مٹادے اپنی ہستی کو اگر کچھ مرتبہ چاہے

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
مٹادے اپنی ہستی کو اگر کچھ مرتبہ چاہے​

بندہ خدا نے کہا ہے:
حضرت مرشدی دامت برکاتہم العالیہ نے فرمایا کہ: “جو مٹا، وہ چمکا“۔ درحقیقت ہمیں ایسا ہی کرنا چاہیے۔
پوچھنے کی غرض یہ تھی کہ ہمارے اکابر نے فرمایاہے کہ یہ مت دیکھو کہ وہ کیا کہہ رہا ہے بلکہ یہ دیکھو کہ کون کہہ رہا ہے۔ یعنی پہلے جانچو کیونکہ موجودہ زمانے میں نت نئے فتنے اُبھر رہے ہیں جو سب حبِ جاہ ہے اللہ تعالیٰ ہم سب کی حفاظت فرمائے،ایمان کی حفاظت بہت مشکل ہو گئی ہے۔ حضرت تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ بدباطن شخص کی تحریر و تقریر دونوں میں نحوست و ظلمت کا اثر ہوتا ہے، چاہے وہ کتنی ہی عمدہ بات ہی کیوں نہ بیان کرے لکھے۔ چاہے قرآن و حدیث بھی بیان کرے، کیونکہ بیان کرنے والے کے اثرات بھی ساتھ شامل ہوتے ہیں جو سننے والے اور پڑھنے والے کے دِل پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
مشاورتی ٹیم میں نیک صالحین اور متقی لوگوں کو شامل کیجیے تاکہ اُن کی برکت بھی ساتھ شامل ہو اور اچھے مشوروں سے بھی نوازیں، احقر گوشہ نشیں ہے اور نہ لکھنے کا ڈھنگ جانتا ہوں اور نہ کوئی ہنر و فن، جاہل و سیاہ کار ہوں۔ جو کچھ خدمتِ دین ہوئی ہے وہ سب خدائے ذُوالجلال کا کمال ہے اللہ تعالیٰ قبول فرما لے۔
معافی چاہتا ہوں کہ تحریر طول ہو گئی، دُعاء فرما دیجیے کہ اللہ تعالیٰ اپنا محبوبِ خاص بنالے اور خاتمہ بالایمان کی دولت نصیب فرما دے۔
 

أضواء

وفقہ اللہ
رکن
اللہ سبحانہ وتعالی ہم سبکو صحیح اعمال کی توفیق بخشے ۔۔۔
زادك الله علما و نورا و وفقك لخير الدارين.
 
Top