انسان کا گھر

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
انسان کا گھر​

ایک شخص نے ایک اللہ کے بندے سے پوچھا “ ایک دن کے اندر اتنی ساری نیکیوں کو اکھٹا کرنا کیسے ممکن ہے ؟“
وہ بزرگ مسکرائے اور جواب دیا “ اللہ نے انسان کے اندر ایک گھر بنا رکھا ہے جس کی زمین مغفرت ہے اور اس کا آسمان ایمان ہے ۔اس کا آفتاب شوق ہے اور اس کا چاند محبت ہے ، اس کی مٹی ہمت اور اس کا بادل فضل ہے ،اس کی بجلی امید ،اس کی گرج خوف ہے ،اس کی بارش رحمت اور اس کا درخت وفا ہے ، اس کا پھل حکمت اور یہی اس کی روشنی ہے ۔اس کی رات برائی اور مصیبت ہے اور اس میں ایک دروازہ علم کا ہے اور دوسرا دروازہ حلم ( برداشت)ہے اس میں ایک دروازہ یقین اور غیرت کا ہے ۔اس کا ستون اُنس اور دوسرا ستون بھروسہ ہے ، تیسرا ستون سچائی کا ہے ۔ اس گھر پر فکر کا تالا لگا ہوا ہے جو بلا شبہ دین اسلام کے ارکان کی چابی ہی سے کھولا جا سکتا ہے ۔
 

مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
سبحان اللہ! مختصر لفظوں میں کیا پُر مغز و لطف بات کہی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں عمل کی توفیق بخشے۔
اللہ ہمیں بھی ایساہی گھرنصیب فرمائے۔
 
Top