میں سوچ رہی ہوں بتا دیتی ہون آپ کو کیا یاد رکھوں گے لو پکاو []---[]---[]---[]---[]---[]---[]---[]---[]---
اجزا:
چکن بغیر ہڈی ایک کلو،
لہسن پسا ہوا ایک چائے چمچہ،
لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچہ
ٹماٹر کا پیسٹ ایک پیالی،
ہرا دھنیا آدھی گڈی،
کا جو کٹے ہوئے چار سے چھ کھانے کے چمچے،
نمک حسب ذائقہ،
پیاز دو عدد درمیانی،
دھنیا پسا ہو ایک کھانے کا چمچہ،
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ،
یخنی دو پیالی،
مکھ دو کھانے کے چمچے،
تیل چار کھانے کے چمچے۔
ترکیب: یخنی بنانے کیلئے دیگچی میں آدھا کلو ہڈیوں کو چھ سے آٹھ پیالی میں اتنی دیرابالیں کہ تقریبا دو پیالی یخنی رہ جائے۔ فرائنگ پین میں تیل کو ہلکی آنچ پر دو سے تین منٹ گرم کریں اور لہن ڈال کر ایک سے دو منٹ تک فرائی کریں، پھر چکن ڈال کر آنچ تیز کر لیں اور تین سے چار منٹ تک مزید فرائی کر لیں، دیگچی میں مکھن ڈال کر پیاز اور ہرا دھنیا ذرا سا نرم ہونے تک فرائی کریں کا جوڈال کر تین سے چار منٹ تک بھونیں، پھر نمک، لال مرچ، پسا ہوا دھنیا، ہلدی، زیرہ اور یخنی ڈال دیں اور ہلکے ہلکے چمچہ چلاتی جائیں، یہاں تک گاڑھا ہونے لگے، جب گاڑھا ہوجائے تو چکن اور ٹماٹر پیسٹ ڈال دیں۔ تین سے پانچ منٹ تک پکائیں، ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