مسئلہ علم غیب پر چند مغالطے اور اُن کی وضاحتیں

ناصرنعمان

وفقہ اللہ
رکن

اب ہم یہاں علامہ عینی رحمتہ اللہ علیہ اور حافظ ابن حجر رحمتہ اللہ علیہ اور دیگر بزرگان دین کی خود اپنی تصریحات سے جناب رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کے علم غیب کے بارے میں حوالاجات پیش کریں گے۔۔۔جن حوالاجات سے ایک طرف بزرگان دین کا عقیدہ بھی واضح ہوجائے گا اور دوسری طرف ہمارے پیش کئے ہوئے موقف کی واضح تائید ہوجائے گی اور ساتھ ہی مزید وضاحت بھی ہوجائے گی کہ بزرگان دین کے اقوال کے یہ مفہوم نہیں جو فریق مخالف ثابت کرنا چاہتے ہیں۔
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا (المتوفاة 59 ھ)سے روایت ہے:
وہ فرماتی ہیں کہ دو فریق اپنا ایک مقدمہ لے کر جناب رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے ،آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے فریقین کو مخاطب کرکے یوں ارشاد فرمایا:
”انما انا بشر وانہ یاتینی الخصم فلعل بعضکم ان یکون ابلغ من بعض فا حسب انہ صادق فا قضی لہ بذالک فمن قضیت لہ بحق مسلم فانما ھی قطعة من النار فلیا ءخذ ھا او لیترک الخ
یعنی سنو میں انسان ہوں جو سنتا ہوں اس کے مطابق فیصلہ کرتا ہوں،بہت ممکن ہے کہ ایک شخص زیادہ حجت بازاور چرب زبان ہواور میں اس کی باتوں کو صحیح جان کراس کے حق میں فیصلہ کردوں اور فی الواقع وہ حقدار نہ ہوتو وہ سمجھ لے کہ وہ اس کے لئے جہنم کا ٹکڑا ہے اب اسے اختیار ہے کہ اسے لے لے یا چھوڑ دے۔(بخاری ج 2 ص 1065 )(مسلم ج 2 ص 74 ) (موطا امام مالک ص 299 )(نسائی ج 2 ص 261 )(ابو داود ج 2 ص 148 )(ابن ماجہ ص 168 )(طحاوی ج 2 ص 284 )(سنن الکبریٰ ج 10 ص 143 )
یہ روایت حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے بھی مروی ہے۔(بخاری کتاب الاحکام:باب من قضی لہ بحق اخیہ فلا یا خذہ ۔۔۔۔ح :7181)(مسلم کتاب الاقضیة :باب بیان ان حکم الحاکم لا بغیر باطن،ح:1713 )(ابن ماجہ ص 168 )(مسند احمد ج 2 ص 332 )
ابو داﺅد میں بھی یہ حدیث ہے اور اس میں یہ الفاظ ہیں کہ(میں تمہارے درمیان اپنی سمجھ سے ان امور میں فیصلہ کرتا ہوں جن میں کوئی وحی مجھ پر نازل شدہ نہیں ہوتی) ابو داﺅدکتاب القضاہ:باب فی القضا ءالقاضی اذا خطاء۔ح:3585(صحیح)
یہ روایت حضرت انس رضی اللہ عنہ سے بھی مروی ہے۔(کنز العمال ج 3 ص308 )
حضرت امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ(المتوفی 204ھ ) اس روایت کو نقل کر کے فرماتے ہیں:
فبھذا انقول وفی ھذا البیان الذی لاشکال معہ بحمداللہ تعالیٰ ونعمتہ علیٰ عالم فنقول ولی السرائر اللہ عزوجل فالحلال والحرام علیٰ مایعلمہ اللہ تبارک و تعالیٰ والحکم علیٰ ظاھر الامروافق ذٰلک السرائر وخالفھا الخ (کتاب الام ج 7 ص 37 )
”یعنی ہم اس کے قائل ہیں اور اس کے اندر ایسا واضح بیان ہے جو بحمد اللہ و احسانہ کسی عالم پر باعث اشکال نہیں ہوسکتا،سو ہم کہتے ہیں کہ رازوں اور بھیدوں کا جاننے والا تو صرف اللہ تعالیٰ ہے (حقیقتاً)مزید لکھتے ہیں کہ حاکم کا فیصلہ تو ظاہر پر محمول ہے یہ اندرونی بھیدوں اور رازوں کے موافق ہو یا مخالف“
دوسرے مقام پر لکھتے ہیں کہ :
وھو صواب علیٰ الظاھر ولایعلم الباطن الااللہ تعالیٰ (رسالہ فی اصول الفقہ للام الشافعی ص 69 )
یعنی مجتہد کا قیاس اور فیصلہ ظاہری امور پر مبنی ہے ،باطن کو اللہ تعالیٰ کے بغیر کوئی بھی نہیں جانتا
حضرت امام محی الدین ابو زکریا یحییٰ بن شرف النووی الشافعی رحمتہ اللہ علیہ(المتوفی 676 ھ ) اسی حدیث کی شرح میں لکھتے ہیں کہ :
معناہ التنبیہ علیٰ حالة البشریة وان البشر لایعلمون من الغیب وبواطن الامور شیئا الاان یطلعھم اللہ تعالیٰ علیٰ شئی من ذٰلک وانہ یجوز علیہ فی امور الاحکام مایجوز علیھم وانہ یحکم بین الناس بالظاھر واللہ یتولی السرائر فیحکم بالبینة وبالیمین ونحو ذٰلک من احکام الظاھر مع امکان کونہ فی الباطن خلاف ذٰلک (شرح مسلم ج 2 ص 74 )
یعنی اس کا منشا یہ ہے کہ حالت بشریت پر تنبیہ کرنا ہے اور یہ بتانا ہے کہ بشر کو غیب اور باطنی امور کا علم نہیں ہوتا بجز اس کے کہ اللہ تعالیٰ کسی چیز پر ان کو مطلع کردے اور اس سے یہ بھی بتانا ہے کہ فصل خصومات میں جس طرح دوسروں سے خلاف واقع فیصلہ کرنا ممکن ہے اسی طرح آنحضرت صلیٰ اللہ علیہ وسلم سے بھی ممکن ہے اور آپ بھی لوگوں کے درمیان ظاہری حال پر فیصلہ کرتے ہیں اور اندرونی رازوں کا معاملہ خدا سے ہے سو آپ شہادت اور قسم وغیرہ ظاہری قرائن کے ذریعہ ہی فیصلہ صادر فرماتے ہیں اور اس کا امکان ہے کہ واقع میں معاملہ اس کے خلاف ہو۔
ابن حجر العسقلانی الشافعی رحمتہ اللہ علیہ(المتوفی 852 ھ) فرماتے ہیں:
قولہ انماانا بشر ،ای کواحد من البشر فی عدم علم الغیب الخ (فتح الباری ج3 ص 139 )
”میں بشر ہوں یعنی علم غیب نہ ہونے میں دوسرے انسانی افراد کی طرح ہوں“
اور دوسرے مقام پر اس حدیث کی شرح میں لکھتے ہیں:
اتی بہ رداعلیٰ من زعم ان من کان رسولا فانہ یعلم کل غیب الخ (فتح الباری ج 13 ص151 )
”انما ان بشر“کا جملہ خاص طور پر ان لوگوں کے باطل خیال کی تردید کے لئے حضور صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو یہ گمان کرتے ہیں کہ رسول کو کلی علم غیب ہوتا ہے“
علامہ بدر الدین محمود بن احمد العینی الحنفی رحمتہ اللہ علیہ(المتوفی 855ھ )لکھتے ہیں:
”انما انا بشر ۔یعنی کواحد منکم ولا اعلم الغیب و بواطن الامور کما ھو مقتضی الحالة البشریة وانا حکم بالظاھر الخ (عمدة القاری ج 11 ص271 )
”میں تمہاری طرح ایک بشر ہی ہوں اور میں غیب کا علم نہیں رکھتا اور تمہارے معاملات کے اندرونی احوال کو میں نہیں جانتا جیسا کہ بشریت کا تقاضا ہوتا ہے اور میں تو صرف ظاہری حال پر ہی فیصلہ دیتا ہوں“
اسی حدیث کی شرح کرتے ہوئے دوسرے مقام پر یوں رقمطراز ہیں :
انما انا بشر ۔ای من البشر ولا ادری باطن ماتتحا کمون فیہ عندی وتختصمون فیہ لدی وانما اقضی بینکم علیٰ ظاھر ماتقولون فاذا کان الانبیاءعلیھم الصلوة والسلام لایعلمون ذٰلک فغیرجائزان یصح دعویٰ غیرھم من کاھن او منجم العلم وانما یعلم الانبیاءمن الغیب ما اعلمو بہ بوجہ من الوحی الخ (عمدة القاری ج 11 ص 411)
یعنی میں انسانوں میں سے ایک بشر ہوں اور جو مقدمات تم میرے پاس لاتے ہو تو ان کے باطن کو میں نہیں جانتا اور میں تو تمہاری ظاہری باتوں کو سن کر ہی فیصلہ کرتا ہوں ۔(علامہ عینی فرماتے ہیں ) جب حضرات انبیاءکرام علیہم الصلوة والسلام غیب اور باطنی امور نہیں جانتے تو نجومی اور کاہن وغیرہ کا غیب اور باطنی امور کے علم کا دعوی کیسے جائز اور صحیح ہوسکتا ہے ؟اور حضرات انبیاءکرام علیہم الصلوة والسلام بھی غیب کی صرف وہی باتیں جانتے ہیں جن کا بذریعہ وحی ان کو علم عطاءکیا گیا ہو۔
امام قسطلانی رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں :
”انما انا بشر ۔مشارک لکم فی البشریة بالنسبہ لعلم الغیب الذی لم یطلعنی اللہ علیہ وقال ذالک توطئة لقولہ وانہ یاتینی الخصم الخ فلا اعلم باطن امرہ الخ (ارشاد الساری ج 10ص 204 )
یعنی آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے ”انما انا بشر “ اُن لوگوں کی تردید کے لئے ارشاد فرمایا جو یہ گمان کرتے ہیں کہ رسول کو کل غیب کا علم ہوتا ہے حتی کہ اس پر مظلوم اور ظالم مخفی نہیں رہتے“
یہی علامہ قسطلانی رحمتہ اللہ علیہ دوسرے مقام پر لکھتے ہیں کہ:
’’اتی بہ علی الرد علیٰ من زعم ان من کان رسولا یعلم الغیب فیطلع علی البواطن ولا یخفی علیہ المظلوم و نحو ذٰلک فا شاران الوضع البشری یقتضی ان لاید رک من الامور الاظواھر ھا فانہ خلق خلقا لا یسلم من قضا یا تحجبہ عن حقائق الاشیاءفاذا ترک علیٰ ماجبل علیہ من القضایا البشریة ولم یوید بالوحی السماوی طراءعلیہ ماطراءعلی سائرالبشر الخ (ارشاد الساری ج ۴ ص ۲۱۴)
یعنی انماانا بشر ۔آپ نے ان لوگوں کی تردید کے لئے ارشاد فرمایا جو یہ خیال کرتے ہیں کہ رسول کو غیب کا علم ہوتا ہے اور وہ باطن پر مطلع ہوتا ہے اور اس پر مظلوم وغیرہ مخفی نہیں رہتا ،آپ نے اس ارشاد میں اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ وضع بشری اس کا مقتضی ہے کہ وہ صرف ظاہری امور کا ادارک کرے کیوں کہ بشر ایک ایسی مخلوق ہے کہ اس کے اور حقائق اشیاءکے ادارک کے درمیان پردے حائل ہوجاتے ہیں ۔جب اس کی جبلت بشری تقاضوں پر چھوڑ دیا جائے اور وحی سماوی سے تائید نہ ہو تو اس پر باوجود رسول ہونے کے وہی کچھ طاری ہوتا ہے جو تمام انسانوں پر طاری ہوتا ہے ۔
علامہ علی بن احمد العزیزی رحمتہ اللہ علیہ(المتوفی 1070 ھ) لکھتے ہیں:
انما انا بشر ۔ای من البشر والمراد انہ مشارک البشر فی اصل الخلفة وان زاد علیھم بالزایا التی اختص بھا فی ذاتہ قالہ ردا علی من زعم ان من کان رسولا فانہ یعلم کل غیب حتی لایخفی علیہ المظلوم الخ (السراج المنیر ج2 ص43 )
”میں انسانوں میں سے ایک انسان ہوں اور بشر ہوں مراد یہ ہے کہ آپ اصل خلقت میں انسانوں کے ساتھ شریک ہیں اگر چہ دیگر فضائل مختصہ میں وہ دوسرے انسانوں سے برتر ہیں ،اس ارشاد میں آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کی تردید فرمائی جو یہ گمان کرتے ہیں کہ رسول کل غیب جانتے ہیں حتی کہ اُن پر مظلوم مخفی نہیں رہ سکتا “
حضرت شیخ عبد الحق محدث دہلوی الحنفی رحمتہ اللہ علیہ(المتوفی 1052ھ)لکھتے ہیں:
آنحضرت صلیٰ اللہ علیہ وسلم گفت نیستم من مگر آدمی و عارض میشود برمن احکام و عوارض بشریت و باقی گزاشتہ شدہ است درمن احکام جبلت جز آنچہ تائید کردہ میشوم بوحی و تعلیم از جناب حق سبحانہ ،و نزدیک است کہ بعضے از شما باشد زبان آور و بیان کنندہ ترحجت خود را از بعضے دیگر۔۔۔۔“(اشعتہ اللمعات ج3 ص 177 )
علامہ شہاب الدین احمد الخفاجی الحنفی رحمتہ اللہ علیہ (المتوفی 1069 ھ) لکھتے ہیں کہ :
وانما انا بشر ۔لااعلم الغیب وانکم تختصمون الی الخ (نسیم الریاض ج 4 ص 261 )
یعنی میں تو بشر ہی ہوں ،میں غیب نہیں جانتا اور تم اپنے جھگڑے میرے پاس لاتے ہو الخ
علامہ الحسین بن عبد اللہ بن محمد الطیبی الحنفی رحمتہ اللہ علیہ (المتوفی 743ھ ) لکھتے ہیں:
انما انا بشر۔ان الوضع البشری یقتضی ان لایدرک من الامور الاظاہر ھا وعصمتہ انما ھو عن الذنوب فانہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم لم یکلف فیما لم ینزل فیہ الا ما کلف غیرہ وھو الاجتھاد الخ (بحوالہ انجاح الحاجہ ص 169 )
”میں تو بشر ہی ہوں اور وضع بشری اس کو نہیں چاہتی کہ وہ امور ظاہرہ کے علاوہ امور باطنہ کا بھی ادراک کرے ۔رہا آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کا معصوم ہونا ،تو وہ گناہوں سے ہے کیوں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کو اُن احکام میں جن میں وحی نازل نہیں ہوئی تھی،اُسی چیز کا مکلف قرار دیا ہے جس کا دوسروں کو مکلف بنایا اور وہ اجتہاد ہے“
میرے مسلمان بھائیو ،دوستو اور بزرگو!
یہ حضرات محدثین کرام رحمھم اللہ علیہم دنیائے اسلام کے معتبر محدثین اور شارحین کرام ہیں ۔۔۔بلکہ خود فریق مخالف کے نزدیک بھی یہ بزرگان دین معتبر ہیں ۔۔۔۔۔ جن کی بعض مجمل و مبہم عبارتیں لے کر فریق مخالف اپنا مدعا ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔۔۔۔ ان بزرگوں کے ایک ایک واضح اور صریح حوالات خود فریق مخالف کے دعوی کی واضح نفی کررہے ہیں ۔
اور اگر بالفرض فریق مخالف کی یہ تاویل درست ہوتی کہ “ یہ واقعہ تکمیل نزول قرآن سے قبل کا ہے “
(جیسا کہ عموما اس طرح کی صریح نصوص کے جواب میں فریق مخالف دیا کرتے ہیں)
تو کیا حضرات محدثین کرام اس حدیث کی شرح میں یا کسی اور مقام پر فریق مخالف کی طرح واضح نہیں فرماتے ؟؟؟
کہ یہ واقعہ تکمیل نزول قرآن سے قبل کا ہے ۔۔۔اور تکمیل نزول قرآن پر حضور صلیٰ اللہ علیہ وسلم کو کلی علم غیب عطاءہوگیا تھا ۔۔۔اس کے بعد جناب رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم نہ صرف دلوں بھید جانتے بھی جانتے ہیں بلکہ کائنات کے ذرے ذرے کے غیب بھی جانتے ہیں ؟؟؟
بلکہ کچھ حوالاجات میں تو یہ تصریح بھی موجود ہے کہ:
جناب رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد لوگوں کے اس گمان کی تردید تھا جو یہ سمجھتے تھے کہ رسول کو کلی علم غیب ہوتا ہے حتی کہ اُن پر ظالم و مظلوم بھی مخفی نہیں رہتے ۔
اتنی واضح ترین تصریحات کے بعد بھی اگر کوئی ان بزرگان دین رحمھم اللہ کے مجمل عبارتوں کو لے کر اپنا باطل مدعا ثابت کرنے کی کوشش کرے تو ایسے شخص کے لئے سوائے ہدایت کی دعا کے اور کیا کیا جاسکتا ہے ؟؟
اللہ تعالیٰ سب کو ہدایت دے ۔آمین
ضروری گذارش :اگر کسی بھائی یا دوست کو ہمارے لکھنے یا سمجھنے میں کوئی کمی کوتاہی نظر آئے تو نشادہی کی درخواست ہے تاکہ ہم اپنی اصلاح کرلیں۔جزاک اللہ
اللہ تعالیٰ ہم سب کو دین کی صحیح سمجھ اور عمل کی توفیق عطاءفرمائے ۔آمین
۔۔۔۔۔جاری ہے۔۔۔۔۔​
 

