شرح دیوانِ غالب

پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
یہ کتاب مجھے نیٹ میں گھومتے گھامتے ملی تھی۔ یہ بالکل خام حالت میں تھی، پہلے پہل تو یہ سوچا کہ اس کی ایسی فائل تیار کی جائے جو براؤزر میں کھلے اور اس میں سی ایس ایس کی مدد سے فارمیٹنگ کی جائے جس کا سائز کم اور مطالعہ میں آسان اور ساتھ میں تلاش کی سہولت بھی رہے۔ ایک کوشش کر بھی لی، لیکن وہ زیادہ مقبول نہ ہوئی۔

چونکہ یہ شرح سادہ حالت میں ملی تھی، فارمیٹنگ کے بغیر۔ میں نے ایم ایس ورڈ میں اس کی فارمیٹنگ کرڈالی اور ساتھ ہی پی ڈی ایف بھی بنا ڈالا۔

فارمیٹنگ کے دوران اس بات کا خیال رکھا ہے کہ اشعار کو فورس جسٹیفائیڈ رکھا جائے، تاکہ اشعار کی خوبصورتی برقرار رہے اور شرح کو پیراگراف موڈ میں رکھا گیا ہے۔ شعر کے لیے فونٹ علوی نستعلیق جب کہ شرح کو جمیل نوری نستعلیق میں رکھا گیا ہے۔ جیسے کہ آپ ذیل میں نظارہ کرسکتے ہیں۔
گوکہ اس شرح کی زبان ذرا پرانی ہے۔ لیکن اردو کے چاہنے والوں کے لیے ایک نادر تحفہ ثابت ہوگی۔ اس کتاب میں ترتیب ردیف کے اعتبار سے ہے۔ یعنی یعنی سے پہلے ردیف الف، پھر ب اور آخر تک۔ آکر میں قصائد اور رباعیات کی تشریحات بھی شامل ہیں۔

کمپیوٹر پر پڑھنے اور موبائل/ٹیبلیٹس کے الگ الگ فائلیں دستیاب ہیں۔ موبائل کے لیے دستیاب فائل کو 320٭480 اسکرین پر چیک کرچکا ہوں۔ بالکل ٹھیک ہے، یعنی زیادہ زوم نہیں کرنا پڑتا۔ موبائل کے لیے فونٹ سائز نسبتاً بڑا رکھا ہے تاکہ چھوٹی سکرین پر بھی درست نظر آسکے۔

کمپیوٹر کے لیے
Sharh-e-Deewan-e-Ghalib.jpg


موبائل کے لیے
Sharh-e-Deewan-e-Ghalib-mobile.jpg


ڈاؤن لوڈ برائے کمپیوٹر (سائز 6 ایم بی تقریباً، صفحات 431)

ڈاؤن لوڈ برائے موبائل (سائز 6 ایم بی تقریباً، صفحات 713 )

آپ کی قیمتی رائے اور مشوروں کا خیر مقدم کیا جائے گا۔
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
شکریہ جناب پیامبر صاحب
اہم شرح ہے صاحب ذوق کیلئے۔
غالب تو غالب ہی ہیں۔انشاء اللہ اس سےکئی لوگوں کو صحیح اشعار سمجھنے میں مدد ملے گی۔
 

بےلگام

وفقہ اللہ
رکن
میں نے اور تو ابھی نہیں پڑھا اس لیے اس کا تو نہیں کہتا کچھ شاعر پڑھے ہیں زبردست ہے جناب
 
Top