عقائد فرقہ مہدویت

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
عقائد فرقہ مہدویت​
عقیدہ(1) سید محمد جونپوری ولی کامل اور مکمل ہیں۔
عقیدہ(2) سید محمد جونپوری مہدی مو عود ہیں 905ھ میں دعویٰ مہدویت کر کے 910ھ میں انتقال کیا۔
عقیدہ(3) تصدیق مہدیویت سید محمد جونپوری فرض ہے ان کا اور ان کی مہدویت کا انکار کفر ہے۔
عقیدہ(4)شیخ موصوف اگر چہ داخل امت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں لیکن افضل ہیں چاروں خلفاء رضوان اللہ علیہ اجمعین سے۔
عقیدہ(5)سید محمد جونپوری سوائے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے افضل ہیں ابراہیم وموسیٰ وعیسی ٰوآدم اور تمام انبیاء اور مرسلین سے۔
عقیدہ(6) سید محمد جونپوری اگرچہ تابع تام ہیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لیکن رتبہ میں آنحضرت خاتم المرسلین کے برابر ہیں کہ دونوں میں سر مو کمی وبیشی نہیں ہے۔
عقیدہ(7) یہ کو جو احدیث رسول خدا کی اور تفاسیر قرآن اگر چہ کیسی ہی روایات صحیحہ سے مروی ہوں لیکن شیخ جونپور کے بیان واحوال سے مقابل کر کے دیکھنا اگر مطابق ان کے احوال کے ہوویں صحیح جاننا ورنہ غلط جا ننا ۔
(8)یہ کہ شیخ موصوف کو با الذات مفترض الطاعات جانتے ہیں یعنی جو کچھ انہوں نے کہا یا کیا اس کی اتباع دوسروں پر فرض ہو گئی۔
عقیدہ(9) یہ کہ سید محمد جونپوری اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم پورے مسلمان ہیں اور سوائے ان کے حضرت ابراہیم وموسیٰ وعیسی ٰوآدم اور تمام انبیاء اور مرسلین ناقص اسلام ہیں کہ کوئی پیغمبر نیم مسلم ہے اور کوئی پاؤ مسلمان اور کوئی اس سے بھی کم تر ہےچنانچہ ‘‘پنج فضائل ‘‘میں ہے کہ شاہ دلاور نے اپنے مہدی سے روایت کی کہ آدم علیہ السلام ناک کے نیچے سے بالائے سر تک مسلمان تھے اور نوح علیہ السلام زیر حلق سے بالائے سر تک مسلمان تھے اور عیسیٰ علیہ السلام زیر ناف سے بالائے سر تک مسلمان تھے دوسری بار جب آوینگے پورے مسلمان ہو جاویں گے۔
(10)عقیدہ تسویہ یعنی شیخ جونپوری کو برابر حضرت سید الکائنات علیہ التسلیمات کے سمجھنا مہدویوں کا کھلم کھلا اعتقاد ہے کہ اس میں کسی فرد بشر بلکہ خداداد وگر سے بھی ذرہ برابر خوف وشرم نہیں رکھتے ہیں ۔
مگر ایک عقیدہ دیگر کہ اس سے بھی بد تر ہے اس میں البتہ خدا وخلق سے ذرہ شرماتے ہیں کہ صاٍف ہر ایک کے سامنے زبان پر نہیں لاتے ہیںوہ یہ ہے کہ‘‘حضرت سید کائنات علیہ التسلیمات شیخ جونپورکے عوام مریدوں کے برا بر ہیں چہ جائے خاص مریدین واصحاب کے۔( استغفر اللہ ثم استغفر اللہ ۔ناقل)کہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بمراتب بہتر ہیں‘‘۔ بحوالہ ہدیہ مہدویہ


 
Top