیم الدین شرر صاحب قبلہ دامت برکاتکم العاليہ
کہاں آپ مفتيء دین اورکہاں مائل جیسا بے قیمت انسان کجاخورشيدمنور کجا ذرہ ريگ،
چہ نسبت خاک راباعالم پاک
مائل بے چارہ تو بس لفظوں کا ہير پھير جانتاہے اسے کيا خبر کہ کيا ہے راہ ورسم شرراري
بندہ پرور
مائل کو اعتراف ہے اپني جہالت کا.
کہاناميں نے جسے اردومحاورات سے بھي واقفيت نہ ہواس کا علمي حدوداربعہ بھي کوئي ہوسکتاہے؟ مائل کي درازدستي سے آپ کے علمی پندار کو ٹھيس پہنچي،ايک کودک نادان رستم علم سے پنجہ لڑابيٹھااس کی معافی آ پ سے میں مانگتاہوں ،اسے بھولا اوران جان جان کر معاف کردیجیے وہ خود کو کہیں رکھ کر بھول بیٹھا ہے
لات( بُت) کي شرمگاہ چاٹو
چہ خوب است .ماشاء اللہ خدا کرے کہ آپ کے اس ذوق کو نظر نہ لگے ،آپ کي گل وگلاب تحرير ميں اس وظيفے کا رچائو بوئے گل در برگ کي طرح محسوس ہوتارہے ،جناب کا علمی حدود اربعہ تو اس حوالے ہی سے اس نادان پر روشن ہوگیا
ختمي مرتبت فرماتے ہيں انما شفاء العي السوال
جناب تو اقليم علم کے بادشاہ ہیں یقینا آپ کا علمی حدود اربعہ پاکستان سے کہیں زیادہ ہی ہوگا
آں جناب کے اسی علمی حدود اربعہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے چند سوالات کا جواب چاہتا ہوں عنايت فرمائيں تو نوازش ہوگي
کيافرماتے ہيں علماء دين اورمفتيان شرع متين بيچ ان مسائل کے کہ
1....فرق غیر مقلدین سے علماء احناف کا اختلاف اصول اور مسائل اعتقادیہ میں ہے یا فروعات اجتہادیہ میں ؟
2...اس اختلاف کی وجہ سے ان پر کیا حکم شرعی عائد ہوتاہے ؟وہ گمراہ ہیں یا کافر؟
3.....گمراہ مسلمان پر لعنت بھيجنے کا شرعي حکم کياہے ؟ازروئے شرع غیرمقلدین مستحق تعزیر ہیں یا مستحق لعنت ؟
4.......جن صحابی نے عروہ پر سب کیا تھا کیا انہوں نے امصص ببظر اللات کے الفاظ بے اختیارو بے ساختہ کہے تھے یا پہلے سے سوچ کر ان کو نظم کرنے کي دقت اٹھائي تھي اورتب يہ جواب دياتھا؟
5.......کیا یہ الفاظ کسی مسلمان پر جواز لعنت کے لیے دلیل بن سکتے ہیں ؟اگر بن سکتے ہیں تو استدلال کی تقریر فرمائیے؟
6......
فمن اعتدي عليکم فاعتدوا عليہ بمثل مااعتدي عليکم
ترجمہ:
سو جو تم پر زيادتي کرے تو تم بھي اس پر زيادتي کرو جيسي اس نے تم پر زيادتي کي ہے
جزائے اعتداکو اعتداعل سبيل المجاز محاورات عرب کے مطابق محض مشا کلۃ کہا گيا يااس سے اعتدا حقيقي مراد ہے اورمثل کا کيا جنس اعتداء ہي سے ہونا ضروري ہے؟پھر یہ بھی بتایے کہ مثل یہاں عام ہے یا خاص ہے اوربمعنی جنس ہے یا بمعنی قدر؟ بدل تعدی بالمباشرہ ہے یا بالحکام؟
7.....مائل نے ازراہ تفنن لکھا تھا کہ شرر میں کیا شرکے علاوہ بھی کچھ ہے ؟آں محترم نے جواب میں اسے آیۃ کریمۃ ولاتنابزواباالالقاب کا مصداق قراردیا گزارش کرتاہوں ایۃ کریمہ کے الفاظ کا اس جملے پر انطباق واضح فرمائیے؟
اميدکرتاہوں کہ فقہ حنفي کي روشني ميں مندرجہ بالا سوالات کے جوابات عنايت فرماکر تشفي فرمائيں گے
بينوابياناشافياتوجروااجراوافيا
المستفتي
نادان مائل شبلي
 

اسداللہ شاہ

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم
مفتی جسیم الدین شرر صاحب اپنے وطن کو جارہے ہیں واپسی کا پتا نہیں کب ہو اس وقت تک اس موضوع کو مقفل کیا جارہا ہے.
تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں.
 
Top