حمد

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
[align=center][align=center]حمد


ترا آئینہ عالم رنگ وبو ہے
جدھر دیکھتا ہوں ادھر تو ہی تو ہے

ہزاروں حجاب اور اس پر یہ عالم
کہ چر چا ترا جا بجا کو بکو ہے

ثناء خواں ترا دہر کا ذرہ ذرہ
سبھی کی زباں پر تری گفتگوہے

جمالِ ازل قدرت مطلقہ کی
شہادت سے معمورہر چار سو ہے

ترے فضل ورحمت نے بخشا ہے سب کچھ
بس اب تو مری ایک ہی آرزو ہے

کہ کردے مجھے ایسے بندوں میں شامل
کہ اشک سحر گاہ جن کا وضو ہے

بجاہ شفیع حبیب دو عالم
کہ جو عالم کون کی آبرو ہے

شفیع گنہگار وخستہ بھی حاضر
بامید عفو وکرم رو برو ہے

[/align]

( مفتی اعظم پاکستان ۔مفتی محمد شفیع صاحب)[/align]
 

محمد نبیل خان

وفقہ اللہ
رکن
ترے فضل ورحمت نے بخشا ہے سب کچھ
بس اب تو مری ایک ہی آرزو ہے

کہ کردے مجھے ایسے بندوں میں شامل
کہ اشک سحر گاہ جن کا وضو ہے
 
Top