صحابہ کے اقوال زریں

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
صحابہ کے اقوال زریں​

1۔اگر تاجر عالم نہیں ہے تو وہ بار بار سود میں مبتلا ہوتا رہے گا ( حضرت علی رضی اللہ عنہ)
2۔ غیر عالم ہمارے بازاروں میں تجارت نہ کرے ( یعنی جو تجارت کے مسائل سے واقف نہ ہو ( حضرت عمر رضی اللہ عنہ)
3۔ بازار والوں کی صورتوں کو نہ دیکھو ان کے کپڑوں میں سانپ ہوتے ہیں ، رئیسوں کے پڑوس میں بھی نہ رہا کرو ،بازاری قاریوں اور مالداروں کے مولویوں سے پر ہیز کرو( حضرت سفیان ثوری)
4۔ وہ تاجر ومال دار مراد ہیں جو تجارت میں احکام خدا وندی کی پرواہ اور حلال وحرام کی تمیز کئے بغیر جھوٹ ، بے ایمانی اور بد دیانتی کے ساتھ مال جمع کرتے ہیں اسی طرح بازاری قاریوں اور مالدار کے مولویوں سے وہ لوگ مراد ہیں جو قرآن وحدیث کو دنیا کمانے کا ذریعہ بناتے ہیں اسی لئے مالداروں کی خوشامد میں لگے رہتے ہیں ایسے علماء اور قراء سے بچنا مناسب ہے۔
انعام وشہرت کے لئے قراءت وتجوید کے مقابلے کرانے والے ذرا غورکریں ۔
حضرت بن عباس رضی اللہ عنہ نے فر مایا ! حلال روزی کمانا ایک پہاڑ کو دوسرے پہاڑ کی طرف منتقل کرنے سے زیادہ مشکل ہے ۔
 
Top