حضرت جابررضی اللہ عنہ سے روایت ہے بے شک آپ علیہ الصلاۃ والسلام نے کھانے کے بعد انگلیاں چاٹنے اور برتن صاف کرنے کا حکم دیا - اور آپ علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا : یقینا تم نہیں جانتے کہ تمہارے کون سے کھانے میں برکت ہے - مسلم شریف
انگلیوں کے چاٹنے کی حکمتیں ۔
انگلیوں کو چاٹنا اورساتھ میں برتن کوبھی ، اس کی احادیث میں بڑی فضیلت اور تاکید آئی ہے - علامہ عینی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ کہنا کہ چاٹنا حرص کی علامت ہے ، یہ جہالت ہے بلکہانگلیوں کاچاٹنا نعمت خداوندی کی قدر کی علامت ہے - انگلیوں کاچاٹنا یہ دافع کبر بھی ہے -
علامہ خطابی رحمہ اللہ فرماتے ہیں بعض بے وقوف انگلیاں چاٹنے کو ناپسند اور برا عمل سمجھتے ہیں حالانکہ انکو اتنی عقل نہیں کہ انگلیوں میں جوکھانا لگا ہوا ہے وہی تو ہے جو اتنی دیر سے کھایا جارہاتھا -
علامہ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کوئی آپ علیہ الصلاۃ والسلام کے کسی فعل کو قباحت کی طرف منسوب کرے تو اس کے کفر کا اندیشہ ہے -
آجکل جدیدسائنس کی تحقیق کے مطابق پلیٹ کےپیندے میں وٹامنز اور خاص طور پر کھانے کے پیندے میں موجود وٹامن بی کمپلیکس اورایسے غذائی اجزا ہوتے ہیں جو تمام کھانے میں کم ااور اس پیندے میں زیادہ ہوتے ہپیں
اغذیہ میں موجود معدنی نمکیات تو صرف پیندے ہی میں ہوتے ہیں اس کے چاٹنے سے آدمی کی صحت صحیح رہتی ہے -