حمد باری تعالیٰ
ایک لفظ کن سے دنیائیں بنا دیتا ہے تو
زندگانی کے سبھی ساماں سجا دیتا ہے تو
رات کی آغوش میں دن کو سلادیتا ہے تو
صبح دم سورج کو چمکا کر ضیا دیتا ہے تو
آسماں پر ابر کے دریا بہا دیتا ہے تو
ابر کے دریا کو پھر قطرہ بنا دیتا ہے تو
ہر نفس کو آگ پانی اور ہوا دیتا ہے تو
موت دے کر زندگی کو پھر جلا دیتا ہے تو
نوح کی کشتی کنارے پر لگا دیتا ہے تو
راستہ موسیٰ کو پانی میں دکھا دیتا ہے تو
پیٹ میں مچھلی کے یونس کو غذا دیتا ہے تو
حضرت ایوب کو صبر ورضاءدیتا ہے تو
دشمنان حق کی بینائی مٹا دیتا ہے تو
رحمتِ عالم کو ہجرت کی ادا دیتا ہے تو
بدر کے میدان میں دشمن کو ہرا دیتا ہے تو
جنگ سے پہلے ہی یہ مژدہ سنا دیتا ہے تو
اہلِ جنت ،اہلِ دوزخ کو پتہ دیتا ہے تو
جیسی کرنئ ویسی بھرنی کا صلہ دیتا ہے تو
ایک لفظ کن سے دنیائیں بنا دیتا ہے تو
زندگانی کے سبھی ساماں سجا دیتا ہے تو
رات کی آغوش میں دن کو سلادیتا ہے تو
صبح دم سورج کو چمکا کر ضیا دیتا ہے تو
آسماں پر ابر کے دریا بہا دیتا ہے تو
ابر کے دریا کو پھر قطرہ بنا دیتا ہے تو
ہر نفس کو آگ پانی اور ہوا دیتا ہے تو
موت دے کر زندگی کو پھر جلا دیتا ہے تو
نوح کی کشتی کنارے پر لگا دیتا ہے تو
راستہ موسیٰ کو پانی میں دکھا دیتا ہے تو
پیٹ میں مچھلی کے یونس کو غذا دیتا ہے تو
حضرت ایوب کو صبر ورضاءدیتا ہے تو
دشمنان حق کی بینائی مٹا دیتا ہے تو
رحمتِ عالم کو ہجرت کی ادا دیتا ہے تو
بدر کے میدان میں دشمن کو ہرا دیتا ہے تو
جنگ سے پہلے ہی یہ مژدہ سنا دیتا ہے تو
اہلِ جنت ،اہلِ دوزخ کو پتہ دیتا ہے تو
جیسی کرنئ ویسی بھرنی کا صلہ دیتا ہے تو