سوالات

نعیم

وفقہ اللہ
رکن
سوال: علمائے اس مسئلہ کے متعلق کیا فر ماتے ہیں؟

(1)زید نے ظہر کی چاروں فرض میں رکعتوں میں سورہ فاتحہ کے ساتھ ضم سورہ پڑھ گیا ۔آیا سجدہ سہو لازم ہو گا یا نہیں؟

(2)امام کے پیچھےمسبوق نماز میں غلطی کردے ۔مثلا ایک یا ایک سے زائد واجب ترک ہوگئے،ایسی صورۃ میں مسبوق کیلئے کیا حکم ہے۔

(3)مصلی ایسے وقت میں مسجد پہنوچا کہ جماعت کھڑی ہو گئی تھی ۔تو مصلی جماعت میں شامل یا پہلے سنت مؤکدہ ادا کرے۔تفصلی جوابات عنایت فر مائیں۔
 
بدرجی

وفقہ اللہ
رکن
تفصیلی جواب تو بھائی مولانامفتی عبدالرحیم لاجپوری صاحب ہی دیاکرتے تھےاوراب یہاں مولانامجیب منصور صاحب دیں گے،بندہ چوں کہ نہ مفتی ہے نہ صاحب علم اس لیے تفصیلی جواب کے بجائے اجمالی جواب دیے دیتاہوں وہ بھی اس لیے کہ ادارت میرے سپردکردی گئی ہے
الجواب باسم ملہم الصواب
(1)زید نے ظہر کی چاروں فرض میں رکعتوں میں سورہ فاتحہ کے ساتھ ضم سورہ پڑھ گیا ۔آیا سجدہ سہو لازم ہو گا یا نہیں؟
جی نہیں
(2)امام کے پیچھےمسبوق نماز میں غلطی کردے ۔مثلا ایک یا ایک سے زائد واجب ترک ہوگئے،ایسی صورۃ میں مسبوق کیلئے کیا حکم ہے
امام کے سلام پھیرنے سے پہلے مسبو ق سے کوئی واجب ترک ہوگیا تو اس پر سجدہ سہونہیں اورامام کے سلام پھیرنے کےبعد ترک واجب سے اس پر سجدہ سہو لازم ہوگا،کئی واجبات ترک ہوجائیں تب بھی ایک دفعہ سجدہ سہولازم ہوتاہے
(3)مصلی ایسے وقت میں مسجد پہنوچا کہ جماعت کھڑی ہو گئی تھی ۔تو مصلی جماعت میں شامل یا پہلے سنت مؤکدہ ادا کرے۔تفصلی جوابات عنایت فر مائیں۔
صبح کی سنن زیادہ موکد ہیں لہذا ایسی صورت میں اگر امام کے ساتھ ایک رکعت یاکم ازکم تشھد میں ملنے کا ظن غالب ہوتو کسی مکان دالان یااوٹ میں سنتیں پڑھ لے ۔ورنہ طلوع آفتاب کے کچھ دیر بعد زوال سےپہلے قضا کرلے دوسری سنتوں کا یہ حکم نہیں
 
Top