میرے استاذحضرت مولانااطہرحسین مرحوم نامورعالم صاحب معلم الحجاج حضرت مولانامفتی سعیداحمداجراڑوی کے چھوٹے صاحب زادے تھے پوری زندگی مظاہرعلوم میں سادگی وقناعت کے ساتھ گزاردی مدرسہ کی مسجدکے ایک گوشہ میں چھوٹی سی سادہ تپائی پرکتاب رکھ کرپڑھاتے تھے دوران درس بجلی کاپنکھانہیں چلواتے تھے اورفرمایاکرتے تھے کہ مال وقف سے آرام واستراحت درست نہیں ہے۔مظاہرعلوم میں شیخ الادب تھے نہایت ہی باکمال عالم ،اردو،قدیم عربی اورفارسی کے نامورادیب وشاعر تھے بہت سی کتابیں تحریرفرمائیں۔ان شأاللہ کسی موقع پران کے بارے میں کچھ پوسٹ کرنے کی کوشش کروں گا۔