یہ سطح سمندر سے 8 ہزار 7 سو فٹ کی بلندی پر واقع ہے
سردیوں میں مالم جبہ برف کی موٹی سفید چادر اوڑھ لیتا ہے
دنیا بھر سے برفباری دیکھنے کے شوقینوں کی پہلی ترجیح مالم جبہ ہوتی ہے
یہاں سے 2 ہزار سال پرانے بدھا کے مجسمے اور دیگر تاریخی آثار برآمد ہوئے ہیں
سردیوں میں مالم جبہ برف کی موٹی سفید چادر اوڑھ لیتا ہے
دنیا بھر سے برفباری دیکھنے کے شوقینوں کی پہلی ترجیح مالم جبہ ہوتی ہے
یہاں سے 2 ہزار سال پرانے بدھا کے مجسمے اور دیگر تاریخی آثار برآمد ہوئے ہیں
اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو قدرتی حسن سے مالامال کرتے وقت بڑی فیاضی سے کام لیا ہے۔ دنیا بھر سے سیاح اپنی آنکھوں کو قدرتی مناظر سے خیرہ کرنے کیلئے شمالی علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔ مالم جبّہ پاکستان کی بلند ترین تفریح گاہ ہے جو سطح سمندر سے 8 ہزار 7 سو فٹ کی بندی پر واقع ہے۔ سردیوں میں مالم جبہ برف کی سفید چادر اوڑھ لیتا ہے۔ سردیوں کے موسم میں یہ پاکستان کا سب سے بڑا سیاحتی مرکز بنتا جا رہا ہے۔
پاکستان کو قدرت نے قدرتی حسن سے مالامال کرتے وقت بڑی فیاضی سے کام لیا ہے، اپنے بے پناہ قدرتی حسن کی وجہ سے پاکستان دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے جنت کی حیثیت رکھتا ہے۔ پاکستان میں فطرت اپنی تمام تر رعنائیوں اور خوبصورتیوں کے ساتھ جلوہ افروز ہے۔ پاکستان کے شمالی علاقوں کا اپنی خوبصورتی کے لحاظ سے کوئی جواب نہیں، یہ اپنی اپنی خوبصورتی کے لحاظ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں لیکن حالیہ برسوں کے دوران جس جگہ نے دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی جانب راغب کیا ہے وہ سیاحتی مقام مالم جبّہ ہے۔
سردیوں کے دوران مالم جبّہ برف کی سفید چادر اوڑھ لیتا ہے۔ یہ اب پاکستان میں سب سے بڑی سردیوں کی تفریح کا درجہ حاصل کرتی جا رہی ہے۔ یہ سوات کی وادی میں واقع ہے اور سطح سمندر سے 8 ہزار 7 سو فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ یہ دنیا کے بلند ترین مقامات میں سے ایک ہے۔ پاکستان میں یہ واحد سیاحتی اور تفریحی مقام ہے جہاں پر 800 میٹر بلند برف کی چوٹیوں سے پھسلا جا سکتا ہے۔ وادی سوات کے دوسری سیاحتی مقامات پر ناقص انتظامات اور انفراسٹرکچر کے باعث بہت کم سیاح آتے ہیں لیکن مالم جبہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔ پوری دنیا سے قدرتی مناظر دیکھنے کے شوقین افراد کی کوشش ہوتی ہے وہ مالم جبہ ضرور جائیں لیکن انہیں اس وقت شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب انہیں مالم جبہ کے واحد 3 منزلہ ہوٹل میں کمرہ نہیں ملتا اور ان کی مالم جبہ دیکھنے کی خواہش دل میں ہی رہ جاتی ہے۔
مالم جبہ تاریخی قراقرم ہائی وے سے ذرا ہٹ کر ہے۔ یہ پشاور سے صرف 2 گھنٹے کی مسافت پر ہے۔ پشاور سے مالم جبہ کو جائیں تو راستے میں عظیم سلسلہ کوہ ہندوکش اور قراقرم کے سیاہ پہاڑ استقبال کرتے ہیں۔ راستے میں بل کھاتی ندیاں، سرسبز وادیاں اور چیڑ کے درخت ہمیں ایک عجیب دنیا میں لے جاتے ہیں۔ پاکستان میں سب سے بلند سیاحتی مقام ہے کیونکہ گلگت میں عام سیاحوں کا داخلہ سختی سے منع ہوتا ہے اور وہ صرف فوجی استعمال کیلئے مخصوص ہوتا ہے۔