’سنت ‘کی لغوی تعریف
سنت کا لغوی معنی’راستہ‘یا ’طریقہ‘ہے ۔ابن منظور الافریقی رحمہ اللہ لکھتے ہیں:
والسنة السیرة حسنة کانت أو قبیحة ... وفی الحدیث : ((مَنْ سَنَّ سُنَّةً حَسَنَةً فَلَہُ اَجْرُھَا وَاَجْرُ مَنْ عَمِلَ بِھَا وَمَنْ سَنَّ سُنَّةً سَیِّئَةً…)) یرید من عملھا لیقتدی بہ فیھا وکل من ابتدأ أمرا عمل بہ قوم بعدہ قیل ھو الذی سنہ (ارشاد الفحول' المقصد الثانی فی السنة۔)
''سنت سے مرادطریقہ ہے 'چاہے اچھا ہو یا برا ہو...اور حدیث میں ہے کہ ''جس نے کوئی اچھا طریقہ جاری کیا تو اس کے لیے اس کا اجر ہے اور جس نے اس(طریقے) پر عمل کیا تو اس (جاری کرنے والے)کے لیے بھی اس کا اجر ہے۔ اور جس نے کوئی برا طریقہ جاری کیا…''مراد یہ ہے کہ جس نے اس برے طریقے پر عمل کیا تاکہ اس(طریقے) میں اس کی پیروی کی جائے' اور ہر وہ شخص جو کہ پہلی مرتبہ کوئی کام کرتا ہے اور اس کے بعد آنے والوں نے اس پر عمل کیا تو کہا گیا ہے کہ اس نے اسے جاری کیا'' ۔
جیسے قرآن مجید میں ہے:
اچھے طریقے کے بارے میں: سُنَّةَ مَن قَد أَرسَلنا قَبلَكَ مِن رُسُلِنا ۖ ...{17:77}
تم سے پہلے جو رسول ہم نے بھیجے ان کی سنت (یعنی ان کا قابل_پیروی طریقہ رہ_حق پر ثابت قدمی ہے)
برے طریقے میں استعمال:
كَذٰلِكَ نَسلُكُهُ فى قُلوبِ المُجرِمينَ {15:12} لا يُؤمِنونَ بِهِ ۖ وَقَد خَلَت سُنَّةُ الأَوَّلينَ {15:13}
اسی طرح ہم اس (تکذیب وضلال) کو گنہگاروں کے دلوں میں داخل کر دیتے ہیں. سو وہ اس پر ایمان نہیں لاتے اور پہلوں کی روش (سنّت) بھی یہی رہی ہے .
==========================================
جس نے اچھا طریقہ (سنّت) جاری کیا, کی صحیح تشریح و مفہوم حدیث ہی سے, کہ "جس نے میرے بعد کوئی ایسی سنت زندہ کی جو مردہ ہو چکی تھی"
اس حدیث کی غلط تشریح کی جاتی ہے :
حضرت جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس نے اچھا طریقہ جاری کیا اور اس میں اس کی اتباع کی گئی تو اس کے لیے بھی اس کے متبعین کے برابر ثواب ہوگا اور ان کے ثواب میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔ جبکہ اگر کسی نے برائی کے کسی طریقے کو رواج دیا اور لوگوں نے اس کی اتباع کی تو اس کے لیے بھی اتنا ہی گناہ ہوگا جتنا اس کی اتباع کرنے والوں کے لیے اور انکے گناہ میں کوئی کمی نہیں آئے گی اس باب میں حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے بھی روایت ہے۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے اور کئی سندوں جریر بن عبداللہ بھی اسے اپنے والد سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے نقل کرتے ہیں۔ اسی طرح عبیداللہ بن جریر بھی اپنے والد سے اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں۔
[جامع ترمذی:جلد دوم:حدیث نمبر 585, علم کا بیان : اس شخص کے بارے میں جس نے ہدایت کی طرف بلایا اور لوگوں نے اس کی تابعداری کی
سنن ابن ماجہ:جلد اول:حدیث نمبر 203, سنت کی پیروی کا بیان : جس نے اچھا یا برا رواج ڈالا]
===================================================
اس اوپر والی حدیث کی تشریح اسی کتاب کی حدیث سے :
حدثنا أبو بکر بن أبي شيبة حدثنا زيد بن الحباب حدثنا کثير بن عبد الله بن عمرو بن عوف المزني حدثني أبي عن جدي أن رسول الله صلی الله عليه وسلم قال من أحيا سنة من سنتي فعمل بها الناس کان له مثل أجر من عمل بها لا ينقص من أجورهم شيا ومن ابتدع بدعة فعمل بها کان عليه أوزار من عمل بها لا ينقص من أوزار من عمل بها شيا
عبداللہ بن عبدالرحمن، محمد بن عیینہ، مروان بن معاویة، حضرت کثیر بن عبداللہ اپنے والد اور وہ ان کے دادا سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بلال بن حارث رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ جان لو۔ انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! کیا جان لوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ کہ "جس نے میرے بعد کوئی ایسی سنت زندہ کی جو مردہ ہو چکی تھی" تو اس کے لیے بھی اتنا ہی اجر ہوگا جتنا اسی پر عمل کرنے والے کے لیے۔ اس کے باوجود ان کے اجر و ثواب میں کوئی کمی نہیں آئے گی اور جس نے گمراہی کی بدعت نکالی جسے اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پسند نہیں کرتے تو اس پر اتنا ہی گناہ ہے جتنا اس برائی کا ارتکاب کرنے والوں پر ہے اور اس سے انکے گناہوں کے بوجھ میں بالکل کمی نہیں آئے گی۔
یہ حدیث حسن ہے اور محمد بن عیینہ مصیصی شامی ہیں جبکہ کثیر بن عبد اللہ، عمرو بن عوف مزنی کے بیٹے ہیں۔
[جامع ترمذی:جلد دوم:حدیث نمبر 588 علم کا بیان : سنت پر عمل اور بدعت سے اجتناب کے بارے میں
سنن ابن ماجہ:جلد اول:حدیث نمبر 209, سنت کی پیروی کا بیان : جس نے مردہ سنت کو زندہ کیا]
[السنة لأبي بكر بن الخلال : بَابُ جَامِعِ التَّوَكُّلِ لِمَنِ اسْتَعْمَلَهُ عَلَى ... » رقم الحديث: 24; سنة الوفاة: 311;
الحكم: إسناده متصل، رجاله ثقات]
http://www.islamweb.net/hadith/dyntree1.php?type=3&sid=30002&bk_no=349&cid=4011
23-SHAWAHID:
http://www.islamweb.net/hadith/hadithServices.php?type=2&cid=4011&sid=6176
Usool_Sunnat o Bidat:
http://urdubooklinks.blogspot.com/2012/09/sunnat-aur-bidat.html