حضرت مرزا مظہر جان جاناں رحمہ اللہ علیہ

رجاء

وفقہ اللہ
رکن
حضرت مرزا مظہر جان جاناں رحمہ اللہ بڑے ولی اللہ گزرے ہیں وہ ایسے نازک مزاج بزرگ تھے کہ اگر کسی نے صراحی پر گلاس ٹیڑھا رکھ دیا تو دیکھ کر ان کے سر میں درد ہوجاتا، ذرا بستر پرشکن آجائے تو سر میں درد ہوجاتا تھا لیکن ان کو بیوی جو ملی وہ بڑی بدسلیقہ، بدمزاج، زبان کی تیز، ہروقت کچھ نہ کچھ بولتی رہتی تھیں- اللہ رب العزت اپنے نیک بندوں کو عجیب عجیب طریقے سے آزماتے ہیں اور ان کے درجات بلند فرماتے ہیں۔ یہ اللہ تعالی کی طرف سے ایک آزمائش تھی لیکن انہوں نے ساری عمر ان کا ساتھ نبھایا -اور فرمایا کرتے تھے کہ اللہ رب العزت میرے گناہوں کو شاید اسی طرح معاف فرمادیں-
 
Top