اکابر کا جذبہ خدمت وتواضع

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
مولانا عطاءاللہ شاہ بخاری رحمتہ اللہ علیہ ایک مرتبہ یوپی میں تقریر کرنے لگے---- رات تین بجے تک تقریر کرتے رھے ---- پہر مہماں خانے میں جاکر لیٹ گئے ----
تھوڑی دیر بعد شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ کو محسوس ہوا کہ کوئ شخص ان کے پاؤں دبا رہا ھے----- حضرت شاہ جی رحمتہ اللہ علیہ نے سمجھا کوئ عقیدت کی وجہ سے دبا رہا ہوگا----
مگر تھوڑی دیر بعد شاہ جی رحمتہ اللہ علیہ کو محسوس ہوا------ کہ مٹھی تو بھت اچھی دبائ جا رہی ھے---- لیکن نیند نہیں آرہی ---- نجانے کیوں؟

حضرت عطاءاللہ شاہ بخاری رحمتہ اللہ علیہ نے سر سے چادر سرکائی تو دیکھا شیخ العرب والعجم سید حسین احمد مدنی رحمتہ اللہ علیہ پاؤں دبا رھے ہیں ------

حضرت مدنی رحمہ اللہ کو دیکہ کر حضرت شاہ جی رحمہ اللہ اچھل کر چار پائ سے اتر آئے اور فرمایا-------
حضرت!------- ہم سے کیا غلطی سرزد ہوگئ------- کہ آپ یوں ہمیں دھکا دیکر جہنم میں بھیج رھے ہیں؟------
حضرت مدنی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا-------

شاہ جی!--------آپ نے بھت دیر تک تقریر کی------- آپ کو آرام کی ضرورت تھی اور مجھے سعادت کی ضرورت تھی -------- نماز کا وقت بھی قریب تھا اس لئے سوچا آپ کے پاؤں ہی دبا لوں ----------

اللہ اللہ اللہ
 

اسداللہ شاہ

وفقہ اللہ
رکن
دونوں بزرگ ہیں لیکن عقیدت اور احترام محبت کے ساتھ۔ یہ ان حضرات کا بڑا پن تھا۔
اللہ ان حضرات کے نیک اعمال کے وسیلہ سے خاکسار بندہ عاصی کی دعاؤں کو قبول فرمائے۔ آمین بحق فارقلیط صلی اللہ علیہ وسلم
 
Top