حضرت مولانا محمد مظہر صاحب نانوتوی کا تقویٰ

مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
حضرت مولانا محمد مظہر صاحب نانوتوی کا بے حد احتیاط رکھنا:
حضرت مولانا محمد مظہر صاحب نانوتوی قدس سرہٗ جو گویا مظاہر علوم کے بانی ہیں، کایہ معمول میری جوانی میں عام طور سے مشہور اورلوگوں کو معلوم تھا کہ مدرسہ کے اوقات میںجب کوئی مولانا قدس سرہ ٗ کا عزیزذاتی ملاقات کے لئے آتاتو اس سے باتیں شروع کرتے وقت گھڑی دیکھ لیتے اورواپسی پر گھڑی دیکھ حضرت کی کتاب میں ایک پرچہ رکھا رہتا تھا۔ اس پر تاریخ وار ان منٹوں کا اندراج فرمالیتے تھے، اورماہ کے ختم پر ان کو جمع فرماکر اگر نصف یوم سے کم ہوتا تو آدھ روزکی رخصت اوراگرنصف یوم سے زائد ہوتا تو ایک یوم کی رخصت مدرسہ میں لکھوادیتے، البتہ اگر کوئی فتویٰ وغیرہ پوچھنے آتا تھا یا مدرسہ کے کسی کام آتا تو اس کا اندراج نہیں فرماتے تھے۔​
 

محمد ارمغان

وفقہ اللہ
رکن
اگر ہم بھی ایسا کرنا شروع کر دیں تو بہت سے معاملات میں درُستگی ہو جائے۔خدا کے حضور جواب دہی کا احساس بندے کو منکرات سے کیا شبہات سے بھی بچا دیتا ہے۔
 
Top