شیطانی سمندر( Devil Sea)

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
شیطانی سمندر( Devil Sea)​

برمودا تکون کی طرح پر اسرار اور حادثات کے مرکز جاپان کا ڈریگن تکون یا شیطانی سمندر کےبارے میں لوگوں کو بہت کم معلومات ہیں ۔جاپان کے لوگوں اس کے بارے میں اچھی طرح علم ہے اور جاپانی حکومت نے سر کاری اعلان کے ذریعہ لوگوں کو اس علاقے سے دور رہنے کا حکم جاری کر رکھا ہے ۔لیکن جاپان سے باہر کی دنیا اس کے بارے میں بہت ہی کم جانتی ہے ۔ حالانکہ بر مودا تکون کی طرح یہاں بھی جہازوں ،آبدوزوں اور طیاروں کے غائب ہو نے کے واقعات بڑی تعداد میں ہوتے رہتے ہیں ۔ بلکہ محقیقین کا خیال ہے یہاں حادثات کی تعداد بر مودا تکون سے ذیادہ ہے ۔ یہاں بھی اغواء ہونے والوں کی اکثریت ماہرین ، کپتانوں اور ہوا بازوں کی رہی ہے ۔ بلکہ ایک بات جو یہاں زیادہ خطرناک نظر آتی ہے وہ یہ ہے کہ یہاں گائب ہونے والے جہازوں اورآبدوزوں میں ایسے جہاز اور آبدوزیں بھی شامل ہیں جن میں خطرناک ایٹمی مواد بھرا ہوا تھا (برمودا تکون اور دجال)

شیطانی سمندر

[video=youtube]http://www.youtube.com/watch?v=33jrHheVQqI[/video]

برمودا تکون​

[video=youtube]http://www.youtube.com/watch?feature=endscreen&NR=1&v=avk3CFj_Pcw[/video]​
 

ذیشان نصر

وفقہ اللہ
رکن
شیئرنگ کے لئے شکریہ ۔۔۔ برمودا تکون اور دجال ۔۔۔! یہ کتاب میں نے پڑھی ہوئی ہے ۔۔ اپنی نوعیت کی منفرد اور زبردست کتاب ہے ۔۔۔!
 

محمد نبیل خان

وفقہ اللہ
رکن
برمودا تکون اور دجال ، دجال کون ؟ کب ؟ کہاں ؟
اور دجالی لشکر ۔ اس موضوع پہ لکھی گئی کتب کا ہر مسلمان کو مطالعہ کرنا چاہیے تا کہ اہل ایمان دجالی لشکر کی ہر سازش سے با خبر ہوں اوروقت آنے پر دجال اور اس کے حواریوں کو جان کر ان کے بچھائے ہوئے پھندے سے خود کو بچا سکیں ۔
جزاک اللہ خیرا
 

مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
حیرت

برموداتکون میرے مطالعہ سے گزرچکی ہے کچھ اسی قسم کی باتیں عجائب المخلوقات میں پڑھی تھیں،اللہ کے بچھائے ہوئے اس وسیع وعریض فرش پرکہاں کہاں سلوٹیں ہیں اورکہاں کہاں کروٹیں لی جائیں گی اس ذات کے سواکسی کومعلوم نہیں۔آپ نے ویڈیوشیئرکی ہے یہ میرے لئے بالکل نئی چیزہے ۔شکریہBanana Dance
 
Top