قیامت کی نشانیاں صغریٰ اور کبریٰ

ناصر نعمان

وفقہ اللہ
رکن
قیامت کی نشانیاں صغریٰ اور کبریٰ​
قیامت صغریٰ اور کبریٰ سے مراد قیامت کی چھوٹی اور بڑی نشانیاں ہیں
علامات صغری
آخر الزمان میں لوگوں کے کردار سے مخصوص ھے، اور اسی سے متعلق ھے،
علم دین اٹھ جائے گا یعنی علماء دین اٹھالیے جائیں گے، جہالت کی کثرت ہوگی۔
لوگ دنیا کمانے کے لیے علم حاصل کریں گے دین کی خدمت کے لیے نہیں۔
دین پر قائم رہنا اتنا دشوار ہو جائے گا کہ جیسے مٹھی میں انگار لینا۔
زکوٰۃ ادا کرنے کو لوگ تاوان اور بوجھ سمجھیں گے۔
گانے اور بے حیائی کی کثرت ہوگی، کسی کا لحاظ پاس نہ ہوگا۔
ذلیل لوگ بڑے بڑے محلوں میں فخر کریں گے۔ مال کی زیادتی ہوگی۔
نکمے اور ناکارے لوگ بڑے بڑے عہدوں پر ہوں گے۔
وقت میں برکت نہ ہوگی یعنی بہت جلد جلد گزرے گا۔
لوگ ماں باپ کی نافرمانی کریں گے اور بیوی اور دوستوں کا کہنا مانیں گے۔
اگلوں کو برا کہیں گے، ان پر لعنت کریں گے۔ مسجدوں میں شور کریں گے اور بیٹھ کر دنیا کی باتیں بنائیں گے۔
دوم علامات کبریٰ:
قیامت کی دوسری نشانیاں زمینی اور فلکی حوادث ھیں جیسا کہ بعض احادیث میں بیان ھوا ھے:
سیدنا حذیفہ بن اسید غفاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس آئے اور ہم باتیں کر رہے تھے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم کیا باتیں کر رہے ہو ؟ ہم نے کہا کہ قیامت کا ذکر کرتے تھے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قیامت قائم نہ ہو گی جب تک کہ دس نشانیاں اس سے پہلے نہیں دیکھ لو گے ۔ پھر ذکر کیا دھوئیں کا ، دجال کا ، زمین کے جانور کا ، سورج کے مغرب سے نکلنے کا ، عیسیٰ علیہ السلام کے اترنے کا ، یاجوج ماجوج کے نکلنے کا ، تین جگہ خسف کا یعنی زمین کا دھنسنا ایک مشرق میں ، دوسرے مغرب میں ، تیسرے جزیرہ عرب میں ۔ اور ان سب نشانیوں کے بعد ایک آگ پیدا ہو گی جو یمن سے نکلے گی اور لوگوں کو ہانکتی ہوئی محشر کی طرف لے جائے گی ( محشر شام کی زمین ہے ) صحیح مسلم ح : 2037
اس کے علاوہ بھی احادیث پاک میں قیامت کی بہت سی نشانیوں کا ذکر آیا ہے
علماء کرام فرماتے ہیں کہ سورج کا مغرب کی جانب سے طلوع ہونا اور یہ قیامت کی سب سے بڑی نشانی ہوگی، جس سے ہرشخص کو نظر آئے گا کہ اب زمین و آسمان کا نظام درہم برہم ہوا چاہتا ہے اور اب اس نظام کے توڑدینے اور قیامت کے برپا ہونے میں زیادہ دیر نہیں ہے۔ اس نشانی کو دیکھ کر لوگوں پر خوف و ہراس طاری ہوجائے گا مگر یہ اس عالم کی نزع کا وقت ہوگا، جس طرح نزع کی حالت میں توبہ قبول نہیں ہوتی، اسی طرح جب سورج مغرب سے طلوع ہوگا تو توبہ کا دروازہ بند ہوجائے گا،
مسلمان بھائیوں،بہنوں اور بزرگوں!
قیامت ایک بہت ہی خوفناک چیز ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کے لیے تیاری کرنے کی توفیق عطا فرمائیں اور قیامت کے دن کی رسوائیوں اور ہولناکیوں سے اپنی پناہ میں رکھیں۔
آمین ثمہ آمین
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
قیامت ایک بہت ہی خوفناک چیز ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کے لیے تیاری کرنے کی توفیق عطا فرمائیں اور قیامت کے دن کی رسوائیوں اور ہولناکیوں سے اپنی پناہ میں رکھیں۔

آمین ثم آمین۔ شکریہ ناصر نعمان صاحب
 

سیفی خان

وفقہ اللہ
رکن
قیامت ایک بہت ہی خوفناک چیز ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کے لیے تیاری کرنے کی توفیق عطا فرمائیں اور قیامت کے دن کی رسوائیوں اور ہولناکیوں سے اپنی پناہ میں رکھیں۔

آمین ثم آمین
 
Top