شیخ الحدیث حضرت مولانامحمدزکریامہاجرمدنی

مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
شیخ الحدیث حضرت مولانامحمدزکریامہاجرمدنی ؒ
ناصرالدین مظاہری
ہرگزنمیرد آں کہ دلش زندہ شد بعشق
ثبت است بر جریدۂ عالم دوامِ ما
شیخ الحدیث حضرت مولانامحمد زکریا کاندہلویؒبن مولانامحمدیحی ؒبن مولانامحمداسمعیلؒ بن حکیم غلام حسینؒ بن کریم بخشؒ ابن مولاناحکیم غلام محی الدینؒ بن مولانامحمدساجدؒبن مولانافیض محمدؒبن مولاناشاہ محمدشریفؒ بن مولانامحمداشرفؒ بن مولاناشیخ جمال محمدشاہؒ بن شیخ نورمحمدؒ(عرف بابن شاہ)بن مولانابہاء الدینؒ بن مولاناشیخ محمدؒبن مولاناکریم الدین مذکرؒبن امام تاج مذکرؒبن امام حاج مذکرؒبن حضرت قاضی ضیاء الدین سنامی ؒ سرزمین اولیاء (کاندھلہ) کے متوطن ، زہدوورع،علوم واعمال،فضل وکمال ،معرفت ربانی اورتزکیہ وتجلیہ کے سرچشمہ ٔ ہدایت تھے۔
انہوں نے اپنے والدومربی شیخ کامل ، فقیہ دہراورمحدث دوراں حضرت مولانامحمدیحی ؒکی زیرسرپرستی اپنی تعلیم کی ابتداء اورتکمیل مظاہرعلوم سہارنپورمیں کی ،۱۳۳۳ھ میں دورۂ حدیث شریف سے فارغ ہوئے،۱۳۳۵ھ میں مظاہرعلوم میں تدریس کی خدمت کاموقع ملااپنی خدادادلیاقت اورصلاحیت کے باعث بہت جلدمظاہرعلوم کے منتہی اساتذہ میں شمار کئے جانے لگے،آپ نے اپنے استاذومرشدشیخ العرب والعجم حضرت مولاناخلیل احمدانبہٹویؒ کے حکم پرصرف ۲۶سال کی عمرمیں سب سے پہلی باربخاری شریف کادرس دیا۔
آپ نے تقریباً ۳۵سال تک ابوداؤدشریف اور بخاری جلداول کا درس دیا،بخاری جلدثانی آپؒ کے استاذشیخ الاسلام حضرت مولاناسید عبداللطیف پورقاضویؒکے پاس زیردرس تھی اور ۱۳۷۳ھ میں جلدثانی بھی آپ کے پاس منتقل ہوگئی اور۱۳۷۵ھ سے صرف بخاری شریف کی تدریس آپ سے متعلق رہ گئی (اس طویل ترین دورتدریس میں دوسری کتب احادیث ترمذی،مسلم،شمائل ترمذی اورمشکوٰۃوغیرہ کے پڑھانے کابھی موقع ملا)
۱۳۸۸ھ میں نزول ماء (موتیابند)کی شکایت پیداہوئی توتدریس کاسلسلہ موقوف فرمادیاالبتہ تصنیفی مشغلہ جاری رکھا۔حدیث نبوی سے خاص طورپرعشق تھایہی وجہ ہے کہ آپ کی تدریسی وتصنیفی خدمات میں حدیث شریف کی خدمات کا دائرہ سب سے زیادہ وسیع ہے۔
آپ کے اعمال جلیلہ اور بیشمار قربانیوںکو جوعلم ودین کیلئے انجام دیں وہ اس قدرممتاز اور ہمہ گیرہیں کہ ان کے تعارف کی ضرورت نہیںہے۔۲۴؍مئی ۱۹۸۲ء کوانتقال فرمایااورجنت البقیع مدینہ منورہ میں تدفین عمل میں آئی۔
آپ کے خلفاء اورشاگردان باصفامیں بعض حضرات چندے آفتاب اورچندے ماہتاب ہیں۔
 

zakwan

وفقہ اللہ
رکن
اس شانداراورجاندارشیرنگ کے لئے بہت بہت مبارک بادقبول فرمائیں۔اللہ ہمیں عمل کی توفیق بخشے۔
 
Top