ناصرنعمان

وفقہ اللہ
رکن

بسم اللہ الرحمن الرحیم
(حدیث : فتجلی لی کل شئی وعرفت ۔۔۔۔)
السلام علیکم ورحمتہ اللہ !
فریق مخالف کے امام احمد رضا صاحب اور مفتی احمد یار نعیمی صاحب لکھتے ہیں: (واللفظ للاول)
جامع ترمذی شریف وغیرہ کتب حدیث کثیرہ ائمہ حدیث میں باسانید عدیدہ و طرق متنوعہ دس صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین سے ہے اور یہ حدیث ترمذی کی معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے ہے کہ رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
فرایتہ عزوجل وضع کفہ بین کتفی فوجدت برادنا ملہ بین ثدی فتجلیٰ لی کل شئی و عرفت الخ
یعنی میں نے اپنے رب عزوجل کو دیکھا اُس نے اپنا دست قدرت میری پشت رکھا کہ میرے سینے میں اس کی ٹھنڈک محسوس ہوئی اسی وقت ہر چیز مجھ پر روشن ہوگئی اور میں نے سب کچھ پہچان لیا ۔
پھر لکھتے ہیں کہ امام ترمذی فرماتے ہیں ”ھذا حدیث حسن صحیح سالت محمد بن اسمعیل عن ھذا الحدیث فقال صحیح “یعنی یہ حدیث حسن صحیح ہے میں نے امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ سے اس کا حال پوچھا فرمایا صحیح ہے ۔
اسی میں حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے اسی معراج منامی کے بیان میں ہر رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”فعلمت مافی السمٰوٰ ت والارض “جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ،سب میرے علم میں آگیا
(بلفظہ انباءالمصطفیٰ ص 7 و جاءالحق ص 62,63 )
اور فریق مخالف کے وکیل مولوی محمد عمر بزعم خود اس حدیث کی تشریح کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ”فتجلیٰ لی کل شئی “ تو کل شئے میرے واسطے روشن ہوگئی ”وعرفت“ اور میں نے ہرچیز کو پہچان لیا ۔اللہ تعالیٰ نبی صلیٰ اللہ علیہ وسلم کو اپنے دست قدرت سے وہ علم کلی عطاءفرمادے لیکن منکر پھر بھی آپ کے علم کلی کے عقیدہ رکھنے والے پر شرک کا فتوی لگا کر نبی صلیٰ اللہ علیہ وسلم سے علم کلی کی تنقیص کرے ۔ا ھ (مقیاس حنفیت ص275 )
میرے مسلمان بھائیو،دوستو اور بزرگو!
پچھلی پوسٹوں میں بیان کی گئی تفصیل کے بعد اب اس حدیث پاک کی زیادہ وضاحت کی ضرورت نہیں ۔۔۔کیوں کہ پہلا سوال تو یہی ہے کہ
کیا فریق مخالف اس حدیث پاک سے ”حضور صلیٰ اللہ علیہ وسلم کے لئے زمین اور آسمان کے تمام کے تمام مغیبات منکشف ہونا ثابت کرنا چاہتا ہے ؟
اگر تو فریق مخالف کا کہنا ہے کہ وہ اس حدیث پاک سے اول و آخر زمین اور آسمان کے تمام کے تمام مغیبات منکشف ہونا ثابت نہیں کرتے تو بات یہیں ختم
لیکن اگر فریق مخالف اس حدیث پاک سے زمین اور آسمانوں کے کلی علم غیب منکشف ہونے کا استدلال کرتا ہے ۔
تو جیسا کہ فریق مخالف کے وکیل نے خود حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کی روایت پیش کی یا جیسے تفسیر طبری میں عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کی روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں ”یا رب اتخذت ابراھیم خلیلا و کلمٰت موسیٰ تکلیما۔۔ ۔۔۔(پھر آخر میں یہ آیت بھی ہے) ”ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّىٰ ﴿٨﴾ فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَىٰ ﴿٩﴾ فَأَوْحَىٰ إِلَىٰ عَبْدِهِ مَا أَوْحَىٰ ﴿١٠﴾ مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَأَىٰ الخ“ النجم 11-8
جس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ واقعہ شب معراج کو پیش آیا (واللہ و اعلم بالصواب ) ۔۔۔ جبکہ معراج ہجرت سے بھی پہلے مکہ معظمہ میں ہوئی ہے ۔۔ ۔ ۔لہٰذا یہ حدیث وفات سے سالہاسال قبل ہوئی ۔
تو اگلاسوال یہ سامنے آتا ہے کہ
اگر اس حدیث پاک سے ثابت ہوتا ہے کہ حضور صلیٰ اللہ علیہ وسلم کے لئے زمین اور آسمانوں کے کل غیب (جیسا کہ فریق مخالف مدعی ہیں)منکشف ہوگئے ۔
تو نزول قرآن اور وحی کا سلسلہ (جو آخری وقت تک جاری رہا) کی کیا وجوہات پیش کریں گے جبکہ فریق مخالف کے مطابق اس حدیث پاک سے زمین اور آسمان کے تمام کے تمام غیوب منکشف ہونا ثابت ہوجاتا ہے ؟؟؟​
ثانیا
اگر چہ امام ترمذی رحمتہ اللہ علیہ نے امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ سے اس حدیث پاک کی تحسین اور تصحیح نقل کی ہے ۔۔۔لیکن یہ حدیث ترمذی متن میں نہیں بلکہ حاشیہ پرایک نسخہ کا حوالہ دے کر یہ عبارت بمع سند و متن حدیث کے نقل کی گئی ہے ۔(دیکھئے ترمذی جلد 2 صفحہ 156 )
اور یہ روایت بسند ابن عباس رضی اللہ عنہ مسند احمد (جلد 1 ص 368 )میں بھی ہے ۔۔۔اور معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کی روایت میں (جس کی امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ سے تحسین و تصیح نقل کی گئی ہے )عبدالرحمن بن عائش الخصرمی ہے ۔۔۔بعض نے ان کو صحابی بتایا ہے ۔۔۔۔لیکن امام ابو حاتم رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ جس نے اس کو صحابی کہا ہے اس نے غلطی ہے
اور امام ابو زرعہ رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ وہ معروف نہیں ۔
اور امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ:
”لہ حدیث واحد (وھوحدیث الراویة)الا انھم یضطربون فیہ ۔(تہذیب التہذیب جلد 6 صفحہ 206)
یعنی ان سے صرف حدیث رﺅیة ہی منقول ہے مگر حضرات محدثین کرام رحمھم اللہ اس میں اضطراب کرتے ہیں
اور امام ذھبی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
’’وحدیثہ عجیب و غریب“(میزان الاعتدال جلد 2 صفحہ 108 محصلہ)
یعنی ان کی حدیث بڑی عجیب و غریب ہے۔
اور مضطرب حدیث فن اصول ِحدیث کی رو سے ضعیف ہوتی ہے ۔
اور امام بیہقی رحمتہ اللہ علیہ اس حدیث کے بعض طُرق کو لکھ کر آگے ارشاد فرماتے ہیں :
”قدروی من طرق کلھاضعاف و فے ثبوتہ نظر“(کتاب الاسماءو الصفات ص 220 )
یعنی یہ حدیث کئی سندوں کے ساتھ مروی ہے مگر سب سندیں اس کی ضعیف ہیں اور اس کے ثبوت میں کلام ہے ۔
اور یہی عبارت علامہ خازن رحمتہ اللہ علیہ نے (تفسیر خازن جلد 6 صفحہ 54 ) میں اور امام سیوطی رحمتہ اللہ علیہ نے (تفسیر درمنشور جلد5 صفحہ 319 )میں نقل کی ہے ۔
ثالثا
مذکورہ حدیث کو اگر صحیح تسلیم کرلیا جائے تو بھی خبر واحد ہی ہوگی ۔
اور بقول احمد رضا صاحب ”عموم آیات قرآنیہ کی مخالفت میں اخبار احاد سے استناد محض ہرزہ بانی(ہے)(انباءالمصطفیٰ صفحہ 4)
لہذا یہ حدیث کیوں کر ناسخ ”وَعِندَهُ مَفَاتِحُ الْغَيْبِ لَا يَعْلَمُهَا إِلَّا هُوَ الخ الانعام 59 کی ہوسکتی ہے ۔۔۔۔لہذا یہ حدیث ”ذرے ذرے کے کلی علم غیب کے ثبوت میں حجت نہیں ہوسکتی ۔
ورابعا
حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمتہ اللہ علیہ اس حدیث کی شرح بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں :
”ثم لیعلم انہ یحب ان ینفی ٰعنھم صفات الواجب جل مجدہ من العلم بالغیب و القدرة علیٰ خلق العالم الیٰ غیر ذٰلک ولیس ذٰلک بنقص (الیٰ ان قال بعد عدة السطر)و ان استدل بقولہ علیہ الصلوة والسلام فتجلی لی کل شئی قلنا ھو بمنزلة قولہ تعالیٰ فی التوراة تفصیلا لکل شئی والا صل فی العمومات التخصیص بما یناسب المقام ولو سلم فھذا عند وضع اللہ یدہ بین کتفیہ ثم لما سری عنہ ذٰلک فلا بُعد من ان یکون تعلیم تلک المور ثانیا فی حالة اُخری الخ“(تفہیمات الٰہیہ جلد 1 صفحہ 24،25 )
”یعنی پھر جاننا چاہیے کہ واجب ہے کہ حضرات انبیاءکرام علیہم الصلوة والسلام سے باری تعالیٰ کی صفات کی نفی جائے مثلاً علم غیب اور جہان کے پیدا کرنے کی قدرت وغیرہ اور اس میں کوئی تنقیص نہیں ہے (پھر کئی سطور کے بعد فرمایاکہ)اور اگر کوئی شخص آپ کے علم غیب پر ”فتجلی کل شئی “(کی حدیث )سے استدلال کرے تو ہم اس کو یوں جواب دیں گے کہ یہ ایسا ہی ہے جیسا کہ تورات کے بارے میں تفصیلا ً لکل شئی آیا ہے اور اصل عمومات میں مقام کے مناسب تخصیص کرنا ہے اور اگر یہ تجلی ہر ایک چیز لے لئے بھی تسلیم بھی کرلی جائے تو یہ صرف اس وقت کے لئے تھی جب کہ اللہ تعالیٰ نے دست قدرت آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کی پشت پر رکھا تھا پھر جب اللہ تعالیٰ نے دست قدرت اٹھالیا تو یہ تجلی اور انکشاف بھی جاتا رہا سو اس میں کوئی بُعد نہیں کہ اس کے بعد دوسری حالت میں آپ کو دوبارہ ان امور کی تعلیم دی گئی ہو“
غور کیجیے کہ حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمتہ اللہ علیہ (جوفریق مخالف میں معتبربھی ہیں )کیا کہہ گئے ہیں ؟
کہ حضرات انبیاءکرام علیہم الصلوة السلام سے صفات باری تعالیٰ مثلا علم غیب وغیرہ کی نفی کرنا واجب ہے۔۔۔اور اس میں کوئی توہین و تنقیض نہیں ہے ۔۔۔۔اور ”فتجلی لی کل شئی“ سے آنحضرت صلیٰ اللہ علیہ وسلم کے لئے علم غیب کلی پر استدلال کرنے والے حضرات کو یوں جواب فرمایا ہے کہ اس میں لفظ ”کل“ عموم حقیقی کے لئے نہیں ہے بلکہ احکام دین اور امور شریعت وغیرہ سے مخصوص ہے جیسا کہ تورات کے بارے میں ”تفصیلاً کل شئی“آیا ہے اور اس سے مراد امور دین اور احکام وغیرہ ہی ہیں ۔​
اور حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمتہ اللہ علیہ نے جو کچھ فرمایا ہے وہ بالکل صحیح ہے ۔۔۔۔چناچہ اسی روایت میں اس کا قرینہ بھی موجود ہے ۔
وہ یہ کہ پہلے اللہ تعالیٰ نے آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ ملاءاعلےٰ (یعنی مقربین فرشتوں )کا اختلاف کس بات پر ہورہا ہے ؟
تو آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”لا ادری“ (یعنی میں نہیں جانتا)تین مرتبہ ایسا ہی ہوا ،
پھر جب اللہ تعالیٰ نے اپنا دست قدرت آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کے دونوں شانوں اور کتفین پر رکھا ۔اور اس کے بعد آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ ملاءاعلےٰ کی خصو مت کس امر میں ہورہی ہے ؟
تو آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہاں میں جانتا ہوں ۔فرمایا وہ کیا امور ہیں ؟
آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پاﺅں پر چل کر مسجد وں میں برائے نماز پہنچنا اور مسجدوں میں نماز کے انتظار میں بیٹھنا اور تکالیف میں بھی وضو کی تکمیل اور اسباغ کرنا اور اس کے علاوہ مسکینوں کو کھانا کھلانا اور گفتگو میں نرم لہجہ اختیار کرنا اور رات کو
جب سو رہے ہوں نماز پڑھنا وغیرہ “
( مشکوٰة جلد 1 صفحہ 72 وقال راوہ الترمذی وقال حسن صحیح )
یہی روایت خود اس کو واضح کرتی ہے کہ ملا اعلےٰ کی جس بحث و تمحیص اور مکالمہ اور گفتگو کا آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کو پہلے علم نہ تھا وہ یہی کفارات وغیرہ تھے جن کا ذکر ابھی ہوا اور باری تعالیٰ کے دست قدرت کے اثر سے یہی سب امور آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم پر منکشف ہوگئے اور”فتجلی لی کل شئی وعرفت“کا مصداق پورا ہوا اور یہی چیز ہے جس کو حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمتہ اللہ علیہ اپنی سابق عبارت میں بیان فرمارہے تھے ۔
اور تفسیر درمنشور (جلد 5 صفحہ 320 ) میں محدث ابن نصر طبرانی اور ابن مردویہ کے طریق سے حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ کی مرفوع روایت میں یہ الفاظ بھی موجود ہیں ”فوضع یدہ بین ثدیی فعلمت فی منامی ذٰلک ماسالتی عنہ من امر دنیا و الآخرة“ یعنی جب اللہ تعالیٰ نے میری چھاتی پر ہاتھ رکھا تو میں نے اپنے اسی خواب میں دنیا اور آخرت کی وہ چیزیں جان لیں جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے مجھ سے سوال کیا ۔
اور دوسری چیز حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمتہ اللہ علیہ نے یہ بیان فرمائی ہے کہ جتنے وقت تک آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کی پشت مبارک پر اللہ تعالیٰ کا دست قدرت رہا اتنے عرصہ تک کی ہر چیز آپ صلیٰ اللہ علیہ و سلم اجمالی صورت میں منکشف ہوگئی اور جب دست قدرت اٹھا تو وہ حالت نہ رہی ۔۔۔ یہی وجہ ہے کہ دوسری حالت اور اوقات میں آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کو ضرورت کی ہر چیز کی تفصیلی طور پر باقاعدہ خداوند کریم کی طرف سے بذریعہ وحی تعلیم ہوتی رہی ۔جیسا کہ قرآن پاک کی آیات مبارکہ اس پر شاہد ہیں ۔ یہ وحی آخر وقت تک نازل ہوتی رہی اور وحی کے ذریعے آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کو احکام اور حالات کی اطلاع دی جاتی رہی۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو دین کی صحیح سمجھ اور عمل کی توفیق عطاءفرمائے ۔آمین
ضروری گذارش : اگر کسی بھائی یا دوست کو ہمارے لکھنے یا سمجھنے میں کوئی کمی کوتاہی نظر آئے تو نشادہی کی درخواست ہے تاکہ ہم اپنی اصلاح کرلیں ۔جزاک اللہ
۔۔۔۔۔جاری ہے۔۔۔۔۔
 

ناصرنعمان

وفقہ اللہ
رکن

بسم اللہ الرحمن الرحیم
مفاتح الغیب
السلام علیکم ورحمتہ اللہ !
محترم قارئین کرام اس سے قبل کہ ہم فریق مخالف کے کچھ مزید دلائل کی وضاحتیں پیش کریں ۔۔۔مناسب ہے کہ یہاں ایک اوراہم نکتہ کی وضاحت پیش کردی جائے ۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے۔(اإِنَّ اللَّـهَ عِندَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ وَيُنَزِّلُ الْغَيْثَ وَيَعْلَمُ مَا فِي الْأَرْحَامِ ۖ وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ مَّاذَا تَكْسِبُ غَدًا ۖ وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ بِأَيِّ أَرْضٍ تَمُوتُ ۚ إِنَّ اللَّـهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ الخ لقمان 34 پارہ21
(ترجمہ:سمجھ رکھو کہ اللہ ہی کے پاس قیامت کا علم ہے،وہی بارش نازل فرماتا ہے، اور ماں کے پیٹ میں جو ہے اسے جانتا ہے ،کوئی بھی نہیں جانتا کہ کل کیا کچھ کرے گانہ کسی کو یہ معلوم ہے کہ کس زمین میں مرے گا،یاد رکھو اللہ پورے علم والااور صحیح خبروں والا ہے)
اس آیت میں پانچ چیزوں کا ذکر ہے جنہیں اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی نہیں جانتا۔
وقت قیامت کا علم ۔۔۔۔بارش کے نزول کا علم ۔۔۔۔ ماں کے پیٹ کا علم ۔۔۔۔آنے والے کل کا علم۔۔۔۔اور ہر ذی نفس کی موت کا علم ۔
یعنی قیامت آکر کر رہے گی مگر کب آئے گی ؟اس کا علم اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کو نہیں ،نہ معلوم کب یہ کارخانہ توڑ پھوڑ کر برابر کردیا جائے ۔
زمین کی ساری رونق اور مادی برکت (جس پر مخلوق کی خوشحالی کا دارومدار ہے )آسمانی بارش پر موقوف ہے ،سال دو سال مینہ نہ برسے تو خاک اڑنے لگے ۔مگر یہ بارش کب ہوگی ،کہاں ہوگی ،کتنی مقدا ر میں ہوگی ،کن کن نتائج کی حامل ہوگی اس کو بھی صرف اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے ۔
اور ارحام کے اندر کیا ہے اس کا علم بھی اللہ تعالیٰ ہی کو ہے ، لڑکے ہیں یا لڑکیاں ہیں ،گورے ہیں یا کالے ہیں ،صحیح الاعضاءہیں یا ناقص الاعضاءہیں ،پیدا ہونے کے بعد ان کی عمر کیا ہوگی ،روزی کتنی ملے گی ،کیا کیا کام کریں گے ،سعید ہوں گے یا شقی وغیرہ وغیرہ ۔
کل کیا کرے گا یہ بھی کوئی نہیں جانتا (خود ساختہ پروگرام کا سوال نہیں ہے ) نفع کمائے گا یا نقصان ، نیکی کرے گا یا بدی اور کچھ کرنے کے لئے زندہ بھی رہے گا یا نہیں ۔
اور کوئی نہیں جانتا کہ اُس کی موت کب آئے گی ،کہاں آئے گی ،کس نوعیت کی ہوگی ،دفن ہوگا یا جانور کھا جائیں گے ،کس جگہ دفن ہوگا وغیرہ

