دارالعلوم کی روحانی اولاد
حکیم الاسلام حضرت مولاناقاری محمدطیب علیہ الرحمۃ مہتمم دارالعلوم دیوبندنے ارشادفرمایاکہ مجھے یادہے ایک مرتبہ میں نے حضرت مولاناحبیب الرحمن عثمانی مہتمم دارالعلوم دیوبندسے عرض کیاکہ کہ بریلی میں ایک مدرس ہیں جو دارالعلوم کے نمایاں فاضل ہیں،انھیں دارالعلوم میں بلالیں،مولاناخاموش رہے ،چپ ہوگئے،تین دفعہ عرض کیاگیااورعرض کیاکہ آپ خاموش کیوں ہیں؟فرمایاکہ ان کوبلاناغلط ہے ،اس لئے کہ جوفاضل جہاں بیٹھاہے وہاں دارالعلوم قائم ہے،اسی طرح گویاہرشہراورہرقصبہ میں دارالعلوم قائم ہے۔ یہ دارالعلوم دیوبندکی وسعت ہے،آپ فاضل کوبلاکردارالعلوم کے دائرے کوسمیٹ کرمحدودکررہے ہیں اورمیں سمیٹنانہیں چاہتاہوں،یہ ساری روحانی اولاددارالعلوم کی ذریت ہے۔(جواہرات حکمت)