حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہُ کے فرمودات

اعجازالحسینی

وفقہ اللہ
رکن
جنابِ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہُ کے فرمودات

٭ سو درہم میں سے اڑھائی درہم غریبوں اور دنیا داروں کی زکوٰۃ ہے اور صدیقوں کی زکوٰۃ تمام مال کا صدقہ کر دیتا ہے ۔
٭ صدقہ فقیر کے سامنے عاجزی سے با ادب پیش کرو، کیونکہ خوشدلی سے صدقہ دینا قبولیت کا نشان ہے ۔
٭ نہیں حاصل ہوتی دولت ساتھ آرزو کے، نہیں حاصل ہوتی جوانی ساتھ خضاب کے، نہیں حاصل ہوتی صحت ساتھ دواؤں کے ۔
٭ عدل و انصاف ہر ایک سے خوب ہے لیکن خوب تر ہے ۔
٭ گناہ سے توبہ کرنا واجب ہے مگر گناہ سے بچنا واجب ترین ہے ۔
٭ مجھے نئے کپڑوں میں دفن نہ کیا جائے ! نئے کپڑوں کے زیادہ مستحق وہ ہیں جو زندہ اور برہنہ ہیں ۔
٭ گلے اور شکوے سے زبان بند رکھو ، راحت نصیب ہو گی ۔
٭ زمانے کی گردش عجیب ہے اور حالت سے غفلت عجیب تر ہے ۔
٭ پر ہیز کرو ، پرہیز ، نفع دیتا ہے عمل کرو ، عمل قبول کیا جا تا ہے ۔
٭ اس دن پر آنسو بہا جو تیری عمر سے کم ہو گیا اور اس میں نیکی نہ تھی ۔
٭ تمہیں اس دن پر رونا چاہئے جو تم نے نیکی کے بغیر گزار دیا ۔
٭ صبر میں کوئی مصیبت نہیں اور رونے دھونے میں سو انقصان کے کچھ فائدہ نہیں ۔
٭ کسی عورت یا بچہ یا اپاہچ کو قتل مت کرنا ۔
٭ درخت میوہ دار کو مت کاٹنا ۔
 

طارق راحیل

وفقہ اللہ
رکن
علامہ اقبال فرماتے ہیں ۔
آں آمن الناس برمولائے ما
آں حکیم اول سہنائے ما
ہمت او کشت ملت راچوں ابر
ثانی اسلام و غار بدر و قبر
 
Top