احادیث پاک میں ان پانچ چیزوں کو مفاتح الغیب کہا گیا ہے ۔۔۔جن کا علم کلی بجز اللہ تعالیٰ کے اور کسی کو نہیں ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے جناب رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کواحکام غیبیہ کا علم عطاءفرمایا ہے اور اکوان غیبیہ میں سے بہت سے جزئیات کو علم بھی آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کو عطاءکیا گیا ۔۔۔ہاں اکوان غیبیہ کی کلیات اور اصول کا علم بجز اللہ تعالیٰ کے اور کوئی نہیں جانتا ۔
رہی ان پانچ اشیاءکی تخصیص ۔۔۔۔تو اس کی کئی وجوہ ہیں ۔
اول
کیوں کہ سوال کرنے والوں نے ان ہی پانچ چیزوں کے متعلق سوال کیا تھا لہذا جواب میں ان پانچ اشیاءکو ہی ملحوظ رکھا گیا ۔
چناچہ حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ،علامہ بغوی رحمہ اللہ،علامہ عینی رحمہ اللہ،علامہ سیوطی رحمہ اللہ،علامہ آلوسی رحمہ اللہ،ملااحمد جیون الحنفی رحمہ اللہ لکھتے ہیں۔
نقل فی نزولھا ان حارث بن عمر جاءالیٰ رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم وقال اخبرنی عن الساعة ایان مرسھا وقد زرعت بذافاخبرنی متی ینزل الغیث وامراءتی حاملة فاخبرنی عما فی بطنھا ذکرام انثیٰ واعلم ماوقع امس واخبرنی عما یقع غدا وعلمت ارضا ولدت فیھا اخبرنی عما ادفن فیہ فنزلت الآیة المذکورة فی جوابہ یعنی ان ھذا الخمسة فی خزانة غیب اللہ لایطلع علیہ احد من البشر والملک والجن اھ (ابن کثیر جلد3 صفحہ 455)(معالم التنزیل،جلد 3 صفحہ 156)(عمدة القاری جلد 11 صفحہ 519)(درمنشور جلد5 صفحہ170) (روح المعانی جلد21 صفحہ97) (تفسیر احمدی صفحہ 396)
یعنی اس کا شان نزول یہ نقل کیا گیا ہے کہ حارث بن عمررضی اللہ عنہ حضور صلیٰ اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انہوں نے سوال کیا مجھے بتائےے کہ قیامت کب آئے گی اور کب اس کا قیام ہوگا،اور میں نے کھیتی بو کر اس میں بیج ڈالا ہے بتائیے بارش کب ہوگی،اور میری بیوی حاملہ ہے فرمائیے کہ اس کے پیٹ میں لڑکا ہے یا لڑکی،مجھے تو یہ علم ہے کہ گذشتہ کل میں کیا ہوا ،آپ حضور صلیٰ اللہ علیہ وسلم مجھے بتائیے کہ آنے والے کل میں کیا کچھ ہوگا ؟اور مجھے علم ہے کہ میں کس زمین میں پیدا ہوا آپ مجھے یہ بتائیں کہ میں کہاں دفن کہاں ہوں گا۔آپ کے جواب میں یہ آیت نازل ہوئیں کہ یہ پانچ چیزیں اللہ تعالیٰ کے خزانہ غیب میں ہیں ان پر نہ تو کوئی بشر اور فرشتہ مطلع نہ ہوسکا ہے اور نہ جن“
(معالم التنزیل ،عمد ة القاری اور روح المعانی وغیرہ میں حارث کی بجائے وارث اور عمرکی جگہ عمروآیا ہے)
جو بھی ہو مطلب واضح ہے کہ چونکہ سوال ہی ان پانچ اشیاءکے متعلق ہوا تھا اس لئے جواب میں بھی انہی پر اقتصار کیا گیا ہے ۔۔۔۔اگر چہ ہزاروں اور لاکھوں ہی نہیں بلکہ کروڑوں چیزیں ایسی ہیں جن کا تفصیلی علم صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہی کو حاصل ہے ۔
امام رازی رحمہ اللہ لکھتے ہیں :
”اس آیت مبارک کا یہ مقصد ہرگز نہیں کہ بس انہی پانچ چیزوں کا علم اللہ تعالیٰ سے مخصوص ہے کیوں کہ اُ س کا ذرہ بے مقدار کا علم بھی اللہ ہی کو ہے جو مثلاطوفان نوح کے زمانے میں ریت کے کسی ٹیلے میں تھا اور بعد میں ہوا نے اُس کو بار ہا مشرق سے مغرب کی طرف منتقل کیا“(تفسیر کبیر،جلد 6 صفحہ503)
دوسری وجہ یہ ہے کہ جیسا کہ حافظ ابن حجر ،علامہ بدرالدین عینی اور مفتی عبدہ لکھتے ہیں ،جس کا خلاصہ ہماری عبارت میں یوں ہے :
ان پانچ چیزوں کے اندر حصر کی حکمت یہ ہے کہ عالم پانچ قسم کے ہیں :
1 ۔ عالم حیوان ’’یعلم مافی الارحام‘‘ اسی کی طرف اشارہ ہے
2۔عالم نباتات یا باالفاظ دیگر عالم علوی جو نباتات کا سبب اور ذریعہ ہے ’’وینزل الغیث‘‘ میں اسی طرف اشارہ ہے ۔
3 ۔عالم سفلی یا باالفاظ دیگر عالم برزخ ’’بای ارض تموت‘‘ میں اسی طرف اشارہ ہے ۔
4۔عالم زمان اور جو کچھ اس میں حوادث ہوتے ہیں ”ماذا تکسب غدا “ میں اسی طرف اشارہ ہے ۔
5 ۔اور عالم آخرت اور ”عندہ علم الساعة “اسی طرف مشیر ہے ۔

(دیکھئے فتح الباری ج13 ص309)(عمدة القاری ج11 ص519)(تفسیر المنارج ج7 ص 468 )
اور الشیخ احمد المدعو بملا جیون الحنفی رحمہ اللہ لکھتے ہیں :
فان قلت فما فائدہ ذکرالخمسة لان جمیع المغیبات کذٰلک قلت فائدتہ ان ھذا الخمسة معظم الغیوبات لانھا مفاتحھا فانہ اذا وقف مثلا علیٰ مافی غد وقف علیٰ موت زید و تولد عمرو وفتح بکر و مقھوریة خالد وقدوم بشر وغیر ذٰلک مما فی الغد وھکذا القیاس (التفیسرات الاحمدیة ص397)
”یعنی اگر تو یہ کہے کہ ان پانچ اشیاءکے ذکر کرنے میں کیا فائدہ ہے ،حالانکہ سب مغیباب اسی طرح ہیں تو میں جواب کہوں گا ،ان پانچ اشیاءکا ذکر اس لئے کیا گیا ہے کہ معظم غیوبات بلکہ غیوبات کی چابیاں ہی یہی ہیں،کیوں کہ اگر مثلا کوئی شخص کل کے حوادث پر آگاہ ہوگیا تو زید کی موت ،عمرو کی ولادت ،بکر کی فتح ،خالد کی شکست اور بشر کی آمد پر اور اسی طرح جو کچھ جو کل ہونے والا ہے اس سب پر آگاہ ہوگیا( تو کوئی چیز باقی رہی ہی نہیں) اور اسی طرح باقی (چار چیزوں )پر اس کا قیاس کرو“
یعنی بزرگوں نے ان پانچ چیزوں کی یہ حکمت بیان کی ہے کہ ان پانچ چیزوں کی کنجیوں سے غیوب کے خزانے نکلتے ہیں ۔(واللہ واعلم)
۔۔۔۔۔جاری ہے ۔۔۔۔۔
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
محترم ناصر نعمان صاحب بہت اہم اور وقت کی ضرورت کے مطابق یہ پوسٹ ہے ۔ماشا ء اللہ نا قابل تر دید دلا ئل سے مزین ہے ۔ع: مدعی لاکھ پہ بھاری ہے گواہی میری۔
الغزالی کو قیمتی پوسٹ دینے کیلئے بیحد مشکور ودعا گو ہوں ۔اللہ تعالیٰ علم وعمل میں اضافہ فر مائے ۔تمام ہموم وغموم سے حفاظت فر مائے ۔ آمین
 

