تقلید مجھے سمجھا دو۔!
السلام علیکممقلدین اور اہل حدیث کےہاں اختلافی مسائل میں سے ایک مسئلہ تقلید بھی ہے۔مقلدین حضرات کہتے ہیں کہ تقلید کی جائے گی بلکہ تقلید واجب ہے جب کہ اہل حدیث کہتے ہیں کہ تقلید نہیں کرنی چاہیے۔
ہم جیسی ان پڑھ اور سادہ لوح عوام سرگرداں،پریشان اور حیران ہے کہ اب کہاں جایا جائے۔؟
الغزالی فورم پر تقلید پر پوسٹ کچھ پڑھیں ہیں اور کچھ زیر مطالعہ ہیں۔ان بحثوں سے ازخود سمجھنا یا کسے سے پوچھ گوچھ اور سوال وجواب کے طرز پر سمجھنا بہت فرق ہے۔تقلید کی حقیقت جاننے کےلیے اس تھریڈ کا آغاز کررہا ہوں۔امید ہے کہ ان شاءاللہ سلجھے ہوئے انداز سے جب بات کی جائے گی تو کچھ سمجھنے میں مشکل نہ ہوگی۔
مجھے مختصرتقلید کے بارے میں بتایا جائے
سب سے پہلے تو مجھے یہ بتائیں کہ تقلید کی لغوی اور اصطلاحی تعریف کیا ہے۔اور ساتھ کسی معتبر کتاب کاحوالہ بھی ہو ۔اور ہاں اگر ممکن ہوتو کتاب کا لنک بھی ساتھ پیش کردیا جائے تاکہ کتاب کے مطالعہ کا بھی موقع مل سکے۔