حضرت کہمش رحمہ اللہ فرماتے ہیں ایک دفعہ مجھ سے ایک گناہ سرزد ہوگیا اور اس گناہ پر چالیس سال روتا رہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کسی نے حضرت کہمش رحمہ اللہ سے پوچھا آپ نے ایسا کونسا گناہ کیا تھا جس پر آپ چالیس سال روتے رھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حضرت کہمش رحمہ اللہ نے فرمایا میرا ایک بھائی مجھ سے ملاقات کے لیے آیا تھا میں اس کے لیے چھ درہم کی ایک بھنی ہوئی مچھلی خرید لایا جب میرے بھائی کھانے سے فارغ ہوئے تو میں نے مٹی کا ڈھیلا ایک ہمسائے کی دیوار سے اکھیڑ لیا اور اس سے میرے بھائی نے اپنے ہاتھوں کو صاف کیا اور دیوار کے مالک سے میں نے اجازت نہیں لی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس لیے میں اس گناہ پر چالیس سال روتا رہا
اللہ اللہ اللہ اللہ