قبلہ پر آریوں کا اعتراض

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
اعتراض: دیانند نے حضرت مولانا محمد قاسم نانوتوی رحمۃ اللہ علیہ سے دوران مناظرہ یہ کہاتھا کہ مسلمان ہندوؤں کو بت پرست کہتے ہیں اور آپ خود مکان پتھر اور قبلہ کی پوجا کرتے ہیں یعنی نماز جب پڑھتے ہیں تو خانہ کعبہ کی پو جا کرتے ہیں ۔ لہذا آپ بھی تو مٹی کو پوجتے ہیں۔

جواب: حضرت نا نوتوی رحمۃ اللہ علیہ نے جواب دیا کہ افسوس ہزار افسوس پنڈت دیانند صاحب کے کمالات کا کہ ہندؤں میں ایک جا ہل مہنت ہے ، کیوں کہ اس پر پنڈت جی کا یہ حال ہے کہ آسمان کو خاک میں ملا دیتے ہیں استقبال کعبہ اور بت پرستی کو برابر کر دیا ۔ جناب عالی! اگر پنڈت جی کو ایسی باتوں میں فرق کرنا نہیں آتا تو یہ شہرہ کمال کس خیال پر مبنی ہے اور اگر دیدہ ودانستہ یہ حال ہے تو پھر اور کچھ احتمال ہے ۔ بغرض تو ضیح حقیقت الحال چند باتیں جن سے یہ معلوم ہو جائے کہ استقبال کعبہ اور بت پرستی میں زمین وآسمان کا فرق ہے ۔ لہذا میں پنڈت کے باطل سوال کے جوابات دیتا ہوں کہ تاکہ عقل وفہم والے لوگ یہ سمجھ لیں کہ یہ حقیقتا باطل ہے اورآ خرت کی فکر میں مشغول ہو جائے ۔

الجواب الاول: لفظ استقبال کعبہ اور بت پرستی ہی اس بات پر شاہد ہے کہ حکومت پرستی کوتوجہ الیٰ الکعبہ کے ساتھ کچھ مناسبت نہیں ۔اول کا مفہوم فقط اتنا ہے کہ کعبہ کی طرف منہ ہو اور بت پرستی کا حاصل یہ ہے کہ بت معبود ہوں ۔ہاں اگر اہل اسلام بھی دعویٰ کعبہ پرستی کرتے تو پھر پنڈت جی کا اعتراض بجا تھا ۔ مگر اہل اسلام میں ایسی کو ئی بات نہیں ہے ۔

الجواب الثانی : اہل اسلام کے نزدیک کعبہ کی طرف منہ ہو نا چاہئےنیت استقبال کی بھی ضرورت نہیں چہ جائیکہ ارادہ عبادت اللہ خدا کی عبادت کی نیت اور اس کا ارادہ ہونا ضروری ہے اگر یہ نہ ہو پھر وہ نماز اہل اسلام کے نزدیک معتبر نہیں اس سے صاف طاہر ہے کہ اہل اسلام خدا کی عبادت کرتے ہیں کعبہ کی عبادت نہیں کرتے اور بت پرستی کیلئے ارادہ اور نیت عبادت وپرستش بت شرط ہے اگر میری اس گذارش میں شک ہو تو پوچھ دکھیں ۔ہندو ستان ہنوز آباد ہے ہزار ہا بت پرست موجود ہیں مگر اہل عقل کو نہ پو چھنے کی ضرورت اور نہ کسی بتلانے کی حاجت۔

الجواب الثالث:تیرا جواب ۔یہ فر مایا کہ ابتدا صلٰوۃ سے لے کر آخر تک کوئی لفظ مشعر تعظیم کعبہ نہیں آتا ہر لفظ اور ہر فعل خدا کی تعظیم پر دلالت کرتا ہے اول تو دست بستہ کھڑے ہو کر ‘‘اللہ اکبر ‘‘کہتے ہیں جس میں خدا کی بڑائی اور کبریائی کا بیان ہے پھر ‘‘سبحانک اللھم ‘‘میں خدا کی پا کیزگی اور ستودگی اور برکت اور علو شان اور تو حید کا ذکر ہے پھر ‘‘اعوذ با اللہ‘ میں خدا تعالیٰ سے اس بات کی استدعا ہوتی ہے کہ شیطان کے شر سے مجھ کو بچالے ، پھر ‘‘بسم اللہ‘‘ میں اللہ تعالیٰ کے نام پاک سے مدد مانگی جاتی ہے اس کے بعد ‘‘الحمد‘‘ پڑھتے ہیں اس میں اول خدا تعالیٰ کی تعریف اور اس کی تر بیت عام اور اس کی رحمت عامہ اور خاصہ اور اس کی مالکیت اور اختیار جزا وسزا کا ذکر کر کے خدا سے ہدایت کی دعا مانگی جاتی ہے اس کے بعد قراءت قرآن کی جاتی ہے تا کہ اسی حکم نامہ خدا وندی کی قراءت وسماعت سے جو امام ومنفرد وبکمال ادب کرتے ہیں تا کہ یہ بات اظہر من الشمس ہو جائے کہ ہم خدا کے مطیع وفر ماں بردار ہیں ۔نیز پورے ستر کو ڈھا نپتے ہیں تاکہ خدا وند قدوس کی تعظم ہو بخلاف پنڈتوں کے کہ ان لوگوں کا یہ حال ہے اپنے ستر کو منکشف ہی نہیں کرتے بلکہ بعض حضرات ننگے بھی ہو جاتے ہیں اور دیگر غیر مسلم کہتے ہیں کہ اس کے بدن پر دیوی دیوتا سوار ہیں ۔ بھلا بتایئے کہ کیا یہ تعظیم بھگوان ہے ۔ہر گز نہیں اگر تمہارے پاس ہمت ہے تو اس کا جواب دینا۔ اس کے بعد رکوع وسجدہ ادا کرتے ہیں تاکہ حضرت حق جل مجدہ کی رضامندی حاصل ہو جائے۔(منکرین اسلام کو دندان شکن جوابات)
 
Top