ناصرنعمان

وفقہ اللہ
رکن

مناسب معلوم ہوتا ہے کہ اس مقام پر احادیث پاک پیش کردی جائیں ۔
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :
ان رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم قال مفاتح الغیب خمس لایعلمھا الااللہ لایعلم مافی غدا لااللہ ولا یعلم ماتغیض الارحام الااللہ ولا یعلم متی یاءتی المطراحد الااللہ ولاتدری نفس بای ارض تموت ولایعلم متی تقوم الساعة الااللہ “ (بخاری ج 1ص 141۔و ۔ج 2ص 681۔۔و ۔۔ج2 ص 1097)واللفظہ لہ مسلم و مسند احمد ج 2 ص 24۔۔و ج 2 ص 52۔۔و ۔۔ج 2ص 58 ) (درمنشور ج 3 ص15۔۔و۔۔ج 5 ص170)(مواردالظمآن ص434)
یعنی حضور سرور عالم صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مفاتح الغیب یہ پانچ چیزیں ہیں جن کو بجز اللہ تعالیٰ کے اور کوئی نہیں جانتا اللہ تعالیٰ کے بغیر کوئی نہیں جانتا کہ کل کیا واقعات رونما ہوں گے ،اور سوا اللہ کے کوئی نہیں جانتا کہ ارحام(بچہ دانیوں ) میں کیا ہے (مثلا نر یا مادہ ایک یا زیادہ وغیرہ) اور اس کے سوا کسی کوخبر نہیں کہ بارش کب ہوگی ؟اور کسی نفس کو معلوم نہیں کہ اس کی موت کس سرزمین میں واقع ہوگی اور خدا تعالیٰ کے سوا کوئی نہیں جانتا کہ قیامت کب ہوگی ؟
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ جناب نبی کریم صلیٰ اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
’’اتیت مفاتح کل شیئی الا الخمس ان اللہ عندہ علم الساعة وینزل الغیث ویعلم مافی الارحام الی قولہ خبیر الخ
(کنز العمال ج 6 ص 106)(مسند احمد ج2 ص85)(درمنشور ج5 ص170)(ابن کثیر ج 3 ص454)(امام سیوطی لکھتے ہیں بسند صحیح خصائص الکبریٰ ج 2 ص195)(علامہ عزیزی لکھتے ہیں قال الشیخ الحدیث صحیح(السراج المنیر ج2 ص79)(علامہ آلوسی لکھتے ہیں بسند صحیح روح المعانی ج21 ص 99)
”یعنی مجھے ہر چیز کی چابیاں عطا کی گئیں ہیں مگر ان پانچ چیزوں کی( عطا نہیں کی گئیں) ،اللہ ہی کے پاس ہیں علم قیامت کا اوربارش نازل کرنے کا اور مافی الارحام کا ۔۔۔۔خبیر تک (جو سورہ لقمان کی آخری آیتیں ہیں)
اورابن عمر رضی اللہ عنہ کی ایک روایت میں ہے
’’اُوتی لنبیکم مفاتح الغیب الا الخمس ثم تلا ھذا الایة ان اللہ عندہ الآیتہ الخ
(طیا لسی249 )(خصائص الکبریٰ ج 2 ص 195وقال اخرجہ احمد والطبرانی بسند صحیح )
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ (المتوفی32 ھ) فرماتے ہیں:
اعطی نبیکم صلیٰ اللہ علیہ وسلم مفاتح الغیب الاالخمس ان اللہ عندہ علم الساعة (الیٰ اٰخر السورة)
(طیالسی ص 51)(فتح الباری ج 8 ص395)(مسند احمد ج 4 ص 438 )
”یعنی تمہارے نبی حضور صلیٰ اللہ علیہ وسلم غیب کے خزانے عطا کئے گئے ہیں مگر یہ پانچ امورعطا نہیں کئے گئے جو سورہ لقمان کی آخر میں ہیں“
نیز فرماتے ہیں کہ:
”اوتی نبیکم صلیٰ اللہ علیہ وسلم کل شیئی سوی ھذہ الخمس الخ
(فتح الباری ج 1 ص 115،ج 8 ص 395،ج 13ص308 )(تفسیر ابن کثیر ج 3 ص454 وقال ہذا اسناد حسن )(درمنشور ج 5 ص170)
یعنی نبی کریم حضور صلیٰ اللہ علیہ وسلم کو ہر چیز کا علم عطا کیا گیا ہے سوائے ان پانچ چیزوں کے (کہ ان کا علم کسی کوبھی عطا نہیں ہوا)
حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ(المتوفی 62 ھ)فرماتے ہیں:
”سمعت رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم یقول خمس لایعلمن الااللہ ان اللہ عندہ علم الساعة وینزل الغیث ویعلم مافی الارحام وما تدری نفس ماذا تکسب غدا وما تدری نفس بای ارض تموت ان اللہ علیم خبیر ۔
(مسند احمد ج :5 ص:353)(داروہ الضیاءالمقدسی سند صحیح ،در منشور ج 5 ص170)وقال ابن حجر صحیح ،ابن حبان و الحاکم ،(فتح الباری ج10 ص 132)(حافظ ابن کثیر فرماتے ہیں ھذا حدیث صحیح الاسناد ،تفسیرج3 ص454 )
یعنی میں نے جناب نبی کریم حضور صلیٰ اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ حضور صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پانچ چیزیں ہیں جن کو اللہ تعالیٰ کے سوا اور کوئی نہیں جانتا ،بے شک اللہ تعالیٰ ہی کے پاس ہے علم قیامت کا ،اور وہی (اپنے علم کے مطابق )اتارتا ہے بارش اور وہی جانتا ہے جو کچھ ارحام میں ہے اور کسی کو نہیں معلوم کہ وہ کل کیا کرے گا،اور کسی کو نہیں معلوم کہ وہ کس زمین میں مرے گا ،یقینا اللہ تعالیٰ ہی ان چیزوں کا جاننے والا اور خبر رکھنے والا ہے“
حضرت ایاس بن سلمہ رحمہ اللہ(المتوفی 119ھ) اپنے والد حضر ت سلمہ رضی اللہ عنہ(المتوفی 74 ھ) سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص آیا اور اس نے حضور حضور صلیٰ اللہ علیہ وسلم سے چند سوالات کئے ،ایک یہ بھی تھا:
” قال متی تقوم الساعة فقال رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم غیب ولا یعلم الغیب الااللہ (مستدرک ج1 ص7) قال احاکم و الذہبی علیٰ شرط مسلم)
”یعنی قیامت کب آئے گی ؟تو حضور صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (قیامت کا علم) غیب ہے اور غیب کو اللہ کے سوا کوئی اور نہیں جانتا“
عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :
’’ھذا الخمسۃ لایعلمھا ملک مقرب ولا نبی مصطفیٰ فمن ادعی انہ یعلم شیئا من ھذا فقد کفر بالقراٰن لانہ خالفہ الخ (تفسیر خازن ج 5ص183)
”یعنی یہ پانچ چیزیں وہ ہیں کہ ان کا علم نہ تو کسی مقرب فرشتہ کو ہے اور نہ جناب نبی کریم حضور صلیٰ اللہ علیہ وسلم کو ،تو جو کوئی ان میں سے کسی چیز کے علم کا دعوی کرے تو اس نے قرآن کریم کا انکار کیا ،کیوں کہ اس نے اس کی مخالفت کی ہے“
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے :
’’لم یعلم علیٰ نبیکم صلیٰ اللہ علیہ وسلم الا الخمس من سرائر الغیب ھذہ الآیة فی اٰخر لقمان الیٰ اٰخر الاٰیة (درمنشور ج 5ص 170)
’’یعنی تمہارے نبی حضور صلیٰ اللہ علیہ وسلم پر اسرار غیب سے بس یہی پانچ چیزیں مخفی رکھیں گئیں ہیں جو سورہ لقمان کی آخری آیت میں مذکور ہیں“
ابو امامہ رضی اللہ عنہ (المتوفی 86 ھ ) سے روایت ہے ، وہ فرماتے ہیں کہ :
’’ان اعرابیا وقف علیٰ النبی صلیٰ اللہ علیہ وسلم یوم بدر علیٰ ناقة لہ عشراءفقال یا محمد مافی بطن ناقتی ھذہ فقال لہ رجل من الانصار دع عنک رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم وھلم الی حتی اُخبرک وقعت انت علیھا وفی بطنھا ولد منک فاعرض عنہ رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم ثم قال ان اللہ یحب کل حیی کریم متکرہ ویبغض کل لیئم متفحش ثم اقبل علیٰ الاعرابی فقال خمس لا یعلمھن الااللہ ان اللہ عندہ علم الساعة الآیة (درمنشور ج 5ص 170)
یعنی غزﺅہ بدر کے دن ایک اعرابی اپنے دن مہینے کی گابھن اوٹنی پر سوار ہوکر جناب رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ اے محمدصلیٰ اللہ علیہ وسلم بتائیے میری اس اوٹنی کے پیٹ میں کیا ہے ؟ایک انصاری نے( طیش میں آکر)اُس سے کہا کہ آنحضرت صلیٰ اللہ علیہ وسلم سے ہٹ کر میرے پاس آ تاکہ میں تجھے بتلاﺅں تونے اس اوٹنی سے مجامعت کی ہے اور اس کے پیٹ میں تیرا بچہ ہے ،آنحضرت صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے یہ سن کر اس انصاری کی طرف سے منہ پھیر لیا اور فرمایا کہ اللہ تعالیٰ ہر صاحب حیا اور صاحب وقار کوجو گندی باتوں سے کنارہ کشی کرتا ہو پسند کرتا ہے اور ہر کمینہ اور بدزبان کو مبعوض رکھتا ہے ،پھر حضور اقدس صلیٰ اللہ علیہ وسلم اُس اعرابی کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا پانچ چیزیں وہ ہیں جن کا علم بجز اللہ تعالیٰ کے اور کسی کو نہیں پھر آپ نے سورہ لقمان کی یہ آخری آیت پڑھی ”ان اللہ عندہ علم الساعة “الآیة
حضرت سلمہ بن الاکوع رضی اللہ عنہ (المتوفی 74 ھ ) سے روایت ہے ،وہ فرماتے ہیں :
”کان رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم فی قبة حمراءاذ جاءرجل علیٰ فرس فقال من انت قال انا رسول اللہ،قال متی الساعة ؟قال غیب وما یعلم الغیب الااللہ قال مافی بطن فرسی ؟قال غیب وما یعلم الغیب الااللہ قال فمتی یمطر ؟قال غیب وما یعلم الغیب الااللہ الخ (درمنشور ج5 ص170)
یعنی جناب رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم ایک سرخ رنگ کے خیمہ میں تشریف فرما تھے کہ ایک شخص گھوڑی پر سوار ہوکر آیا اور دریافت کیا کہ آپ کون ہیں ؟ آپ نے فرمایا کہ میں خدا تعالیٰ کا رسول ہوں ،اس نے دریافت کیا قیامت کب آئے گی ؟آپ نے فرمایا یہ غیب کی بات ہے اور اللہ تعالیٰ کے سوا اس کو کوئی نہیں جانتا ،پھر اس نے سوال کیا میری گھوڑی کی پیٹ میں کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ غیب ہے اور غیب اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی نہیں جانتا ،پھر اس نے کہا کہ بارش کب ہوگی ؟آپ نے فرمایا کہ یہ بھی غیب ہے اور اس کو خدا تعالیٰ کے سوا کوئی نہیں جانتا “
حضرت لقیط بن عامر رضی اللہ عنہ کی ایک طویل حدیث میں آتا ہے کہ :
’’قلت یا رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم عن حاجتی فلا تعجلن علی قال سل عما شئت قلت یا رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم ھل عندک من علم الغیب فضحک لعمراللہ وھزواءسہ وعلم انی ابتغی بسقطہ فقال ضن ربک بمفاتح خمس من الغیب لایعلمن الا اللہ و اشارہ بیدہ (الحدیث ) (مستدرک ج 4ص 561 قال الحاکم صحیح الاسناد والبدایہ والنہایہ ج5 ص80)
یعنی میں نے کہا یا رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم میں آپ سے اپنی ایک حاجت کے بارے میں سوال کرتا ہوں سو آپ مجھ پر جلدی نہ کریں ،آپ نے فرمایا جو چاہتا ہے پوچھ ؟میں نے کہا کہ یا رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کیا آپ کے پاس علم غیب ہے ؟ بخدا آپ زور سے ہنسے اور سر مبارک کو حرکت دی اور آپ کو خیال گذرا کہ شاید میں نے آپ کی منزلت کو گرانے کے درپے ہوں تو آپ نے فرمایا کہ مفاتح الغیب کو بتانے میں اللہ تعالیٰ نے رازداری سے کام لیا ہے ان کو اللہ تعالیٰ کے سوا اور کوئی نہیں جانتا ،پھر اپنے ہاتھ سے ان مفاتح الغیب کی طرف اشارہ فرمایا کہ وہ پانچ ہیں ۔
(حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ نے تصریح فرمائی ہے کہ لقیط بن عامر ابو رزین العقیلی کا یہ سوال رجب9 ھ کو پیش آیا تھا (دیکھئے البدایہ والنہایہ ج5 ص 40,80)
حضرت ربعی بن خراش (المتوفی 100ھ)سے روایت ہے :
’’حدثنی رجل من بنی عامر انہ قال یا رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم ھل بقی من العلم شیئی لا تعلمہ قال قد علمنی اللہ عزوجل الخمس ان اللہ عند ہ علم الساعة وینزل الغیث ویعلم مافی الارحام الآیة “(راوہ احمد فی مسند )(وقال ابن کثیر ج 3 ص 455ہذا اسناد صحیح) (در منشور ج 5ص 170)
’’یعنی مجھ سے بنی عامر کے ایک شخص نے بیان کیا کہ میں حضور صلیٰ اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ علم میں سے کوئی ایسی چیز بھی باقی ہے جس کو آپ نہ جانتے ہوں ،حضور صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بہت سی خیر کی تعلیم دی ہے اور بے شک علوم میں سے وہ بھی ہیں جن کو اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی بھی نہیں جانتا چناچہ پانچ باتیں جو سورہ لقمان کی آخری آیت میں مذکور ہیں ،ان کا پورا علم بس اللہ تعالیٰ ہی کو ہے کسی دوسرے کو نہیں “
حضرت امام بخاری رحمہ اللہ(المتوفی 256ھ ) کی روایت میں یوں آتا ہے کہ :
”بے شک اللہ تعالیٰ نے خیر کی تعلیم دی ہے لیکن ایسا علم بھی جس کا علم اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کو نہیں “(جیسا کہ سورہ لقمان کی آخری آیت میں ہے)
(ادب المفرد ص 159)
حضرت مجاہد رحمہ اللہ(المتوفی 102 ھ) فرماتے ہیں :
’’وھی مفاتح الغیب التی قال اللہ تعالیٰ وعندہ مفاتح الغیب لایعلمھا الاھو الخ (ابن کثیر ج3 ص455)
”یہ پانچ چیزیں وہی مفاتح الغیب ہیں جن کے متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ مفاتح الغیب کا علم صرف اللہ کو ہے اس کے سوا ان کو کوئی نہیں جانتا“
میرے مسلمان بھائیو،دوستو اور بزرگو!
اوپر پیش کی گئی سورہ لقمان کی آیت مبارکہ اور اس کی تفسیر میں پیش کی گئی صحیح احادیث پاک اور آثار صحابہ سے یہ بات بالکل آئینہ کی طرح صاف و شفاف ہوجاتی ہے کہ سورہ لقمان میں بیان ہوئی ان پانچ چیزوں کا علم سوائے اللہ رب العزت کے سوا کسی کو نہیں ۔
اب یہاں یہ اشکال سامنے آتا ہے کہ مثلا کہ احادیث پاک ،آثار صحابہ یا بزرگان دین کے اقوال میں ان پانچ چیزوں میں سے کئی چیزوں کی خبر انبیاءکرام علیہم الصلوة والسلام ،صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین یا اولیا ئے کرام رحمھم اللہ نے دیں ہیں پھر اس آیات مبارکہ میں ”حصر“ کیسے صحیح ہے کہ ان پانچ چیزوں کا علم سوائے اللہ کے کسی کو نہیں ؟؟؟​
اس اہم ترین نکتہ کو سمجھنے کے لئے آپ تمام قارئین کرام سے توجہ کی درخواست ہے۔
قرآن کریم کی اس آیت مبارکہ (لقمان 34)میں جس علم کی اللہ تعالیٰ کی ذات ستودہ صفات کے ساتھ تخصیص کی گئی ہے ،وہ علم کلی ہے
مطلب یہ ہے کہ ان اشیاءکے کلیات کا بطور کلی علم صرف ذات خداوندی کے ساتھ مخصوص ہے۔
اور بعض احادیث پاک اور آثار اور اقوال علماءمیں سے ان میں سے جن بعض جزئیات کا علم غیر اللہ کے لئے ثابت ہواہے تو وہ صرف علم جزئی ہے۔
اور ایجاب جزئی اور رفع ایجاب کلی میں کوئی منافات نہیں ہوتی۔​
چناچہ علامہ آلوسی رحمہ اللہ لکھتے ہیں :
’’فاللائق ان لا یعتبر فی الآیة سلب العموم بل یعتبر عموم السلب ویلتزم ان القاعدة اغلبیة وکذا یقال فی السلب والعموم فی جانب الفاعل الخ (روح المعانی ج20ص 12)
”یعنی یہ امر قابل غور ہے اور لائق فکر ہے کہ آیت میں سلب عموم معتبر نہیں ہے بلکہ عموم سلب مراد ہے اور یہ بات بھی قابل التزام ہے کہ یہ قاعدہ اکثر یہ ہے اور اسی طرح جانب فاعل میں سلب اور عموم کو ملحوظ رکھنا چاہیے“
بلکہ اس سے بھی زیادہ صاف اور واشگاف الفاظ میں یوں لکھتے ہیں:
’’انہ یجوازن یطلع اللہ تعالیٰ بعض اصفیاءہ علیٰ احدی ھذہ الخمس ویرزقہ عزوجل العلم بذلک فی الجملة وعلمھا الخاص بہ جل وعلا ماکان علیٰ وجہ الاحاطة والشمول لاحوال کل منھا وتفصیلہ علیٰ الوجہ الاتم وفی شرح المناوی للجامع الصغیر فی الکلام علیٰ حدیث بریدة السابق خمس لا یعلمھن الا اللہ علیٰ وجہ الاحاطة والشمول کلیا وجزئیا فلا نیا فیہ اطلاع اللہ تعالیٰ بعض خواصہ علیٰ بعض المغیبات حتی من ھذہ الخمس لانھا جزئیات معدودة اھ (تفسیر روح المعانی،جلد 21،صفحہ:100)
”یعنی یہ جائز کہ اللہ تعالیٰ اپنے بعض برگزیدہ بندوں کو ان پانچ امور میں سے کسی چیز پر مطلع کردے اور اللہ تعالیٰ ان کو فی الجملہ ان کا علم عطا فرمادے ان علوم خمسہ میں سے جو علم اللہ تعالیٰ سے مخصوص ہے وہ ایسا علم ہے جو علےٰ وجہ الاحاطہ اور علی سبیل الشموں ہے کہ ان میں سے ہر ایک کا علیٰ وجہ الاتم تفصیلی علم اس پر مشتمل ہو،جامعہ صغیر کی شرح میں علامہ مناوی رحمہ اللہ لکھتے ہیں کہ حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ کی حدیث میں جو یہ آیا ہے کہ ان پانچ چیزوں کا علم سوائے باری تعالیٰ کے کسی اور کو نہیں ،اس سے مراد یہ ہے کہ ان تمام کلیات اور جزئیات کا علیٰ سبیل الاحاطة والشمول علم صرف اللہ تعالیٰ ہی کو ہے اور یہ اس کے منافی نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے بعض خاص خاص بندوں کو ان پانچ میں سے بعض مغیبات پر مطلع کردے ،کیوں کہ یہ تو چند گنے چنے واقعات اور معدودے چند جزئیات ہیں“
اوراسی طرح ملا علی قاری رحمہ اللہ ارشاد فرماتے ہیں:
’’فان قلت قد اخبر الانبیاءوالاولیاءبشیئی کثیر من ذٰلک فکیف الحصر قلت الحصر باعتبار کلیا تھا دون جزئیتھاالخ (مرقات ج 1ص 66) (فتح الملہم ج1 ص 172)
”اگر تو یہ کہے کہ حضرات انبیاءکرام علیہم الصلوة والسلام اور اولیاءعظام نے ان پانچ میں سے بہت سی چیزوں کے بارے میں خبر دی ہے تو یہ حصر کیسے صحیح ہے کہ اللہ ہی کے پاس اس کا علم ہے؟تو میں اس کے جواب میں کہوں گا کہ حصر کلیات کے اعتبار سے ہے جزئیات کے اعتبار سے نہیں“​
میرے مسلمان بھائیوں ،دوستو اور بزرگو!
یہ وہ اہم نکتہ ہے کہ جس کو نہ سمجھتے ہوئے فریق مخالف اپنے دعوی میں اور ان صریح آیت مبارکہ میں پیدا ہونے والے واضح تعارض کو(یعنی فریق مخالف کلی علم غیب کی عطاءکا مدعی ہے جبکہ اس صریح آیت مبارکہ میں واضح ہے کہ ان پانچ چیزوں کا علم اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کو نہیں اور اسی طرح صحیح احادیث پاک میں بھی تصریح ہے کہ ان پانچ چیزوں کا علم اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کو نہیں )محض ذاتی اور عطائی کہہ کر دور کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔​
حالانکہ جیسا کہ ملا علی قاری رحمہ اللہ اور علامہ آلوسی رحمہ اللہ کے ا قوال سے بھی واضح ہے کہ فرق کلیات اور جزئیات کا ہے۔
۔۔یعنی اللہ تعالیٰ انبیاءکرام علیہم الصلوة والسلام یا اولیاءکرام کو بعض جزئیات پر مطلع فرماتا ہے ۔
جبکہ فریق مخالف ان جزئیات کی مثالوں کو لے کر کھرب ہا کھرب پر مشتمل کلی علم غیب کی عطاءکوثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔​
حضرت قتادہ بن دعامہ رحمہ اللہ مشہور تابعی اس آیت(لقمان34) کی تفسیر میں فرماتے ہیں:
’’اشیاءمن الغیب استاثر اللہ بھن فلم یطلع علیھن ملکا مقربا ولا نبیا مرسلا ان اللہ عندہ علم الساعة فلا یدری احد من الناس متی تقوم الساعة فی ای سنة اوفی ای شھر او لیل او نھار وینزل الغیث فلا یعلم احد متی ینزل الغیث لیلا او نھارا ینزل ویعلم مافی الارحام اذکراوانثی احمراواسودا وما ھو وما تدری یا ابن اٰدم متی تموت لعلک المیت غدا المصاب غدا وما تدری نفس بای ارض تموت لیس احدمن الناس یدری این مضجعہ من الارض فی بحر وبراو سھل اوجبل ۔
(ابن جریرج 21 ص 88واللفظ لہ ،ابن کثیر ج 3 ص455،درمنشور ج 5 ص170،السراج المنیر ج3 ص200،روح المعانی ج 21 ص99 )
یعنی کئی چیزیں غیب میں سے ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے اپنے لئے مختص کرلیا ہے اُس نے ان پر نہ تو کسی فرشتہ مقرب کو اطلاع دی ہے اور نہ کسی نبی مر سل کو ،بے شک قیامت کا علم بس اللہ تعالیٰ ہی کو ہے ،پس کوئی بھی انسانوں میں سے نہیں جانتا کہ قیامت کب قائم ہوگی ؟کس سال اور کس مہینہ میں رات میں یا دن میں ؟اور وہی نازل کرتا ہے بارش کو سو کسی کو خبر نہیں کہ کب بارش نازل ہوگی رات کو یا دن کو ،وہی جانتا ہے جو کچھ رحموں میں ہے سو کسی کو علم نہیں کہ نر ہے یا مادہ ؟سرخ ہے یاسیاہ ؟اور پھر وہ کیا ہے ؟(سعید ہے یا شقی وغیرہ )اور کسی کو نہیں پتہ کہ کل وہ کیا کرے گا اچھا کرے گا یا برا ،اور اے فرزند آدم تو کیا جانتا ہے کہ شائد تو کل مرنے والا ہو اور شاید کہ کل ہی تجھ پر کوئی مصیبت نازل ہو اور کوئی نفس خبردار نہیں کہ کس زمین میں اس کو موت آئے گی ،یعنی کسی انسان کو پتہ نہیں کہ زمین کے کس حصے میں اس کی قبر ہوگی آیا دریا میں یا خشکی میں نرم زمین میں یا پہاڑ اور سخت جگہ میں (بس اللہ تعالیٰ ہی ان باتوں کا جاننے والا اور خبردار ہے)
یہ ہیں ”غیوب خمسہ “کے کلیات​
یعنی ایک طرف تما م کی تمام مخلوقات کی مادہ کے پیٹ کی خبر ۔۔۔تو دوسری طرف اس پیٹ میں جو کچھ ہے اس کے ہر ہر پہلو کی بھی خبر (یعنی نر ،مادہ، سرخ ،کالا ہونا،اور انسانوں اور جنات میں سعیدیاشقی ہونا وغیرہ )
اسی طرح قیامت کس سال ،کس ماہ ،کس دن (یہاں یہ یاد رکھیے کہ قیامت کے متعلق اللہ تعالیٰ نے حضور صلیٰ اللہ علیہ وسلم کو اتنا علم عطاءفرمایا ہے کہ وہ جمعہ کے دن ہوگی ۔دیکھیے مسلم ج 1ص 282)لیکن وہ کس سال یا کس ماہ کاکون سا جمعہ ہوگا یعنی ایک ماہ میں کم و بیش 4 جمعہ ہوتے ہیں )رات کو یا دن کو قیامت قائم ہوگی ۔۔۔۔اس خاص گھڑی کا جاننے والا صرف اللہ تعالیٰ ہے ۔(قیامت کی نشانیاں اور چیز ہیں )
اسی طرح ہر ہر بارش کے نزول کی یقینی خبر(محکمہ موسمیات وغیرہ کی پیش گوئیاں نہیں جو کبھی صحیح ہوگئیں تو کبھی غلط)
اسی طرح کل کے حوادث کے ذرے ذرے کی خبر ۔۔۔۔ہر ہر پہلو کی خبر ۔۔۔۔ہر ہر مخلوق کی زندگی، موت کی خبر ۔۔۔۔اورقیامت تک جتنے انسان دنیا میں آئیں گے ہر ایک کی خبرکہ کس نے کس زمین پر مرنا ہے وغیرہ وغیرہ ۔
اللہ تعالیٰ ان کھرب ہا کھرب خبروں میں سے اگر ایک کروڑ خبروں پر بھی انبیاءکرام علیہم الصلوةوالسلام یا اولیاءکرام کو مطلع یا منکشف فرمادیتا ہے۔
تب بھی یہ محض چند خبریں ہی کہلائیں گی ۔
اس طرح احادیث پاک ،اقوال صحابہ ،سلف صالحین کے اقوال میں غیر اللہ کے لئے ”بعض غیوب خمسہ“پر مطلع یا منکشف ہونے کا ذکر آتا ہے
لیکن فریق مخالف ان ”بعض جزئیات “پر مطلع یا منکشف ہونے پر احادیث ،اقوال صحابہ ،اور اقوال سلف صالحین کو لے کر ”کلیات غیوب خمسہ “(جو کھرب ہا کھرب ہیں) جاننا ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔
اور یہ ہی ہمار ا فریق مخالف سے اختلاف ہے ۔
کہ غیوب خمسہ کے اصول اور کلیات کا جاننے والا تنہا اللہ رب العزت ہے ۔
اور اللہ تعالیٰ جس قدر چاہے ان غیوب خمسہ میں سے بعض بعض جزئیات انبیاءکرام علیہم الصلوة والسلام اور اولیاءکرام کو مطلع یا منکشف فرمادیتا ہے ۔

