سات سو علماء کا ایک ہی جواب

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
سات سو علماء کا ایک ہی جواب​

حضرت شقیق بن ابراہیم رحمۃ اللہ علیہ فر ماتے ہیں میں نے سات سو علماء سے پانچ سوال کئے سب نے ایک ایک جواب دیا ۔

س: عقلمند کون ہے؟
ج: جو دنیا کو نا پسند کرتا ہو !
س: سمجھدار اور دانا کون ہے ؟
ج: جو دنیا سے دھوکہ نہ کھائے!
س: غنی کو ن ہے ؟
ج: جو اللہ کی تقسیم پر راضی ہو!
فقیہ کو ن ہے ؟
ج: جو زیادہ کا مطالبہ نہ کرے!( غالبا مال دنیا کا)
س: بخیل کون ہے ؟
ج: جو اپنے مال میں سے اللہ کا حق نہ دے!

 
Top