عن أبی ھریرۃ رضي اللہ عنہ أن النبي صلی اللہ علیہ وسلم قال:’’ بادروا بالأعمال فتنًا کقطع اللیل المظلم‘‘۔
حضوراقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تاریک رات کے مانند ظاہر ہونے والے فتنوں سے پہلے اعمال صالحہ کی طرف جلدی کرو‘‘۔ (مسلم)
فائدہ: آج کونسا فتنہ ایسا ہے جو نہ پایا جاتا ہو۔ بدنظری کا فتنہ، چاہے وہ براہ راست ہو، یا ڈش انٹینا، ٹیلی ویژن، انٹرنیٹ یا موبائل کے واسطہ سے ہو، عام ہے۔ کسبِ حرام اور اَکل حرام کا فتنہ، سود و انٹریسٹ، رشوت خوری، اشیاء محرمہ، مثلاً شراب، تصاویر، غیرشرعی لباس وغیرہ کی خرید و فروخت کے راستے سے فتنہ، عورتوں کا تنگ اور مختصر و رقیق لباس پہننا، مرد کا ٹخنوں سے نیچے پاجامہ کا لٹکانا اور چست لباس پہنناوغیرہ۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان :’’بادروا‘‘ اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وقت کو غنیمت جان کر جتنا ہوسکے جلد اعمال صالحہ میں مشغول ہو جاؤ، تاکہ کثرت فتن سے محفوظ رہ سکو۔