ھلیلۂ تواضع
ذوالنون مصری ؒ فرماتے ہیں کہ میں نے ایک طبیب کو دیکھا کہ اس کے ارد گرد مردوں اور عورتوں کابے شمار مجمع ہے اوروہ ہرایک کو اس کے مناسب حال دوا بتلاتا ہے میں بھی اس کے قریب جاکر سلام کیا اورکہا کہ آپ مجھے گناہوں کی دوابتائیے اس نے تھوڑی دیر سرجھکا یا اورپھرسراٹھاکرکہا کہ اگرمیں بیان کروں تو سمجھوگے، میں نے کہا انشاء اللہ اس نے کہا :
’’اول یہ اجزاء جمع کرلو، بیخ فقر، برگ صبر، ہلیلۂ تواضع ، ہلیلۂ خضوع ،روغن بنفشہ ہیبت، خطمی محبت، تمربندی سکنیت، گلاب صدق ان سب اجزاء کو لیکر احکام کی دیگچی میں ڈال کرآب احکام سے ترکرکے اس کے نیچے ناراشتیاق وسوزش روشن کرو اورکفچۂ عظمت سے اُبلائو کی اس پرحکمت کاکف آجاوے، جب صفائے فکرسے خوب صاف ہوجائے تو اس کو جام ذکرمیں رکھواور پھررضاکی چھلنی سے صاف کرکے اس میں محمود انابہ اورعمل سعی کرنے کی مقل اورملائی جائے پھر حانوت خلوت میں جاکر پیو اور آپ وفائے کلی کرلو اور پھراپنے لبوں کوماسوائے اللہ کے رومال سے صاف کرلو یہ شربت انشاء اللہ گناہوں کوبالکل زائل کردے گا اوراللہ تعالیٰ کا قرب عطافرمائے گا ۔(روضۃ الریاحین)