ہر درد کی دوا ہیں میرے نبی کی باتیں

اعجازالحسینی

وفقہ اللہ
رکن
ہر درد کی دوا ہیں میرے نبی کی باتیں

سب کے لیے شفاء ہیں میرے نبی کی باتیں


ہر دل کی آرزو ہے قربان ہو نبی پر

ہر رُوح کی غذا ہیں میرے نبی کی باتیں


مِلتا ہی جا رہا ہے رستے سے آج رستہ

سب سے بڑی دعا ہیں میرے نبی کی باتیں


آنسو ٹپک رہے ہیں پتھر کی آنکھ سے بھی

ہر بات سے جدا ہیں میرے نبی کی باتیں


شقِّ القمر ہو یا پھر معراج کا سفر ہو

حیرت کی انتہا ہیں میرے نبی کی باتیں


محشر کی نشنگی کا احساس مِٹ گیا ہے

رحمت کی یہ گھٹا ہیں میرے نبی کی باتیں


تائبؔ یہی عدم کا زادِ سفر ہے میرا

رحمان کی عطا ہیں میرے نبی کی باتیں

پروفیسر محمد اکرام تائب
 

بے باک

وفقہ اللہ
رکن
ہر درد کی دوا ہیں میرے نبی کی باتیں

سب کے لیے شفاء ہیں میرے نبی کی باتیں


ہر دل کی آرزو ہے قربان ہو نبی پر

ہر رُوح کی غذا ہیں میرے نبی کی باتیں

ماشاءاللہ۔
 
Top