بدعتی لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر میں
حدیث نمبر۱
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان نقل کیا ہے ۔
من احدث فی امرنا ھٰذا مالیس منہ فھورد ۔
جو شخص ہمارے اس دین میں کوئی ایسی چیز داخل کرے جو دین میں سے نہیں ہے تو وہ مردود ہے ۔
حدیث ۲
سنن ابو داود اور سنن ترمزی میں حضرت عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ سے سند صحیح کے ساتھ منقول ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ ہمیں خطبہ دیا جس میں نہایت موثر اور بلیغ وعظ فرمایا جس سے آنکھیں بہنے لگیں اور دل ڈر گئے بعض حاضرین نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آج کا وعظ تو ایسا ہے جیسے رخصتی ہوتی ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں بتلائیں کہ ہم آئندہ کس طرح زندگی بسر کریں اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلمنے ارشاد فرمایا:
ترجمعہ: میں تمہیں وصیت کرتا ہوں اللہ تعالٰی سے ڈرنے کی اور احکام اسلام کی اطاعت کرنے کی اگرچہ تمہارا حاکم حبشی غلام ہی کیوں نہ ہو کیونکہ تم میں سے جو لوگ میرے بعد زندہ وہ بڑا اختلاف دیکھیں گے اس لیے تم میرے بعد میرے طریقہ اور خلفاء راشدین مھدین کی سنت کو اختیار کرو اور اس کو مضبوطی سے پکڑو اور دین میں نو ایجاد طرز عبادت بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے ۔
حدیث ۳
کنزالعمال میں ہے :
عن ابی امامۃ قال قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم اھل البدعۃ کلاب اھل النار ۔
ترجمعہ: حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا : اہل بدعت جہنم کے کتے ہیں ۔
حدیث ۴
ابن جوزی کی کتاب تلبیس ابلیس میں ہے :
ترجمعہ : حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کہ جس شخص نے کسی بدعتی کی تعظیم و توقیر کی تو اس نے اسلام ]کی عمارت [ کی ڈھانے میں اس کی مدد کی ۔
حدیث نمبر ۵
ابن ماجہ نے حضرت حزیفہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان نقل کیا ہے ۔
حضرت حزیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کہ اللہ تعالٰی کسی بدعتی کا نہ روزہ قبول کرتا ہے اور نہ نماز و صدقہ ، اور نہ حج اور نہ عمرہ جہاد اور نہ کوئی فرض عبادت قبول کرتا ہے نہ نفل ، بدعتی اسلام سے ایسا خارج ہے ہو جاتا ہے جیسے گوندے ہوئے آٹے سے بال نکل جاتے ہیں ۔
حدیث نمبر۶
ابو نعیم نے الحلیہ میں حضرت انس سے نقل کیا ہے ۔
حضرت انس رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ اہل بدعت انسانوں اور حیوانوں دونوں سے بدتر ہیں ۔
قارئین کرام
یہ میرے آقا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیارے پیارے نورانی ارشادات ہیں جن پر عمل کرنے سے بندہ مسلمان دنیا و آخرت میں ہمیشہ ہمیشہ کی کامیابیاں حاصل کرسکتا ہے ۔ دعا ہے کہ اللہ کریم ہم سب کوان پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا ء فرمائے آمین یا رب العٰلمین