دعوت فکروعمل

مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
امام حسن بصری امام یونس ابن عبید امام سفیان ثوری اپنے تلامذہ سے کہا کرتے تھے:
’’تم آپس میں مودت سے رہو کیوںکہ اب سنت پر عمل کرنے والے اور سنت کو جاننے والے کم ہوگئے ہیں اور تم غرباء ہو‘‘۔
امام فضل ابن عیاض فرماتے تھے:’’ اہل سنت وہ ہیں جو ہمیشہ اس بات کا خیال رکھیں، کہ اس کے پیٹ میں حلال داخل ہو اور حرام ذرہ برابر نہ جانے پائے۔
سلیمان درانی فرماتے تھے کہ ہم ایسے دور سے گذر رہے ہیں کہ جس میں اسلام غربت کا شکار ہوچکا ہے، کیوںکہ علماء دنیا کی چکاچوند عارضی چمک کے فتنے کا شکار اور اپنی تعظیم کے طالب ہیں ،جب کہ عبُّاد جہالت کے شکار ہیں،اور اکثر لوگ منصب کے حصول میں لگے ہوئے ہیں‘‘۔ (الحلیۃ لابی نعیم)
حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ فرماتے تھے کہ: ’’آج مسلمانوں میں صرف نماز کو دیکھ رہا ہوں، باقی سب اسلامی تعلیمات کنارہ کش ہیں اور آج تو نماز بھی نہیں رہی‘‘۔
حضرت انسؓ فرماتے تھے کہ: ’’اسلامی تعلمیات پر تو عمل نہیں ہے اور نماز پڑھتے تو ہیں مگر اس میں بھی کوئی جان نہیں ،اور پھر لوگوں کو دین سے دور ہوتے ہوئے دیکھ کرروتے تھے‘‘۔
حضرت ابوہریرہؓ فرماتے تھے کہ: ’’میں نے لوگوں کو دین میں فوج در فوج داخل ہوتے بھی دیکھا، اور اب فوج درفوج دین سے خارج ہوتے ہوئے بھی دیکھ رہا ہوں‘‘۔
 
Top