امیر شریعت سید عطا ء اللہ شاہ بخاری رحمۃ اللہ کی طرف منسوب خطبہ کی حقیقت

سیفی خان

وفقہ اللہ
رکن
انٹرنیٹ پر ایک خطبہ بہت مقبول ہے جس کی نسبت امیر شریعت سید عطاءاللہ شاہ بخاری رحمہ اللہ کی طرف کی جاتی ہے۔ یہ خطبہ بڑی سریلی آواز میں پڑھا گیا ہے اور سننے والوں کوبہت لطف دیتا ہے ۔ چونکہ یہ خطبہ عربی زبان میں ہے اس لیے عموماً سننے والے اس کے مفہوم سے آگاہ نہیں ہوتے۔ حقیقت حال یہ ہے کہ یہ خطبہ سید عطاءاللہ شاہ بخاری رحمہ اللہ کا نہیں بلکہ بدنام زمانہ گستاخ احمد سعید چتروڑی کا ہے۔ اس ظالم نے اس خطبہ میں اہل السنت والجماعت کے عقائد کے برخلاف ایسے جملے کہے ہیں جو سراسر گمراہی کی طرف لے جاتے ہیں۔
اس خطبہ کی حقیقت جامعہ بنوریہ کے اس فتویٰ میں ملاحظہ فرمائیں



15_online.JPG


01_online.JPG


02_online.JPG


03_online.JPG


04_online.JPG
 

حا فظ یا سر

وفقہ اللہ
رکن
سلام بھائ تو پھر یھ کیا ھے اور آپ کی تصاویر نھی کھول رھی ھے[video=youtube]http://www.youtube.com/watch?v=QZjLwcgLvRM[/video]
 

سیفی خان

وفقہ اللہ
رکن
جی یاسر بھائی ۔ ۔ میرے پاس تو تصاویر کھل رہی ہیں ۔ ۔ ۔ باقی آواز تو جس کی بھی ہو یہ خطبہ احمد سعید چتروڑی کا ہے وہی اس کو پڑھا کرتا تھا ۔ ۔ اگر آپ کے پاس فتویٰ اوپن ہو جائے تو آپ کی غلط فہمی دور ہو جائے گی ان شاء اللہ
 

نورمحمد

وفقہ اللہ
رکن
بہت ببہت شکریہ۔۔۔۔۔

ضرورت ہے کہ اس مضمون کو ہم جتنا ممکن ہو دوسروں کو بتائیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے


جزاک اللہ
 

محمد نبیل خان

وفقہ اللہ
رکن
جزاک اللہ خیرا سیفی خان
پاکستان میں مماتی فرقہ ایک بہت خطرناک فرقہ ہے ۔ ۔ ۔ بد قسمتی سے مماتی بھی اپنے آپ کو دیوبندی کہتے ہیں ۔ ۔ ۔ حقیقت میں ان کے عقائد علماء دیوبند سے نہیں ملتے ۔ ۔ ۔ اور ان کی وجہ سے لوگ علماء حق کو برا بھلا کہتے ہیں ۔ ۔ ۔ کافی عرصہ پہلے ایک کتابچہ نظر سے گزرا جس کی اشاعت مولانا نواز بلوچ صاحب آف گوجرانوالہ ، کی طرف سے ہوئی ۔ ۔ ۔ جس میں حضرت اقدس قاری محمد طیب قاسمی صاحب رحمۃ اللہ علیہ اور مولانا غلام اللہ خان صاحب کے دستخط موجود تھے اور تحیریر میں لکھا تھا کی مماتیوں کا اہل سنت والجماعت علماء دیوبند سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ ۔ ۔ مگر وہ اس کے باوجود علما دیوبند کا نام استعمال کرتے ہیں اکابرین کو سختی کے ساتھ اس کا نوٹس لینا چاہیے اور ان کا وفاق بھی علیہدہ کرنا چاہیے تا کہ غیر جان سکیں کہ مماتیوں کا اہل سنت والجماعت علماء دیوبند سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ اور جیسا کہ علماء فرماتے ہیں یہ ایک بدعتی اور گراہ فرقہ ہے ۔ ۔ ۔ اللہ کریم ہمارے ایمان کی حفاظت فرمائے آمین
 
Top