پیش لفظ
لحمد للّٰہ رب العٰلمین والصلوۃ والسلام علی سید المرسلین وعلی اٰلیتہ واصحابہ اجمعین
بات کہاں سے شروع کروں؟ بزرگان دین کے سلسلہ میں کچھ لکھتے ہوئے ہاتھ کانپ جاتے ہیں کہیں کوئی لغزش نہ ہوجائے، تاہم اللہ تعالیٰ کی توفیق اور بزرگانِ دین کی دعاؤں کے ساتھ کچھ لکھنے کی جرأت کررہا ہوں حضرت شاہ ولی اللہ رحمۃ اللہ علیہ کے کشکول تفہیمات الٰہیہ کی پہلی ہی تفہیم میں ہے اسی کو تبرکاً پیش کرتے ہوئے ملفوظات مصلح الامت حضرت مولانا شاہ وصی اللہ صاحب قدس سرہ کے سلسلہ میں عرض کرنے کی جسارت کروں گا۔
تفہیم:۔ انبیاء علیہم السلام جن چیزوں کی اہمیت اور خصوصیت سے دعوت دیتے رہے وہ بنیادی طورپر تین ہی چیزیں ہیں
ایک:۔ مبداء ومعاد وغیرہ سے متعلق عقائد کی تصحیح، اس شعبہ کو علمائے عقائد واصول نے سنبھال لیا ہے، اللہ تعالیٰ ان کی مساعی کو مشکور فرمائے اور جزائے خیردے۔
دوسرے: عبادات ومعاملات اور معاشرت وغیرہ انسانی اعمال کی صحیح صورتوں کی تعلیم اور حلال وحرام کا بیاں، اس شعبہ کی کفالت فقہائے امت نے اپنے ذمہ لی ہے اور اس میں انہوں نے امت کی پوری رہنمائی اورر ہبری کی ہے۔
تیسرے: اخلاص واحسان(یعنی ہر عمل خالص لوجہ اللہ اور اس دھیان کے ساتھ کرنا کہ میرا مالک مجھے اور میرے عمل کو دیکھ رہا ہے، اور تیسرے چیزدین وشریعت کے مقاصد میں سب سے زیادہ دقیق وعمیق ہے اور پورے نظام دینی میں اس کی حیثیت وہ ہے جو جسم میں روح کی۔

مزید پڑھنے کے لئے ڈاؤن لوڈ کریں