الٰہی مجھ کو تو ذوقِ مسیحائی عطا کر دے ۔۔۔ دعا

ذیشان نصر

وفقہ اللہ
رکن
اپنی ایک تازہ دُعا آپ کے ہدیۂَ سماعت کرنا چاہتا ہوں ۔۔ امید ہے پسند آئے گی۔۔۔


دعا
الٰہی مجھ کو تو ذوقِ مسیحائی عطا کر دے
جنوں کو تو مرے، مولا شکیبائی عطا کر دے

بنوں رہبر دکھاؤں راہ میں گمراہ لوگوں کو
مجھے وہ معرفت ، ایماں، وہ مولائی عطاکردے

مری بے نام منزل کو نشانِ راہ دے دے تو
مجھے تو ذات سے اپنی شناسائی عطا کر دے

الٰہی سوچ سے میری ،ہو روشن اک جہانِ نو
تخیل کو مرے تو ایسی گہرائی عطا کردے

نگہ میری اٹھے جس سمت دنیا ہی بدل جائے
مری بے نور آنکھوں کو ،وہ بینائی عطا کر دے

معطر روح ہو جس سے ، مسخر قلب ہو جس سے
مری گفتار کو یارب ،وہ گویائی عطا کردے

زَمن جس سے منور ہو، چمن جس سے معطر ہو
مرے کردار کو مولا، وہ رعنائی عطا کر دے

خیالوں کو ملے تصویر اور تعبیر خوابوں کو
مرے وجدان کو یارب، وہ دانائی عطا کر دے

اگر چہ عجز سے ہوں میں تہی دامن ، کرم سے تُو
مرے بے ربط جملوں کو پذیرائی عطا کردے

ترے در پر ندامت سے ،جھکی ہے پھر جبیں میری
تمنائے حزیں کو اب، تو شنوائی عطا کر دے

ترا ہی نام ہو لب پر ، نہ ہو پھر دوسرا کوئی
نصرؔ کو اب تو وہ خلوت، وہ تنہائی عطا کردے

محمد ذیشان نصر
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
مری بے نام منزل کو نشانِ راہ دے دے تو
مجھے تو ذات سے اپنی شناسائی عطا کر دے

آمین ثم آمین
جزا للہ خیرا
 
پ

پیامبر

خوش آمدید
مہمان گرامی
بہت خوب، ذیشان بھائی، آپ کے استاد کون ہیں؟
 

ذیشان نصر

وفقہ اللہ
رکن
پیامبر نے کہا ہے:
بہت خوب، ذیشان بھائی، آپ کے استاد کون ہیں؟

شکریہ پیامبر بھائی۔۔۔! شاعری میں میرے استاذ کے بارے میں پوچھ رہے ہیں ؟
 

ذیشان نصر

وفقہ اللہ
رکن
پیامبر نے کہا ہے:
جی بالکل۔

شاعری میں میرے باقاعدہ استاد کوئی نہیں ہیں ۔۔۔ البتہ میرے بالواسطہ اساتذہ میں’’ اردو محفل فورم‘‘ کے جناب اعجاز عبید صاحب (الف عین صاحب) اورمحترمی محمد وارث صاحب ہیں جن سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ۔۔۔ تھوڑا بہت میں نے اپنے والدِ محترم جناب نصراللہ مہر صاحب سے بھی سیکھا کیونکہ وہ خود بھی شاعر ہیں ۔۔۔ میں اب بھی اپنی شاعری کی اصلاح محترم استاذ گرامی جناب اعجاز عبید صاحب (جو کہ ہندوستان سے تعلق رکھتے ہیں ، اور صرف بذریعہ فورم ہی ان کا شاگرد ہوں ) سے اصلاح لیتا ہوں ۔۔۔!
اور باقی خود ہی میری جستجو نے مجھے شاعری میں میری منزل کے قریب لا کھڑا کیا ہے ۔۔۔! ویسے شاعری سیکھنے سمجھنے میں مجھے ’’اردو محفل فورم ‘‘ سے بہت زیادہ مدد ملی ہے ۔۔۔!
 

بنت حوا

فعال رکن
وی آئی پی ممبر
الٰہی مجھ کو تو ذوقِ مسیحائی عطا کر دے
جنوں کو تو مرے، مولا شکیبائی عطا کر دے
ترا ہی نام ہو لب پر ، نہ ہو پھر دوسرا کوئی
نصرکو اب تو وہ خلوت، وہ تنہائی عطا کردے
 

ذیشان نصر

وفقہ اللہ
رکن
بنت حوا نے کہا ہے:
الٰہی مجھ کو تو ذوقِ مسیحائی عطا کر دے
جنوں کو تو مرے، مولا شکیبائی عطا کر دے
ترا ہی نام ہو لب پر ، نہ ہو پھر دوسرا کوئی
نصرکو اب تو وہ خلوت، وہ تنہائی عطا کردے

پسندیدگی کے لئے بہت بہت شکریہ۔۔۔!
 

ذیشان نصر

وفقہ اللہ
رکن
محمد نبیل خان نے کہا ہے:
بنوں رہبر دکھاؤں راہ میں گمراہ لوگوں کو
مجھے وہ معرفت ، ایماں، وہ مولائی عطاکردے

بہت خوب جناب ۔ زبردست

شکریہ محمد نبیل خان صاحب۔۔!
 
Top