جڑا ہوا ہے ہر اک دل کا تار لندن سے

شرر

وفقہ اللہ
رکن افکارِ قاسمی
جڑا ہوا ہے ہر اک دل کا تار لندن سے
ہر ایک ہے پھول ہے تازہ بہار لندن سے

نہ راس آئی فضا کو ہماری خا موشی
خرید لا ئی ہے چیخ وپکا ر لندن سے

ہنسی خوشی سے وطن چھوڑ کر جو جاتے ہیں
پلٹ کے آتے ہین وہ دل فگار لندن سے

گئے تھے دینے کو حضرت دوائے روحانی
لےآ ئے عشق کا لیکن بخار لندن سے

یہاں تو حضرتِ ابلیس کی خدائی ہے
خدا تو ہو چکے کب کے فرار لند ن سے
 
پ

پیامبر

خوش آمدید
مہمان گرامی
نظم کی صورت آئی ہے یہ پکار لندن سے
 
Top