محترم قارئین کرام !
ان شاءاللہ تعالیٰ ہم اگلے حصہ میں اسی نکتہ یعنی غیوب خمسہ کے حوالے سے فریق مخالف کے چند دلائل اور اُن کی وضاحتیں پیش کریں گے ۔وما توفیقی الا باللہ
آپ تمام بھائیوں سے دعاﺅں کی خصوصی درخواست ہے ۔جزاک اللہ
ضروری گذارش : اگر کسی بھائی یا دوست کو ہمارے لکھنے یا سمجھنے میں کوئی کمی کوتاہی نظر آئے تو نشادہی کی درخواست ہے تاکہ ہم اپنی اصلاح کر لیں ۔جزاک اللہ
اللہ تعالیٰ ہم سب کو دین کی صحیح سمجھ اور عمل کی توفیق عطاءفرمائے ۔آمین
۔۔۔۔۔جاری ہے ۔۔۔۔۔
 

ناصرنعمان

وفقہ اللہ
رکن

بسم اللہ الرحمن الرحیم​
السلام علیکم ورحمتہ اللہ !
قرآن و حدیث کی صریح نصوص کے جواب میں فریق مخالف نے اپنے کلی علم غیب کی عطاءکے دعوی کے دفاع میں یہ میدان(کلی مفاتح الغیب کی عطاء) سر کر نے کا بہت آسان راستہ ڈھونڈا اور قرآن و حدیث کی صریح اور واضح نصوص کا یوں جواب فرمایا کہ ’’ان پانچوں غیبوں کا(کلی) علم عطاء ہوا لیکن چھپانے کا حکم ہوا‘‘
اور اس ’’تاویل‘‘ کی تائید کے لئے کہیں غیر معتبر مجہول صوفی حضرات کے اقوال کا سہارا لیا ۔۔۔۔ تو کہیں معتبر بزرگوں کی غیر واضح اور مبہم عبارتوں کو لے کر توڑ موڑ کر اپنا مدعا ثابت کرنے کی کوشش کی ۔۔۔۔ ملاحظہ فرمائیں فریق مخالف کے چند دلائل :
احمد رضا صاحب علامہ عثماوی کی کتاب مستطاب عجب العجائب سے نقل کرتے ہیں کہ
”یعنی کہا گیا ہے کہ نبی کریم صلیٰ اللہ علیہ وسلم کو آخر میں ان پانچوں غیبوں کا بھی علم عطاءہوگیا ،مگر ان کو چھپانے کا حکم تھا اور یہی قول صحیح ہے ۔(خالص الاعتقاد ص53)
نیز احمد رضا صاحب اور مفتی احمد یار نعیمی وغیرہ فرماتے ہیں کہ
علامہ حسن بن علی اور فاضل ابن عطیہ نبی کریم صلیٰ اللہ علیہ وسلم کو علم قیامت عطاءہونے کے باب میں فرماتے ہیں کہ :
’’یعنی حق مذہب وہ ہے جو ایک جماعت علماءنے فرمایا کہ اللہ عزوجل ہمارے نبی کریم صلیٰ اللہ علیہ وسلم کو دنیا سے نہ لے گیا یہاں تک کہ جو وکچھ حضور صلیٰ اللہ علیہ وسلم سے مخفی رہا اُس سب کا علم حضور صلیٰ اللہ علیہ وسلم کو عطاءفرمادیا ہاں بعض علوم کی نسبت حضور صلیٰ اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا کہ کسی کو نہ بتائیں اور بعض کو بتانے کا حکم دیا “بلفظہ (خالص الاعتقاد ص52,53 و جاءالحق ص 112)
نیز لکھتے ہیں کہ :
علامہ ابراھیم بیجوری شرح بردہ شریف میں فرماتے ہیں کہ :
نبی صلیٰ اللہ علیہ وسلم دنیا سے نہ تشریف لے گئے مگر بعد اس کے کہ اللہ تعالیٰ نے حضور صلیٰ اللہ علیہ وسلم کو ان پانچوں غیبوں کا علم دے دیا بلکہ علامہ شنوائی نے جمع النہایہ میں اسے بطور حدیث بیان کیا کہ بے شک وارد ہوا کہ اللہ تعالیٰ نبی صلیٰ اللہ علیہ وسلم کو دنیا سے نہ لے گیا جب تک حضور صلیٰ اللہ علیہ وسلم کو تمام اشیاءکا علم نہ فرمادیا“ ( خالص الاعتقاد ص ۰50و جاءالحق ص 111,112)
(نوٹ : علامہ شنوائی کے حوالہ سے عرض ہے کہ ہم لفظ ”کل “ کی تفصیلی وضاحت پیش کر چکے ہیں کہ لفظ ”کل “ استغراق حقیقی میں نص قطعی نہیں )
مفتی احمدیار نعیمی صاحب لکھتے ہیں کہ :
تفسیر عرائس البیان زیر آیت ”یعلم مافی الارحام “ میں ہے ”میں نے بعض اولیاءکو سنا کہ انہوں نے پیٹ کے بچہ لڑکی یا لڑکے کی خبر دی اور ہم نے اپنی آنکھوں سے وہ دیکھا جس کو انہوں نے خبر دی “بلفظہ (جاءالحق ص 109)
(واضح رہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے محبوب بندوں کو امور خمسہ کے بعض بعض جزئیات پر مطلع فرمادے اس پر نزع نہیں ہمارا نزع امور خمسہ کے کلیات پر ہے ۔)​
نیز لکھتے ہیں کہ :
تفسیر روح البیان یہ ہی آیت بعض مشائخ ادھر گئے ہیں کہ نبی علیہ السلام قیامت کے وقت کو جانتے تھے اللہ تعالیٰ کے بتانے سے اور یہ قول اس آیت کے حصر کے خلاف نہیں ،روح البیان میں یہ ہی عبارت پارہ 9 زیر آیت ”یسا ءلونک کانک حفی عنھا “ میں بھی ہے اور وہاں یہ بھی ہے کہ دنیا کی کل عمر7 ہزار سال ہے یہ بروایت صحیحہ ثابت ہے جس سے معلوم ہوا کہ حضور علیہ السلام کو قیامت کا علم ہے “(جاءالحق ص104)
مولوی عمر صاحب لکھتے ہیں کہ
” تفسیر صاوی (ج2 ص 111) میں ہے ”اور جس کے ساتھ ایمان واجب ہے یہ ہے کہ رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم دنیا سے نہ منتقل ہوئے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو جمیع مغیبات کا علم سکھایا ”کانک حفی عنھا “ کے ماتحت ملاحظہ ہو (مقیاس حنفیت ص 384)
معزز قارئین کرام!
یہ ہے فریق مخالف کے دلائل کا ایک چھوٹا سا نمونہ ۔
یعنی قرآن کریم کی نصوص قطعیہ اور متواتر احادیث کے جوا ب میں چند لوگوں کے اقوال کہ فلاں نے کہا کہ ان پانچوں غیبوں کا (کلی)علم بھی عطاءہوا اور چھپانے کا حکم تھا ؟؟؟
حتی کہ فریق مخالف اپنے دعوی کو ثابت کرنے کی جستجو میں اتنا آگے نکل جاتا ہے کہ اُس کو یہ بھی احساس نہیں ہوتا کہ صحیح احادیث پاک میں جناب رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کا واضح اور صراحت کے ساتھ فرمان ہے کہ”مجھے سب چیز کی چابیاں دی گئیں مگر ان پانچ چیزوں کی عطا نہیں کی گئیں“(جو سورہ لقمان کی آخری آیات ہیں)
اور میں کیا ثابت کرنا چاہ رہا ہوں ؟؟؟
ویسے توفریق مخالف بزعم خود اپنے آپ کو سب سے بڑا عاشق رسول سمجھتا ہے۔۔۔۔لیکن دوسری طرف محبوب صلیٰ اللہ علیہ وسلم کا واضح فرمان”مگر ان پانچ چیزوں کی عطاءنہیں کی گئیں“کو نظر انداز کرتے ہوئے خود سے ادھر ادھر کی تاویلیں پیش کرکے ”ان پانچ چیزوں کی چابیاں عطاءہونا“ ثابت کرنے کی کوشش کی؟؟؟
اور کتنی آسانی سے کہہ دیا کہ ”ان پانچ چیزوں کودوسروں کے سامنے سرعام کھول کربیان کرنے کے لئے چابیاں نہ ملیں“
کیا یہی ہے عشق رسول صلیٰ اللہ علیہ وسلم؟؟
کیا اس طرح کیا جاتا ہے محبوب سے محبت کا دعوی ؟؟؟
کہ محبوب صلیٰ اللہ علیہ وسلم کاتو فرمان ہے کہ
”ان پانچ چیزوں کی چابیاں نہیں ملیں “
اور نام نہاد عاشق کہے ”ان پانچ چیزوں کی چابیاں ملیں “؟؟؟؟
آگے ہم کچھ نہیں کہیں گے۔۔۔فیصلہ آپ قارئین کرام پر چھوڑا۔​
محترم قارئین کرام !
اس ”تاویل“کے جواب میں خود احمد رضا صاحب کے یہ الفاظ ہی کافی ہیں:
وقف کے ایک اختلافی مسئلہ پر بعض علماءنے ایک مالکی المذہب عالم عبد الرحمن ابن القاسم (المتوفی 191ھ)کی عبارت پیش کی تھی ۔
جس پر احمد رضا صاحب سیخ پا ہو کر ارشاد فرماتے ہیں کہ”ذرا براہ مہربانی تھوڑی دیر کو ہوش میں آکر فرمائیے کہ ابن القاسم نے کہا کہ مقبرے کوبعد بے نشانی کردینا اور ابوالقاسم محمد رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مقابر پر مسجد بنانا حرام ۔۔۔آپ کے نزدیک یہ دونوں حکم حالت واحد پر وارد جب تو آپ کا ایمان ہے کہ ابن قاسم کی بات حق جانیں اور ابو القاسم صلیٰ اللہ علیہ وسلم کا ارشاد نہ مانیں “انتہیٰ بلفظہ (اہلاک الوہابین ص 33)
تو فریق مخالف سے اب پوچھنا یہ ہے کہ
اگر کسی بزرگ یا صوفی اور مولوی کے کسی قول سے یہ ثابت ہو تا ہو کہ آنحضرت صلیٰ اللہ علیہ وسلم کو امور خمسہ کا علم حاصل تھا اوراس کو چھپانے کا حکم ہو ا؟؟؟
اور اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول برحق صلیٰ اللہ علیہ وسلم یہ ارشاد فرمائیں کہ ان امور کا علم اللہ تعالیٰ کے بغیر کسی اور کو حاصل نہیں۔
تو فریق مخالف انصاف سے یہ ارشاد فرمائیں کہ کس کا قول و ارشاد کو تسلیم کرنا ہوگا ؟؟؟
اور یہ دونوں حکم حالت واحد پر وارد ہیں ۔
تو فیصلہ کریں کس کی بات ماننی ہے ؟؟؟​
۔۔۔۔۔جاری ہے ۔۔۔۔۔​
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
ویسے توفریق مخالف بزعم خود اپنے آپ کو سب سے بڑا عاشق رسول سمجھتا ہے۔۔۔۔لیکن دوسری طرف محبوب صلیٰ اللہ علیہ وسلم کا واضح فرمان”مگر ان پانچ چیزوں کی عطاءنہیں کی گئیں“کو نظر انداز کرتے ہوئے خود سے ادھر ادھر کی تاویلیں پیش کرکے ”ان پانچ چیزوں کی چابیاں عطاءہونا“ ثابت کرنے کی کوشش کی؟؟؟
اور کتنی آسانی سے کہہ دیا کہ ”ان پانچ چیزوں کودوسروں کے سامنے سرعام کھول کربیان کرنے کے لئے چابیاں نہ ملیں“

