مناجات
مرے غموں کو مسرت کا آسرا دےدے
جو مصلحت ہو تری مجھ کو یا خدا دےدے
میں تیری حمد وثنا کرسکوں خدا دے دے
مرے قلم کو وہی عزم وحوصلہ دے دے
تلاش حق میں بھٹکنے سے مجھ کو رکھ محفوظ !
جو سیدھا سادھا ہو یا رب وہ راستہ دے دے
مرے نصیب کی قندیل پھر سے روشن کر
نئے سفر کے لئے نور اور ضیاء دے دے
مرا وجود زمانہ پہ بار مت کرنا
تو میری ذات سے لوگوں کو فائدہ دے دے
میں سرحدی ہوں گنہگارِ اعتراف ہے یہ
خدائے پاک تو رحمت کی انتہا دے دے
مرے غموں کو مسرت کا آسرا دےدے
جو مصلحت ہو تری مجھ کو یا خدا دےدے
میں تیری حمد وثنا کرسکوں خدا دے دے
مرے قلم کو وہی عزم وحوصلہ دے دے
تلاش حق میں بھٹکنے سے مجھ کو رکھ محفوظ !
جو سیدھا سادھا ہو یا رب وہ راستہ دے دے
مرے نصیب کی قندیل پھر سے روشن کر
نئے سفر کے لئے نور اور ضیاء دے دے
مرا وجود زمانہ پہ بار مت کرنا
تو میری ذات سے لوگوں کو فائدہ دے دے
میں سرحدی ہوں گنہگارِ اعتراف ہے یہ
خدائے پاک تو رحمت کی انتہا دے دے