حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلم

نعیم

وفقہ اللہ
رکن
سوال:کیا حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں ائمہ رابعہ میں کوئی اختلاف ہے؟

سوال: صحابہ رضوان اللہ علیہ اجمعین کا حیات النبی کے بارے کوئی اختلاف تھا۔

سوال: حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عدم قائلین شرعی وفقہی نقطہ نظرسے فرقہ ضال میں سے ہیں یا نہیں؟

سوال: ممات کے قائلین کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟

سوال: ممات کے قائلین کو گساخ نبی تصور کر نا کیسا ہے؟
امید ہے تفصیل سے جواب عنایت فر مائیں گے۔
 

بدرجی

وفقہ اللہ
رکن
الجواب باسم ملہم الصواب
1۔۔۔۔نہیں
2۔۔۔۔نہیں
3۔۔۔۔حیات مطلقہ کا انکار تو کفر ہے کیوں کہ یہ نص قرآن سے ثابت ہے بل احیا۔جسد مطہر کے ساتھ مطلقا تعلق کا منکر گمراہ ہے اورنوعیت تعلق میں اختلاف کرنا والا بہر حال اہل سنت میں سے ہے
4۔۔۔۔ممات کے قائلین سے کیا مرادہے؟ وضاحت کریں
4۔۔۔۔اس کا جواب نمبر 4 کی وضاحت پر موقوف ہے
 

نعیم

وفقہ اللہ
رکن
مراد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات برزخ عامی کے مطابق ہے۔(میرے خیال سے یہ اجماع امت کا انکار ہے۔)اور توہین رسالت ہے ؟
 

بدرجی

وفقہ اللہ
رکن
نعیم نے کہا ہے:
مراد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات برزخ عامی کے مطابق ہے۔(میرے خیال سے یہ اجماع امت کا انکار ہے۔)اور توہین رسالت ہے ؟
الجواب
آں حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی برزخی حیات کا منکر گمراہ ہے اوراجماع کا منکر ہے مگر اسے مہین رسالت کہنا سخت فتوی ہے اس سے احتراز چاہیے ،توہین کا مرتکب مسلمان نہیں ہوتا۔
 

خادمِ اولیاء

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
حیات فی القبر کے اوپر صحابہ کرام رضی الله عنہم ، تابعین ، تبع تابعین ، اور جمیع امت مسلمہ کا اجماع ہے ، اور کسی بهی مسئلہ پر پوری امت کا اجماع واتفاق ہو تو وه کسی ایک آدمی یا جماعت کے انکار سے نهیں ختم ہو سکتا ، بلکہ انکار خود اس اجماع کے انکار کی وجہ سے دائره اہل سنت سے دور ہوجاتا هے

نیزبلاتاویل حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے منکرین بدعتی ہیں اور ان کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ ہے
علامہ عصکفی رح فرماتے ہیں
ویکرہ امامۃ مبتدع ای صاحب بدعۃ
(الدر المختار۔ج 1 ص 83)

قطب ارشاد حضرت مولانارشید احمد صاحب گنگوہی رح فرماتے ہیں
بدعتی کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے
(فتاویٰ رشیدیہ :ج3:ص118)
مزید تفصیل کے لیے میرے درج ذیل مضامین پڑھیں
http://www.algazali.org/gazali/showthread.php?tid=3421
۔
http://www.algazali.org/gazali/showthread.php?tid=3422
۔
http://www.algazali.org/gazali/showthread.php?tid=3423
۔
http://www.algazali.org/gazali/showthread.php?tid=3424
 
Top