تعجب کیسی دیدہ دلیری ہے ۔شکریہ ناصر نعمان صاحب
 

ناصرنعمان

وفقہ اللہ
رکن
محترم قارئین کرام !
فریق مخالف کی اس ”تاویل“ کا جواب سمجھنے کے لئے دوسرا اہم ترین نکتہ یہ ہے کہ :
شرح مواقف ص 727 و شرح فقہ اکبر ص 68 ،مسامرہ ج 2ص78 ،شرح عقائد ص 101اور فتح الباری ج8 ص 431 وغیرہ میں ہے :واللفظہ لہ
’’الاحادیث اذا کانت فی مسائل عملیة یکفی الاخذ بھا صحتھا افادتھا الظن اما اذا کانت فی العقائد فلا یکفی فیھا الا مایفیدا القطع ۔
یعنی جن مسائل کا تعلق عمل کے ساتھ ہے ان میں صحیح احادیث سے استدلال کافی ہے کیوں کہ اعمال کے لئے ظنی دلائل ہی کافی ہیں لیکن جب عقائد کی باری آئے گی تو ان میں صرف وہ حدیثیں قابل قبول ہوں گی جو یقین کا فائدہ دیں (مثلا یہ کہ متواتر ہوں )
یعنی عقیدت اور چیز ہے اور عقیدہ اور چیز ہے ۔۔۔اثبات عقیدہ کے لئے نص قطعی یا خبر متواتر درکار ہے ۔یہاں خبر واحد صحیح سے بھی گاڑی نہیں چل سکتی اور قرآن کریم کے مقابلہ میں خبر واحد کا پیش کرنا ہی درست نہیں ۔
فریق مخالف کے امام احمد رضا صاحب خود فرماتے ہیں :
ان نصوص القراٰن لاتعارض بالاحاد (الفیوض المکیہ ص 22)
یعنی اخبار احاد نصوص قرآن کے معارضہ میں نہیں پیش کی جاسکتیں ۔
نیز لکھتے ہیں کہ ’’اور نصوص ہمیشہ ظاہر پر محمول رہیں گے بے دلیل شرعی تخصیص و تاویل کی اجازت نہیں ورنہ شریعت سے امان اٹھ جائے نہ حدیث احاد اگر چہ کیسی ہی اعلیٰ درجہ کی صحیح ہو عموم قرآن کی تخصیص کرسکے بلکہ اس کے حضور مضمحل ہوجائے گی بلکہ تخصیص متراخی نسخ ہے اور اخبار کا نسخ ناممکن اور تخصیص عقلی عام کو قطعیت سے نازل نہیں کرتی نہ اس اعتماد سے کسی ظنی سے تخصیص ہوسکے “بلفظہ (انباءالمصطفیٰ ص 4)
بلکہ یہ ہی خان صاحب لکھتے ہیں کہ ”عموم آیات قرآنیہ کی مخالفت میں اخبار احاد سے استناد محض ہرزہ بانی (ہے)انباءالمصطفیٰ ص 4)
اور مفتی احمد یار صاحب دوسروں سے مطالبہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ
”وہ آیت قطعی الدلالت ہو جس کے معنی میں چند اور احتمال نہ نکل سکتے ہوں اور حدیث ہو تو متواتر ہو (جاءالحق ص 40)
(ان شاءاللہ تعالیٰ عقائد کے لئے ان اصول و ضوابط کی اہمیت کی تفصیل آگے اپنے مقام پر عرض کی جائے گی)
محترم قارئین کرام !
کوئی ان فریق مخالف سے یہ پوچھے کہ احمد رضا صاحب اور مفتی احمد یا ر صاحب تو دوسروں سے مطالبہ قطعی الدلالت آیت اور حدیث متواتر کا کرتے ہیں اور خود اپنے دعوی پر دلیل بیجوری ،عشماوی اور صاوی وغیرہ جیسے حاطب لیل متفسرین اور متصوفین کی عبارتوں سے قرآن کریم کی قطعی الدلالت اور صحیح احادیث کو رد کرتے پھریں ؟؟؟
فریق مخالف کو کس نے اس تخصیص اور نسخ کا حق دیا ہے؟؟؟
اور کیا اخبار میں ان کے اقوال سے نسخ جائز ہے ؟؟؟
عقیدہ اور نصوص قطعیہ کے مقابلہ میں تو تمہارے مسلمات کے رو سے بھی صحیح حدیث جبکہ خبر واحد ہو نہیں پیش کی جاسکتی تو پھر فریق مخالف کی بیجوری اور صاوی وغیرہ کوکون پوچھتا ہے ؟؟؟
امام بیہقی رحمہ اللہ (المتوفی 456 ھ) نے کیا خوب ارشاد فرمایا ہے کہ :
”ولم یکلفنا اللہ تعالیٰ ان نا خذ دیننا عمن لانعرفہ (کتاب القرا ءة ص127)
یعنی ہمیں اللہ تعالیٰ نے اس بات کا ہرگز مکلف نہیں ٹہرایا کہ ہم اپنا دین غیر معروف لوگوں سے حاصل کریں ۔
باقی فریق مخالف اپنے دعوی کی تائید میں چند معتبر بزرگان دین کی مبہم اور غیر واضح عبارتیں لے کر اپنا مدعا ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
ملاحظہ فرمائیں چند مثالیں:
فریق مخالف کے وکیل مولوی عمر فرماتے ہیں کہ:
خصائص کبریٰ (ج 2ص 195) میں ہے کہ ” بعض اس طرف گئے ہیں کہ نبی صلیٰ اللہ علیہ وسلم کو پانچ چیزوں کا بھی علم دیا گیا ہے ،قیامت کے وقت بھی اور روح کا بھی اور آپ کو ان کے چھپانے کا حکم دیا گیا “بلفظہ (مقیاس حنفیت ص 385)
الجواب :
ہم اپنی پچھلی پوسٹ میں واضح کرچکے ہیں کہ غیوب خمسہ کے جزئیات کی عطاءپر اختلاف نہیں بلکہ ہمارا اختلاف غیوب خمسہ کے اصول و کلیات پر ہے ۔
اور جہاں تک قیامت کے وقت کی عطاءکا تعلق ہے تو امام سیوطی رحمہ اللہ نے ایک مستقل کتاب لکھ کر یہ ثابت کیا ہے کہ یہ جو لوگ یہ روایت نقل کرتے ہیں کہ دنیا کی عمر سات ہزار سال ہے وہ غلط کار ہیں اور یہ روایت جھوٹی ہے ،اللہ تعالیٰ نے قیامت کا علم اور تو اور جناب رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کو بھی نہیں دیا ۔۔۔اس رسالہ کا نام ہے ” الکشف عن مجاوزة الامة عن الالف “ جس کا یہ مضمون ملا علی قاری رحمہ اللہ نے موضوعات کبیر ص 119 میں نقل فرمایا ہے ۔
احمد رضا صاحب اور مفتی احمد یار نعیمی صاحب فرماتے ہیں کہ :
’’علامہ قسطلانی رحمہ اللہ تفسیر سورہ رعد کی تفسیر میں لکھتے ہیں کہ ”کوئی غیر خدا نہیں جانتا کہ قیامت کب آئے گی سوا اُس کے پسندیدہ رسولوں کے کہ اللہ انہیں اپنے جس غیب پر چاہے اطلاع دیتا ہے یعنی وقت قیامت کا علم اُن پر بند نہیں ہے الخ ( خالص الاعتقاد ص 52و جاءالحق ص110)
الجواب
حالانکہ علامہ قسطلانی رحمہ اللہ کی صریح عبارت دوسرے مقام پر موجود ہے کہ
”ولا یعلم متی تقوم الساعة الا اللہ فلم یعلم ذالک نبی مرسل ولا ملک مقرب الخ (قسطلانی شرح بخاری ج10 ص 296)
یعنی کوئی نہیں جانتا کہ قیامت کب قائم ہوگی بجز اللہ تعالیٰ کے نہ تو قیام ساعت کا وقت کسی نبی مرسل کو معلوم ہے اور نہ فرشتہ مقرب کو
نیز خان صاحب لکھتے ہیں*کہ :
’’ شیخ محقق عبد الحق محدث دہلوی رحمہ اللہ شرح مشکوة میں اسی حدیث کے تحت فرماتے ہیں :
”مراد یہ ہے کہ قیامت وغیرہ غیب بے خدا کے بتائے معلوم نہیں ہوتے (خالص الاعتقاد ص 50)
نیزمدارج النبوة جلد دوم ص 40 و ’’فصل ایذاءرسانی کفار فقراءصحابہ‘‘ میں ہے :
وبعضے علماءعلم ساعت نیز مثل ایں معنی گفتہ اند
یعنی بعض علماءنے روح کی طرح حضور صلیٰ اللہ علیہ وسلم کو قیامت کا علم بھی مانا ہے ۔
الجواب
ایک حدیث پاک کی شرح میں شیخ رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں :
”حضرت جابررضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے آنحضرت صلیٰ اللہ علیہ وسلم سے حضورصلیٰ اللہ علیہ وسلم کی وفات سے ایک ماہ قبل سنا ،حضور صلیٰ اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ تم مجھ سے قیامت کے آنے کا وقت دریافت کرتے ہو حالانکہ اس کے وقت معین کا علم اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کو نہیں یعنی قیامت کبریٰ آنے کا وقت خود مجھ کو معلوم نہیں اور اس کو خدا کے سوا کوئی نہیں جانتا “(اشعتہ اللمعات ج 4ص 377)
مفتی احمد یار نعیمی صاحب فرماتے ہیں کہ :
تفسیرات احمدیہ زیر آیت مذکورہ ۔اور تم یہ بھی کہہ سکتے ہو کہ ان پانچوں باتوں کو اگر چہ خدا کے سوا کوئی نہیں جانتا لیکن جائز ہے کہ خدائے پاک اپنے ولیوں اور محبوبوں میں سے جس کوچاہے سکھائے ۔اس قول کے قرینہ سے کہ اللہ تعالیٰ جاننے والا بتانے والا ہے خبیر بمعنی مخبر(جاءالحق ص 109)
الجواب
حضرت ملا جیون رحمہ اللہ کا یہ مقصد ہرگز نہیں کہ ان پانچوں چیزوں کے کلیات کا علم حضرات اولیاءاللہ کو حاصل ہے بلکہ ان کی مراد یہ ہے کہ ان میں سے بعض بعض جزئیات کی اطلاع اللہ تعالیٰ اپنے محبوب بندوں کو دے دیتا ہے ۔۔۔۔چناچہ اس کی مبسوط بحث کرتے ہوئے قاضی بیضاوی رحمہ اللہ کا حوالہ اپنی تائید میں پیش کرکے آخر میں لکھتے ہیں کہ :
”فلم من کلا مہ ان اللہ یطلع الاولیاءعلیٰ بعض ما یشاءمن الغیوب الخمسة الخ (تفسیرات الاحمدیہ ص 397)
یعنی قاضی صاحب کے کلام سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ غیوب خمسہ میں سے بعض پر جس مقدار میں چاہے حضرات اولیاءکرام کو مطلع کردیتا ہے ۔
محترم قارئین کرام !
اسی طرح فریق مخالف کے اور بھی ایسے ہی کچھ دلائل اور بھی ہیں۔۔۔۔ جن کا حال بھی تقریبا ایسا ہی ہے جیسا ہم اوپر بیان کرچکے ہیں ۔۔۔۔جن کو ہم طوالت کے خوف سے نقل نہیں کررہے ۔
لیکن قابل غور و فکر بات یہ ہے کہ قارئین کرام باآسانی ملاحظہ فرماسکتے ہیں کہ ہر مقام پر فریق مخالف کواپنا مدعا ثابت کرنے کے لئے تاویل سے ہی کام لینا پڑتا ہے ۔۔۔۔یعنی فریق مخالف کے پاس نہ تو اپنے دعوی پر کوئی صریح دلیل موجود ہے ۔۔۔۔ اور نہ ہی اپنے دعوی کی تائید میں کسی ایک بھی معتبر بزرگ کا صریح اور واضح قول موجود ہے ؟؟؟
حتی کہ بزرگوں کی لکھی ہوئی دو جلدوں سے لے کر بیس بیس جلدوں پر مشتمل شروحات اور تفاسیر کے ہوتے ہوئے بھی فریق مخالف کوئی ایک بھی صریح اور واضح عبارت اپنے مدعے کی تائید میں نہیں پیش کرسکتا ۔۔۔جس سے آپ حضرات فریق مخالف کے دلائل کابخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ فریق مخالف کے دلائل کی بنیادیں کس حد تک مضبوط ہیں ؟؟؟​
۔۔۔۔۔جاری ہے ۔۔۔۔۔​
 

