[size=large] خدارحمت کندایں عاشقانِ پاک طینت را
ناصرالدین مظاہری …
٭ حضرت سری سقطی ؒ نے وقت بچانے کے لئے چالیس سال تک روٹی نہیں کھائی۔
٭ حضرت ابراہیم بن ادہم ؒ نے تیس سال تک حریرہ نہیں کھایا۔
٭ حضرت مالک بن منعم نے چالیس سال تک دودھ نہ کھایا۔
٭ حضرت مالک بن دینارؒنے چالیس سال تک دودھ نہیں کھایا۔
٭ حضرت ابوسلیمان دارانیؒ نے ایک بارعہدکیاکہ زندگی بھر نمک نہ کھاؤں گا چنانچہ نہیں کھایا۔
٭ حضرت مالک بن منعم نے اپنے نفس کو مارنے کے لئے ایک سبزی چالیس دن تک نہ کھائی۔
٭ حضرت داؤدطائیؒ نے اپنے نفس کو مارنے کے لئے عہدکیاکہ خرمانہ کھاؤں گا چنانچہ نہیں کھایا۔
٭ حضرت موسی رشتج بیس سال تک دردرہ نمک کھایاکیونکہ ان کا نفس چاہتاتھا ۔
٭ حضرت احمدبن خلیفہ نے بیس سال تک چاہنے کے باوجود پیٹ بھر پانی نہیں پیا۔
٭ حضرت سری سقطیؒ تیس سال تک چاہتے رہے روٹی کو شیر اورانگورکے ساتھ کھاؤں مگرنہیں کھایا۔
٭ حضرت منصوربن المعتمرنے چالس سال تک عشاء کے بعدکوئی گفتگونہیں کی۔
٭ حضرت حسینؓ تیس سال تک نہ ہنسی۔
٭ حضرت عطاء سلمیؒچالیس سال تک نہیں ہنسی۔
٭ حضرت لیث بن سعدؒکی یومیہ آمدنی ایک ہزاردینارتھی لیکن کبھی زکوٰۃ فرض نہیں ہوئی(سب تقسیم کردیتے تھی)
٭ حضرت زین العابدینؒروزانہ ایک ہزاررکعت پڑھتے تھے ۔
٭ حضرت سعیدابن جبیرؒ نے ایک دن ایک رکعت میں قرآن کریم ختم کردیا۔
٭ حضرت عمروبن میمونؒ نے ایک سوحج اورعمرے کئے تھی۔
٭ حضرت اعمشؒ کی سترسال تک تکبیراولیٰ فوت نہیں ہوئی۔
٭ حضرت طاؤسؒ کے پاس ہمیشہ دوہی کپڑے رہی۔
٭ حضرت بقی بن مخلدؒہرشب میں۳۱ رکعتوںمیںقرآن ختم فرماتی،ہمیشہ روزہ رکھتی۔
٭ حضرت داؤدطائیؒ نے اپنے نفس کو مارنے کے لئے عہدکیاکہ نمک نہ کھاؤں گا چنانچہ نہیں کھایا۔
٭ حضرت داؤدطائیؒ نے بیس سال تک اپنی چھت کی طرف نہیں دیکھا۔
٭ حضرت ابومحمدسریؒ ۸۹سال تک لیٹے ہی نہیں۔
٭ حضر ت کہسن بن الحسنؒ ہرروزہزارکعت پڑھتے تھے جب ضعف بڑھ گیاتومجبوراًپانچ سو رکعت کردیں ۔
٭ حضرت ابوبکرمطوعیؒ ایک رات دن میں چالیس ہزاردفعہ قل ھواللّٰہ احدپڑھاکرتے تھی۔
٭ حضرت امام احمدبن حنبلؒ کی قبر۰۳۲سال کے بعدکھل گئی توکفن اورجسم صحیح سالم تھا۔
٭ حضرت حسن بصریؒ چالیس سال تک نہیں ہنسی۔