ناصرنعمان

وفقہ اللہ
رکن

اب آجاتے ہیں امور خمسہ پر فریق مخالف کے چند مختصر دلائل اور اُن کی وضاحتوں کی طرف :
علم قیامت​
مولوی محمد عمر صاحب لکھتے ہیں کہ:
’’صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کا بھی یہی عقیدہ تھا کہ آپ کو علم قیامت ہے ۔۔مستدرک ج 4 ص 567 عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے قیامت کا بیان فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ تم جانتے ہو کہ یہ دن کون سا ہے ؟تو صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین نے عرض کی اللہ اور اُس کا رسول زیادہ جانتے ہیں ۔
فرماتے ہیں کہ معلوم ہوا کہ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کا بھی یہی عقیدہ تھا کہ آپ کو علم قیامت ہے “
(بلفظہ مقیاس حنفیت ص384,385)
الجواب
یہ حدیث اس پر ہرگز دلالت نہیں کرتی کہ قیام ساعت کا وقت جناب رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کو معلوم تھا بلکہ اسی حدیث میں اس کی تصریح موجود ہے کہ :
فینا ریہ ربہ فیقول یا اٰدم ابعث بعث النار من کل الف تسع مائة وتسعة وتسعین فی النار وواحد فی الجنة (مستدرک ج 4ص 567) (الحدیث )
یعنی اللہ تعالیٰ حضرت آدم علیہ السلام کو ندا کرکے فرمائے گا اے آدم دوزخ کے گروہ کو کھڑا کر تو ایک ہزار میں سے نو سو نناوے دوزخ میں اور صرف ایک جنت میں داخل کیا جائے گا ۔
تو اس سے معلوم ہوا کہ یہ تو قیام ساعت کے بعد کا واقعہ ہے جو محشر میں اللہ تعالیٰ کی عدالت میں پیش آئے گا ،قیامت کی خاص گھڑی کا (جس میں نزع ہے) اس سے کیا تعلق ہے ؟؟؟
مولوی عمر صاحب نے اس حدیث سے کہ ’’قیامت جمعہ کے دن آئے گی “ یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ آنحضرت صلیٰ اللہ علیہ وسلم کو وقت قیامت کا علم تھا ۔
یہ ٹھیک ہے کہ قیامت جمعہ کے دن آئے گی مگر وہ جمعہ کتنے سالوں بعد آئے گا اور کس مہینے کا کون سا جمعہ ہوگا ؟اور جمعہ کے دن کس وقت قیامت قائم ہوگی وغیرہ وغیرہ امور اس سے نہیں حل ہوتے ۔
اور مفتی احمد یار نعیمی صاحب لکھتے ہیں کہ:
’’حضور صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے قیامت قائم ہونے کا دن بتایا ہے ،مشکوة باب الجمعة میں ہے کہ ”قیامت قائم نہ ہوگی مگر جمعہ کے دن ۔کلمہ کی اور بیچ کی انگلی ملا کر فرمایا کہ ہم اور قیامت اس طرح ملے ہوئے بھیجے گئے ہیں
یعنی ہمارے زمانے کے بعد بس قیامت ہی ہے اور اس قدرعلامات قیامت ارشاد فرمائیں کہ ایک بات بھی نہ چھوڑی ،آج قسم کھا کر کہہ سکتا ہوں کہ ابھی قیامت نہیں آسکتی کیوں کہ نہ ابھی دجال آیا اور نہ مسیح و مہدی نہ آفتاب مغرب سے نکلا اُن علامات نے قیامت کو بالکل ظاہر فرمادیا پھر قیامت کا علم نہ ہونے کے کیا معنی ؟
بس زیادہ سے زیادہ یہ کہا جاسکتا ہے کہ سنہ نہ بتایا کہ فلاں سنہ میں قیامت ہوگی لیکن حضور علیہ الصلوة والسلام کے زمانہ پاک میں سنہ مقرر ہی نہیں ہوئی تھی سنہ ہجری عہد فاروقی میں مقرر ہوئی الیٰ ان قال نیز ہم ثبوت علم غیب میں وہ حدیث پیش کرچکے ہیں کہ حضور صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے قیامت ختم ہونے تک من و عن واقعات بیان فرمادئیے اب یہ کیسے ممکن ہے کہ قیامت کا علم نہ ہو ،کیوں کہ دنیا ختم ہونے ہی قیامت ہے اور حضور صلیٰ اللہ علیہ وسلم کو یہ علم ہے کہ کون سا واقعہ کس کے بعد ہوگا تو جو آخری واقعہ ارشاد فرمایا وہی دنیا کی انتہا ہے اور قیامت کی ابتدا دو ملی ہوئی چیزوں میں سے ایک کی انتہا ءکا علم دوسری کی ابتداءکا علم ہوتا ہے ،اس پر خوب غور کرلیا جائے نہایت نفیس تحقیق ہے جو حضرت الافاضل مرشدی اُستاذی مولانا نعیم الدین مرادآبادی نے ایک تقریر کے دوران ارشاد فرمائی “
انتہی بلفظہ (جاءالحق ص 107,108)
الجواب
جمعہ کے دن قیامت قائم ہونے سے اس کے صحیح وقت کا اثبات مفتی صاحب وغیرہ کی خوش فہمی ہے جس کا ذکر اوپر ہوچکا ہے ۔
باقی ”انا والساعة کھاتین “ کی روایت سے قیامت کی ٹھیک مقدار اور وقت پر استدلال کرنا نری جہالت ہے ۔
چناچہ امام رازی رحمہ اللہ اور خطیب شربیننی رحمہ اللہ لکھتے ہیں :
’’ فان قیل الیس انہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم قال بعث انا والساعة کھاتین فکان عالما بقرب وقوع القیٰمة فکیف قال ھٰھنا لاادری اقریب ام بعید اجیب بان المراد بقرب وقوعہ ھو ان ما بقی من الدنیا اقل مما انقضٰی فھٰذہ القدر من القرب معلوم فاما معرفة مقدار القرب فغیر معلوم الخ (تفسیر کبیر ج 8ص 343)( سراج المنیر ج 4ص 408)
یعنی اگر یہ کہا جائے کہ حضور صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے تو یہ فرمایا کہ میری بعث اور قیامت میں اتنا قرب ہے جتنا انگشت شہادت اور اُسکی قریب والی انگلی میں تو اس معلوم ہوا کہ آپ کو قرب قیامت کا علم تھا پھر آپ نے یہ کیوں فرمایا کہ مجھے اس قرب و بعد کی خبرنہیں ؟تو اس کا جواب یہ ہے کہ اس کے قریب ہونے کا مطلب صرف اس قدر ہے کہ دنیا کی باقی ماندہ عمر اُس کی گذشتہ عمر سے کم ہے ۔پس اتنا قرب تو معلوم ہے لیکن اس قرب کی ٹھیک مقدار معلوم نہیں ۔
اور یہی امام رازی رحمہ اللہ دوسرے مقام پر لکھتے ہیں کہ :
”المراد ان العلم بالوقوع غیر العلم بوقت الوقوع فالعم الاول حاصل عندی وھو کاف فی الا نذاروالتحذیر واما العلم الثانی فلیس الاللہ ولا حاجة فی کونی نذیرا مبینا الیہ الخ (تفسیر کبیر ج 8ص 191)
یعنی مطلب یہ ہے کہ قیامت کے نفس و وقوع کا علم اور چیز ہے اور اس کے وقت وقوع کا علم علیحدہ چیز ہے پس پہلا علم تو مجھ کو حاصل ہے اور انذاروتخویف کے لئے وہی کافی ہے اور دوسرا علم خدا تعالیٰ کے سواکسی کو نہیں ہے اور میرے نذیر مبین ہونے کے لئے اُس کی ضرورت بھی نہیں ہے ۔
یہ بالکل ٹھیک ہے کہ آنحضرت صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے آسمان سے نزول اور حضرت مہدی علیہ الرضوان کے ظہور اور دجال لعین کے خروج وغیرہ کا ذکر فرمایا ہے اور اس میں کسی ادنی مسلمان کو شک نہیں ہوسکتا مگر سوال یہ ہے کہ کیا ان نزول اور ظہور و خروج کا وقت بھی بتایا ہے کہ فلاں وقت ان کا نزول اور ظہور و خروج ہوگا ؟
نزع تو وقت کی تعین کے علم اور عدم علم کا ہے ،اگر اس بارے میں کوئی دلیل ہے توفریق مخالف وہ پیش فرمائیں ۔۔۔یوں گول مول باتوں سے یہ گاڑی نہیں چل سکتی ۔
علامہ الذہبی اور حافظ ابن حجر رحمھم اللہ علی بن احمد الحرافی المغربی (المتوفی 638ھ) کے ترجمہ میں لکھتے ہیں کہ :
’’وزعم انہ استخرج من علم الحروف وقت خروج الدجال و وقت طلوع الشمس من مغربھا وھذہ علوم و تحدیدات ماعلمتھا رُسل اللہ بل کل منھم حتی نوح علیہ السلام یتخوف من الدجال وینذر امتہ الدجال وھذ نبینا صلیٰ اللہ علیہ وسلم یقول ان یخرج وانا فیکم فانا حجیجہ وھو لاءالجھلة اخوتہ یدعون معرفة حتی یخرج نساءل اللہ السلامة انتھی (میزان الاعتدال ج 3ص 114)(لسان المیزان ج 4 ص 204)
یعنی اس نے یہ گمان کیا ہے کہ اس نے علم حروف سے دجال کے خروج کا وقت اور مغرب سے طلوع آفتاب کا وقت نکالا ہے حالانکہ یہ علوم اور ان کی تعین اور تحدید وقت کا علم اللہ تعالیٰ کے رسولوں کو بھی نہ تھا بلکہ سب کے سب رسول حتی کہ حضرت نوح علیہ السلام اپنی امت کو دجال لعین کے فتنہ سے ڈراتے رہے اور یہ ہمارے نبی کریم صلیٰ اللہ علیہ وسلم فرمارہے ہیں کہ اگر میری موجودگی میں دجال نکلا تو میں (امت کی طرف سے ) اس کے ساتھ جھگڑا کروں گا اور یہ جاہل دجال کے بھائی یہ دعوے کرتے ہیں کہ ان کو دجال کے خروج کا وقت معلوم ہے ہم اللہ تعالیٰ سے سوال کرتے ہیں کہ ہمیں ایسے گندے عقائد سے محفوظ رکھے ۔انتہی
فرمائیے کہ فریق مخالف پر کیا گذری ؟؟؟​
حافظ ذہبی رحمہ اللہ اور حافظ ابن حجر رحمہ اللہ تو فرماتے ہیں کہ تمام حضرات انبیاءکرام علیہم الصلوة والسلام کو حتی کہ خود جناب رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کوعلیٰ التعییین دجال کے خروج کا وقت اور اسی طرح طلوع شمس من المغرب کا وقت معلوم نہ تھا ؟؟؟؟
باقی مفتی صاحب کی طرف سے پیش کی گئی روایت ”آپ نے قیامت تک من و عن واقعات بتادئیے تھے“ کی تفصیلی وضاحت پچھلے صفحات میں بیان ہوچکے ہیں ۔
اور جہاں تک مفتی صاحب کے مایہ ناز استاد اور صدر الافاضل سے یہ نقل کرنا کہ ”دو ملی ہوئی چیزوں میں ایک کی ابتداءاور دوسری کی انتہا ءہوتی ہے “روایتہ و داریتہ باطل ہے ۔
اول اس لئے کہ اشراط ساعت اور علامات قیامت کی جملہ روایات کو پیش نظر رکھ کر بھی جمہور شارح حدیث بجز چند واقعات کے ان کی صحیح ترتیب بیان نہیں کرسکے اور یہ کہنے پر مجبور ہوئے کہ یہ واقعات قیامت سے قبل ضرور رونما ہوں گے مگر کون سا واقعہ پہلے اور کون سا واقعہ بعد کو ہوگا سوائے معدودے چند واقعات کے اور کسی میں ٹھیک ترتیب معلوم نہیں ہے ۔
اور صدر الافاضل اگر حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کی یہی ایک روایت دیکھ لیتے تو ان کی آنکھیں روشن ہوجاتیں :
’’قال سمعت رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم یقول ان اول الایات خروجا طلوع الشمس من مغربھا و خروج الدابة علی الناس ضحی وایھما ما کانت قبل صاحبتھا فالاخری علیٰ اثرھا الخ (مسلم)(مشکوة ج 2ص 472)
یعنی میں نے جناب رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ نے فرمایا کہ (ایمان کے نفع نہ دینے کی) نشانیوں میں سے پہلی نشانی مغرب سے طلوع آفتاب اور خروج دابة ہے ۔چاشت کے وقت یہ لوگوں پر ظاہر ہوں گی ،ان دونوں میں جونسی نشانی پہلے ظاہر ہوئی تو دوسری اس کے بعد ظاہر ہوجائیگی ۔
آپ نے ملاحظہ فرمایا کہ ان دونوں کی ٹھیک ترتیب کہ پہلے کون سی ہوگی اور بعد کو کون سی ہوگی نہیں بتلائی گئی بلکہ یہی بتلایا گیا ہے کہ ان میں جو نسی ایک پہلے ظاہر ہوئی تو دوسری اس کے بعد ظاہر ہوجائے گی ۔
تو جب واقعات کے اندر ترتیب معلوم نہیں تو مفتی صاحب کا یہ دعوی کیسے درست ہو ا کہ حضور صلیٰ اللہ علیہ وسلم کو یہ علم ہے کہ کون سا واقعہ کس کے بعد ہوگا ؟؟
علاوہ ازیں اگر بالفرض تمام واقعات کی ترتیب بھی معلوم ہو اور من و عن تمام واقعات اور حوادث اس میں شامل بھی ہوں تو اس سے صرف یہی ثابت ہوگا کہ بڑے بڑے اور اہم واقعات کا علم مراد ہے ۔غیر ضروری واقعات کا اس سے کیا تعلق ہے ؟؟؟
پھر واقعات کے معلوم ہونے سے بھی یہ کیوں کر ثابت ہوگا کہ ان کا علیٰ التعیین ٹھیک وقت بھی معلوم ہو؟؟؟کس قطعی دلیل سے اس کا ثبوت ہے ؟؟
مفتی صاحب کو محض اپنی رائے سے تعین کرنے کا حق کس نے دیا ہے ؟؟؟جبکہ قرآن پاک اور احادیث پاک میں صراحت سے نفی موجود ہے ؟؟؟
اوراس کی تائید میں آثار صحابہ اور بے شمار بزرگان دین رحمھم اللہ کے واضح اور صریح اقوال موجود ہیں ۔
مولوی عمر صاحب لکھتے ہیں کہ ”اسی بنا پر آپ نے اپنے سبابہ اور وسطی کو لمبا کرکے اپنا اور قیامت کا تعلق ظاہر فرمایا ،اگر کہو کہ نبی صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے قیامت کے تعین کا امر ہمیں کیوں نہیں ارشاد فرمایا تو آپ کا ظاہر نہ فرمانا آپ کے عدم علم پر دلالت نہیں کرتا “انتہی بلفظہ (مقیاس حنفیت ص 371)
الجواب
بلاشک عدم اظہار عدم علم کی دلیل نہیں ہوا کرتا ۔۔۔مگر جب سائل آپ سے یہ پوچھے کہ قیامت کب ہوگی ۔۔۔۔اور آپ فرمائیں کہ ”غیب وما یعلم الغیب الااللہ “ ۔۔۔۔یا سائل پوچھے کیا ایسے علوم بھی ہیں جو آپ کو معلوم نہیں تو اس کے جواب میں آنحضرت صلیٰ اللہ علیہ وسلم یہ فرمائیں کہ’’ گو اللہ تعالیٰ نے مجھے بہت سے بھلائی کے علوم عطاءکئے ہیں مگر ان پانچ کا علم مجھے نہیں دیا گیا‘‘ وغیرہ وغیرہ ۔۔۔۔تو عدم علم کی اس تصریح کے بعد بھی مولوی محمد عمر صاحب یہ کہتے جائیں کہ آپ کا ظاہر نہ فرمانا آپ کے عدم علم پر دلالت نہیں کرتا ۔۔۔۔سراسر بہتان اور خالص افتراءہے۔
محترم قارئین کرام !
”علم قیامت “ بذات خود ایک مستقل موضوع ہے ۔۔۔۔ لیکن کیوں کہ ہم بالخصوص اس موضوع پر بات نہیں کررہے ہیں اس لئے ہم اختصار کو ملحوظ رکھتے ہیں اپنی یہ وضاحت اسی مقام پر ختم کرتے ہیں ۔۔۔۔ اس امید کے ساتھ کہ جو لوگ واقعی کچھ سمجھنا چاہتے ہیں اُن کے لئے چند دلائل ہی کافی ہوتے ہیں ۔۔۔۔لیکن جن لوگوں نے نہ ماننے کا تہیہ کیا ہو اُن کے لئے ہزاروں دلائل بھی ناکافی ہوتے ہیں ۔۔۔۔ لہذا ہمیں امید ہے کہ حق کے متلاشی حضرات کے لئے یہ مختصروضاحت بھی کافی ہوگی ۔
ضروری گذارش :اگر کسی بھائی یا دوست کو ہمارے لکھنے یا سمجھنے میں کوئی کمی کوتاہی نظر آئے تو نشادہی کی درخواست ہے تاکہ ہم اپنی اصلاح کرلیں ۔جزاک اللہ
اللہ تعالیٰ ہم سب کو دین کی صحیح سمجھ اور عمل کی توفیق عطاءفرمائے ۔آمین
۔۔۔۔۔جاری ہے۔۔۔۔​
۔
 

مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
ناصرنعمان صاحب!آپ کاقلم بھی پختہ،آپ کاعلم بھی تازہ اورآپ کااسلوب نگارش نہایت عمدہ ہے،آپ کے فکرکی روانی،آپ کے طرزکی دلآویزی اورآپ کے دلائل وبراہین اس لائق ہیں کہ لوگ ان تحریروں کوحوالوں کے لئے منتخب اوراپنی نوٹ بک میں کام آنے کے لئے ذخیرہ کرلیں۔اللہ کرے زورقلم اورزیادہ
 

ناصرنعمان

وفقہ اللہ
رکن
محترم مفتی ناصر مظاہری صاحب ،آپ کی محبت اور حوصلہ افزائی کا بہت بہت شکریہ
اس مضمون کی حقیقت صرف اتنی ہے کہ یہ ساری محنت دراصل ہمارے اکابرین کی ہے ۔۔۔۔ جبکہ بندہ ناچیز نے صرف ترتیب دینے کی کوشش کی ہے جس کے بعد ہم اپنی حیثیت محض ایک ٹائپسٹ کی سی سمجھتے ہیں
باقی حوصلہ افزائی کرنے والے تمام احباب اور خصوصا محترم قاسمی صاحب کا بھی بہت شکریہ
دعاوں کے طلبگار
ناصر نعمان
 

ناصرنعمان

وفقہ اللہ
رکن

بسم اللہ الرحمن الرحیم
علم نزول غیث
فریق مخالف کے وکیل مولوی محمد عمر صاحب سُرخی یہ قائم کرتے ہیں کہ ”علم نزول غیث“ پھر اس کے اثبات کے لئے بخاری ج 1 ص 138 اور مسلم ج 1 ص 294 کی یہ روایت پیش فرماتے ہیں کہ
”انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ،فرمایا کہ ہمارے درمیان رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن خطبہ پڑھ رہے تھے ،اچانک ایک آدمی آیاتو اس نے عرض کی یا رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم بارش کا کال پڑ گیا ہے ،اللہ تعالیٰ سے دعا فرمائیے ،آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی تو بارش شروع ہوگئی ہمیں اپنے مکانوں تک پہنچنا مشکل ہوگیا الخ
پھر آگے لکھتے ہیں کہ ”اس حدیث پاک سے ثابت ہوا کہ بارش کا برسنا آپ کے فرمان اور اشارے سے ہوتا تھا ۔۔۔جس کے اشارے سے بارش برسے اور جس کے اشارہ پاک سے بادل پھٹ جائے ،بادل کیا چاند ٹکڑے ہوجائے ،سورج واپس لوٹ آئے اُس ذات کی نسبت یہ عقیدہ رکھنا کہ اس کو بارش کا علم نہ تھا تو اس سے زیادہ کم فہمی اور کیا ہوسکتی ہے ؟(مقیاس حنفیت ص 345،346)
محترم قارئین کرام !
ازروئے انصاف ودیانت یہ فرمائیں کہ اس حدیث پاک سے”علم نزول غیث“ کا کیا تعلق ہے ؟؟؟
نیز فریق مخالف جواب دے کہ کیا آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کو ایک دفعہ ہی بارش کا علم ہوگیا تھا یا ہر دفعہ کی اور ہر ہر جگہ کی بارش کا علم تھا ؟؟؟
اور کیا یہ بارش آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کی دعا کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے برسائی تھی یا جناب رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے برسائی تھی ؟؟
اگر آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے برسائی تھی تو اللہ تعالیٰ سے سوال اور دعا کرنے کا کیا مطلب ؟؟؟
اوراس ایک دفعہ کے معجزے سے مولوی عمر صاحب نے (اشارہ سے ہوتاتھا، کہہ کر) ماضی استمراری کیسے بنادی ؟؟؟​
اور پھر مولوی عمر صاحب نے علم نزول غیث کے ثبوت میں مسلم ج 2 ص 401 کی یہ روایت کہ نبی صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دجال آسمان (یعنی بادل ) کو حکم کرے گا تو بارش شروع ہوجائے گی الخ (مقیاس حنفیت ص347)پیش کرکے علم و انصاف کا وہ جنازہ نکالا جو ناقابل فراموش ہے ۔
کیوں کہ دجال لعین کا یوں بارش برسانا جادو اور مسمریزم کے طور پر ہوگا اور آج بھی مغربی حکومتیں مصنوعی بادل بنا کر اس سے بارش برساتی ہیں ۔
اور سحر بقول علامہ شمس الدین الخیالی رحمہ اللہ (المتوفی 870 ھ) خارق عادت نہیں بلکہ اسباب پر مرتب ہوتا ہے (الخیالی ص 41)
اورباقی حضرات فرماتے ہیں کہ خارق عادت کام اللہ تعالیٰ کا فعل ہوتا ہے اگر یہ کافر کے ہاتھ پر صادر ہو اور اس کی غرض کے موافق ہو تو استدراج کہلاتا ہے (الخیالی ص 141) یہ کافر کے بس کا روگ نہیں ہوتا ۔
یعنی دعوی اور دلیل میں کوئی مطابقت نہیں
اللہ تعالیٰ سمجھنے کی توفیق عطاء فرمائے ۔آمین​
علم مافی الارحام
مولوی محمد عمر صاحب جناب رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کے لئے ”علم مافی الارحام “ ثابت کرتے ہوئے یہ حدیث پیش کرتے ہیں کہ ”دلائل النبوة ج 3 ص 220 ،201 و تاریخ الخلفاء ص 15 میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب ان کی والدہ حضرت ام فضل رضی اللہ عنہا (لبابہ بن الحارث ) آنحضرت صلیٰ اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گذریں تو آپ نے فرمایا کہ تیرا حمل لڑکے کا ہے جب تو اسے جنے تو لڑکا میرے پاس لانا چناچہ ایسا ہی کیا گیا “
پھر مولوی عمر صاحب آگے فرماتے ہیں کہ:
”تو نبی صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے بچہ کے داہنے کان میں اذان دی اور بائیں کان میں اقامت دی ،پھر بچہ کا نام عبداللہ رکھا جو عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مشہور ہیں ۔اس کے بعد آپ نے فرمایا کہ خلفاء(عباسیہ )کا باپ ہے جس کی نسل سے سفاح اور مہدی اور وہ شخص پیدا ہوگا جو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی اقتداءمیں نماز پڑھے گا “محصلہ (مقیاس حنفیت ص 339،340)
پھر اس حدیث کے فوائد بیان کرتے ہوئے یوں ارقام ہیں :
’’نبی کریم صلیٰ اللہ علیہ وسلم کا پردے میں عورت کے حاملہ ہونے کی غیبی اطلاع دیناآپ کا علم مافی الارحام کی حقیقت کا مطلع ہونا اور قبل از ولادت لڑکے کی مبارک باد دینا “
پھر چند فوائد اور زیب قلم فرما کر یوں ارشاد فرماتے ہیں کہ:
”کیوں جناب تم تو کہتے ہو کہ سوائے خدا کے مافی الارحام کا علم اور مافی غد کا علم کسی کو ہے ہی نہیں ۔۔نبی صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے تو قیامت تک نسلوں کا ثبوت دے دیا کیا اس پر بھی ایمان گے یا نہ ؟؟(بلفظہ مقیاس ص 341)
معزز قارئین کرام !
کاش کہ فریق مخالف کے وکیل محمد عمر صاحب ”مافی الارحام “ کا مفہوم سمجھتے (جس کی تفصیل ہم پچھلی پوسٹوں میں بیان کرچکے ہیں )اور پھر کوئی جواب دیتے ۔۔۔لیکن محمد عمر صاحب ”مافی الارحام “ کا مفہوم سمجھے بغیر اپنے دلائل پیش فرمانا شروع فرمادئیے ۔
پہلی بات تو یہ ہے کہ سند کے لحاظ سے یہ روایت صحیح نہیں کیوں کہ اس کی سند میں احمد راشد بن خثیم الہلالی ہے ۔
علامہ ذہبی رحمہ اللہ (میزان ج 1 ص97 میں) اور حافظ ابن حجر رحمہ اللہ (لسان ج 1 ص 171 میں)لکھتے ہیں کہ
”بخبر باطل “ (کہ اس نے یہ باطل حدیث روایت کی ہے )
پھر آگے لکھتے ہیں ”فرد حدیث رکیکا “(نہایت ضعیف اور رکیک روایت اس نے بیان کی ہے )
اور پھر لکھتے ہیں ”احمد بن راشد فھو الذی اختلقہ بجھل (لسان ج 1 ص 172) کہ احمد بن راشد ہی نے حماقت سے یہ روایت گھڑی ہے ۔
فریق مخالف بتائے کہ کیا ان کا یہ ایمان ہے کہ قرآن کریم کی قطعی الدلالہ نصوص کو رد کرنے کے لئے ایسی ہی باطل اور من گھڑت روایت سے کام چلتا ہے ؟؟​
دوسری بات یہ ہے کہ کیا جناب رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کو صرف ام فضل رضی اللہ عنہا کے حمل کا علم تھا یا تمام روئے زمین کی مادہ (یعنی انسان و حیوان) کے ارحام کا بھی علم تھا ؟؟؟
اور کیا آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے چند خلفاء کے متعلق یہ فرمایا ہے یا قیامت تک تمام نسلوں کے لئے ؟؟؟
اسی طرح مفتی احمد یار نعیمی صاحب جاءالحق ص 111 میں اور مولوی محمد عمر صاحب لکھتے ہیں کہ ”حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کو علم مافی الارحام تھا ۔۔۔پھر موطا امام مالک ص 314 ،بیہقی ج 6 ص 170 ،طحاوی ج 2 ص 245 ،تاریخ الخلفاءص 61 اور اصابہ ج 8 ص 286 کی روایت نقل کی ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے وفات کے وقت وراثت کی تقسیم کے سلسلہ میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو ارشاد فرمایا جس کا آخری حصہ یہ ہے (ترجمہ عمر صاحب کا ہے)
’’دو تیرے بھائی ہیں اور دو تیری بہنیں ہیں تو اللہ کی کتاب کے مطابق تم اس کو تقسیم کرلو ،حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا ،قسم اللہ کی اگر ایسے ایسے ہوتا تو میں اس کو چھوڑ دیتی (میری ہمشیرہ ) وہ اسماء رضی اللہ عنہا ہی تو ہے اور کوئی نہیں دوسری کون ہے ؟ تو ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ تیری والدہ کے پیٹ میں حمل لڑکی کا ہے جو پیدا ہونے والی ہے ،میں اس حمل کو لڑکی دیکھ رہا ہو ں “
اس کے بعد مولوی عمر صاحب فرماتے ہیں کہ ”کیوں جناب تم تو کہتے ہو نبی صلیٰ اللہ علیہ وسلم کو پیٹ کا علم نہیں ہے ،یہاں تو آپ کے نام لیوا پیٹ کا علم ظاہر کررہے ہیں اور ساتھ ہی ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمادیا کہ میں تیری والدہ کے پیٹ میں لڑ کی دیکھ رہا ہوں “(بلفظہ مقیاس حنفیت ص 344،345)
اس روایت سے فریق مخالف کا احتجاج چند وجوہ سے باطل ہے :
اول
اس لئے کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے صرف ایک رحم کی خبر دی ہے ،مافی الارحام کے علم کی خبر نہیں دی ۔۔۔۔اور مولوی عمر صاحب وغیرہ کا دعوی یہ ہے کہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کو علم مافی الارحام تھا ۔۔۔صرف ایک رحم کی خبر دینے سے جمیع مافی الارحام کا علم کیسے حاصل ہوا ؟؟؟
دلیل اور دعوی میں کوئی مطابقت نہیں ۔
ثانیا
اس لئے کہ”اُراھاجاریة“ کے یہ معنی جو مولوی عمر صاحب اور بریلوی حضرات فرماتے ہیں ”میں اس حمل کو لڑکی دیکھ رہا ہوں “یہ فن عربی سے ناواقفی کی روشن اور واضح دلیل ہے ۔”اُرھا“(بضم الہمزة)”ظن“ کے معنی میں آتا ہے نہ کہ علم کے معنی میں؟؟؟
چناچہ امام ابو الفتح ناصر بن عبد السید المطرزی الحنفیؒ(المتوفی 616 ھ) لکھتے ہیں کہ:
وما اُراہ یفعل کذا ای ما اظنہ ومنہ وذوبطن بنت خارجة اُراھا جاریة ای الظن ان مافی بطنھا انثی“(مغرب جلد 1 صفحہ 197)
”ما اُرہ یفعل کذا کا یہ معنی ہے کہ میرا اس کے متعلق ظن یہ ہے کہ وہ ایسا کریگا اور اسی سے ہے کہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اپنی بیوی کے حمل کے متعلق فرمایاکہ ”اُراھاجاریة“ یعنی میرا ظن اور گمان یہ ہے کہ وہ لڑکی ہوگی۔
اور حضرت شاہ ولی اللہ صاحب رحمہ اللہ لکھتے ہیں:
اُراھا بضم الھمزة ای اظھر مافی بطنھاجاریة وفیہ حصول الظن بمثل و ذلک وانما الممتنع العلم فلا یخالفة قولہ تعالیٰ ”ان اللہ عندہ علم الساعة وینزل الغیث ویعلم مافی الارحام “(محلی بر موطا ص 314)
”اُرھا“بضم ہمزہ ہے یعنی میں ظاہر کرتا ہوں کہ اس کے پیٹ میں لڑکی ہے اور اس سے ثابت ہوا کہ اس طرح کا ظن حاصل ہوسکتا ہے ،ہاں البتہ علم کا حاصل ہونا ممتنع ہے تو یہ روایت اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد کے مخالف نہیں ہے کہ اللہ ہی کے پاس ہے علم قیامت کا ،اور نازل کرتا ہے بارش کو اور علم رکھتا ہے مافی الارحام کا“
اس سے معلوم ہوا کہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے جس چیز کا اظہار فرمایا تھا ،وہ ظن ہے اور آیت مبارکہ میں جس چیز کا ذکر ہے وہ یقینی علم ہے اور علم یقینی کلی طور پر مافی الارحام کا کسی کو حاصل نہیں ہے۔​
امام سیوطی رحمہ اللہ علامہ ابن سعد رحمہ اللہ کے حوالہ سے روایت میں یہ بھی ذکر کرتے ہیں کہ ”حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا”قد القی فی روعی انھا جاریة“یعنی میرے دل میں یہ خیال ڈالا گیا ہے کہ وہ لڑکی ہوگی چناچہ لڑکی ہی پیدا ہوئی اور اس کا نام ام کلثوم رکھا گیا“(تاریخ الخلفاءص 61)
مفتی احمد یار کا کمال ملاحظہ فرمائیں کہ وہ انجاح الحاجة سے مفید طلب حوالہ اور عبارت تو نقل کرتے ہیں (فراست اور ظن ہے اللہ تعالیٰ مومن کی فراست کو سچا کردیتا ہے ۔جاءالحق ص 111) مگر آگے کی یہ عبارت شیر مادر سمجھ کر ہضم کرجاتے ہیں کہ :
ومع ھذا الایخرج عن درجة الظن ولا ید خل فی حدا لعلم فافترقا الخ (انجاح الحاجة ص302)
یعنی باوجویکہ یہ(فراست اور ظن ہے اللہ تعالیٰ مومن کی فراست کو سچا کردیتا ہے ۔جاءالحق ص 111) واقعہ صحیح ثابت ہو ا مگر پھر بھی ظن اور گمان کے درجہ سے خارج نہیں اور نہ علم کی حد میں داخل ہے اور دونوں میں فرق ہے ۔
ملاحظہ فرمایا آپ نے فریق مخالف کے مفتی صاحب کا حال ؟؟؟
ثالثا
فریق مخالف کی یہ دلیل اس لئے بھی باطل ہے کیوں کہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اپنی وفات سے چند لمحات پہلے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو بلا کر فرمایا:
”لکھ ”بسم اللہ الرحمن الرحیم“ یہ وہ وصیت ہے جو ابو بکربن ابی قحافہ (رضی اللہ عنہ )دنیوی زندگی کے آخری لمحات میں اور دنیا سے جدائی اختیار کرتے ہوئے اور آخرت کی پہلی منزل میں داخل ہوتے ہوئے کر رہا ہے ،یہ وہ وقت ہے جس میں کافر ایمان لانے اور فاجر یقین کرنے اور جھوٹا سچ بولنے پر مجبور ہوتا ہے میں تمہارے اوپر عمربن الخطاب (رضی اللہ عنہ) کو خلیفہ بنایا ہے اس کی بات سنو اور اس کی اطاعت کرو اور اللہ تعالیٰ کی قسم میں نے اللہ تعالیٰ اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور اس کے دین اور اپنے نفس اور تمہارے ساتھ بھلائی کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں کی اگر عمر(رضی اللہ عنہ) عدل اور انساف سے کام لے تو میرا خیال اور دانست بھی اس کے متعلق یہی ہے اور اگر عدل اور انصاف سے ہٹ کر اور کوئی طریقہ اختیار کرے تو ہر آدمی کے لئے وہی کچھ ہوگا جو اس نے کمایا ہے،میں نے نیکی کا ہی ارادہ کیا ہے اور میں غیب کا علم نہیں رکھتا اور عنقریب ظالم جان لیں گے کہ کس کروٹ وہ پھرتے ہیں ۔والسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ“(تاریخ الخلفاءص 60)(شرح عقائد جلالی ص 100)(الکامل للمبرد جلد 1 صفحہ 9)(الامامة و السیا ستہ جلد 1 صفحہ 19 لا بن قیتبة)
ملاحظہ فرمایا کہ افضل البشر بعد الانبیاءحضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے وفات سے چند لمحات قبل کیا فرمایا؟؟؟
اگر حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کو علم غیب نہیں تو کسی اور ولی اور بزرگ کو کیسے اور کہاں سے ہوگا؟؟؟
اور اگر حضرت ابوبکررضی اللہ عنہ کو اپنے بعد کے خلیفہ کے عدل اور انصاف اور رعایا پروری کے نشیب و فراز سے آگاہی نہیں تو فرمائیے اور کون ہوسکتا ہے؟؟؟
باقی فریق مخالف اسی طرح اولیاءکرام کے لئے بھی ”مافی الارحام “وغیرہ ثابت فرمانے کی کوششیں کرتے ہیں ۔۔۔۔حالانکہ علماءکرام نے واضح کیا ہے کہ اولیاءکرام کو جو مکاشفہ یا الہام وغیرہ سے جو علوم حاصل ہوتے ہیں وہ ظنی ہیں قطعی نہیں ۔۔۔۔چناچہ ملا جیون رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
واما ما اشتھر من بعض الاولیاءمن اخبار المغیبات فظنی انہ مادام یستقیم صرفہ عن ظاھرہ یصرف بان نقول فیما یخبرون بما فی الرحم من الذکروالانثیٰ او بنزول الغیث انھم لایطلعون علیٰ مافی الرحم ولا علیٰ نزول الغیث وانما یقولون ذٰلک ابشار ابولادة الذکر و دعاءبنزول الغیث ولکن یکون دعائھم مستجابا ویکون موافق التقدیر فی اکثر الحال لاانھم کانو اعالمین بہ اوانھم لایقولون ذٰلک علما یقینا بل ظنا والممنوع ھو العلم بہ (التفیرات احمدیة ص 397)
”بعض حضرات اولیا ءکرام سے غیب کی خبریں جو مشہور ہوئی ہیں تو میرے خیال میں جب ان کو ظاہر سے پھیر کر کوئی ممکن تاویل کی جاسکی تو کی جائے گی ۔مثلا ہم یہ کہیں گے کہ رحم میں لڑکا یا لڑکی یا نزول بارش کی جو خبر وہ دیتے ہیں اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ رحم کے اندر کا اور نزول غیث کا علم رکھتے ہیں بلکہ وہ محض لڑکے کی ولادت اور نزول غیث کی بشارت سناتے ہیں لیکن اکثر حالات میں اُن کی دعا قبول ہوجاتی ہے اور موافق تقدیر ہوکر خبر پوری ہوجاتی ہے ۔یہ نہیں کہ وہ اس کے جانتے ہیںیا یہ کہا جاسکتا ہے کہ وہ علم یقینی کے طور پر پر نہیں جانتے بلکہ ”ظن “ سے ایسا کہتے ہیں اور ممنوع تو علم ہے ظن نہیں “
اور قاضی ثنا ءاللہ صاحب رحمہ اللہ لکھتے ہیں:
والمراد بالعلم العلم القطعی والعلم القطعی والعلم الحاصل للاولیاءبالا لھام وغیرہ ظنی لیس بقطعی (تفسیر مظہری ج 10 ص 96)
”مراد علم سے علم قطعی ہے اور حضرات اولیا ءکرام کو الہام وغیرہ سے جو علم حاصل ہوتا ہے وہ ظنی ہے قطعی نہیں ہوتا“
اور ملا علی قاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ:
”مکاشفہ یا الہام یا خواب کے ذریعہ جو علوم حاصل ہوتے ہیں”ھی ظنیات لاتسمی علوما یقینیات
یعنی یہ سب ظنی امور ہیں ان کو علوم یقینیہ کا درجہ حاصل نہیں ہے“(مرقات ج 1 ص 66)(فتح الملہم ج 1 ص 172)

اللہ تعالیٰ ہم سب کو دین کی صحیح سمجھ اور عمل کی توفیق عطاء فرمائے ۔آمین

(ضروری گذارش :اگر کسی بھائی یا دوست کو ہمارے لکھنے یا سمجھنے میں کوئی کمی کوتاہی نظر آئے تو نشادہی کی درخواست ہے تاکہ ہم اپنی اصلاح کرلیں ۔جزاک اللہ
۔۔۔۔۔جاری ہے ۔۔۔۔۔
 

ناصرنعمان

وفقہ اللہ
رکن

علم ”مافی غد“اور ’’بای ارض تموت‘‘​
فریق مخالف کے وکیل مولوی محمد عمر لکھتے ہیں کہ:
ابو داﺅد ج 2 ص 8 ،نسائی ج 1 ص 293،مسلم ج 2 ص 387 و ج 3 ص 102،مسند ابو داﺅد طیالسی ص 9 ،خصائص کبریٰ ج 1 ص199میں حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ فرمایا رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے یہ ہے کل فلاں کے گرنے کی جگہ اور آپ نے اپنے دست پاک کو زمین پر رکھا اور یہ ہے فلاں کے گرنے کی جگہ اور آپ نے اپنے دست پاک کو زمین پر رکھا تو فرمایا حضرت انس رضی اللہ عنہ نے کہ قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ،رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کے دست پاک کی جگہ سے اُن فرمودہ آدمیوں سے کوئی بھی پس و پیش نہیں ہوا تو بمطابق حکم حضور صلیٰ اللہ علیہ وسلم اُن کو پاﺅں سے پکڑ کر گھسیٹ کر قلیب بدر میں ڈالا گیا ۔
فرماتے ہیں کہ اس حدیث پاک سے صاف ظاہر ہے کہ
نبی صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے امور خمسہ سے امرین کی اطلاع قبل از وقت فرمائی (1) ’’ماذاتکسب غدا“ کا علم یعنی کل کیا ہوگا (2) ’’وبای ارض تموت‘‘ کا علم یعنی کون سی زمین میں مرے گا ؟تو نبی صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے صاف لفظ میں ”غد“ یعنی کل کا علم ظاہر فرمایاالخ (مقیاس حنفیت ص 328 )
اور مفتی احمد یار خان لکھتے ہیں کہ:
’’خیال رہے کہ کون کس جگہ مرے گا یہ علوم خمسہ میں سے ہے جس کی خبر حضور صلیٰ اللہ علیہ وسلم جنگ بدر سے ایک روز پہلے ہی سنا رہے ہیں (جاءالحق ص 65)
معزز قارئین کرام !
ہم پہلے ہی یہ واضح کر چکے ہیں کہ نزع امور خمسہ میں سے بعض امور کی بعض بعض جزئیات کے علم پر نہیں ۔۔۔وہ تو ہمارا ایمان ہے کہ اللہ رب العزت اپنے حبیب صلیٰ اللہ علیہ وسلم کو بعض بعض جزئیات پر مطلع فرماتا ہے ۔۔۔۔بلکہ نزع تو اس چیز پر ہے کہ کیا امور کلیات کا علم اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کو حاصل ہے ؟؟؟
اہل حق اس کا انکار کرتے ہیں اور فریق مخالف اس پر اہل حق کی مخالفت کرتا ہے اور اس پر بضد ہے ۔
الحمد للہ ہمارا ایمان ہے کہ جو خبر آنحضرت صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے بدر کی لڑائی سے ایک دن قبل دی تھی وہ بالکل صحیح اور حق ہے ۔۔۔۔مگر وہ خبر یہ تھی کہ فلاں کافر اس جگہ قتل کیا جائے گا۔
رہا یہ کہ اس کو کون قتل کرے گا ؟اور کل کی جملہ گھڑیوں میں سے کون سی گھڑی میں قتل ہوگا وغیرہ کیا اس کا علم بھی جناب رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کو حاصل تھا ؟؟؟
آنحضرت صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے جب بدر کے مقتولوں کے سرغنہ ابو جہل کے قتل کی سرسری خبر سنی تو:
’’قال النبی صلیٰ اللہ علیہ وسلم یوم بدر من ینظر ما فعل ابو جھل فا نطلق ابن مسعود فوجدہ قد ضربہ ابنا عفرآء(بخاری ج 2 ص 565)(مسلم ج 2 ص 110)
یعنی جناب رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے بدر والے دن فرمایا کون ہے جو جاکر دیکھے کہ ابو جہل اس وقت کس حال میں ہے اور کیا کررہا ہے ؟تو ابن مسعود رضی اللہ عنہ تشریف لے گئے اور جاکر دیکھا کہ اُ س کو عفراءرضی اللہ عنہ کے دو بیٹوں نے مارا ہے ۔
اگر جناب رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کو ان مقتولوں کے اور خصوصیت سے ان کے سرکردہ سردار ابوجہل کے قتل کے مکمل تفصیلی حالات معلوم ہوتے تو آپ یہ کیوں فرماتے کہ وہ اس وقت کیا کر رہا ہے ؟؟؟
نیز جب دونوں قاتل آنحضرت صلیٰ اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ابو جہل کا قصہ بیان کرتے ہیں تو آپ مزید قرائن اور شواہد کو دیکھ کر طمانیت قلب کا سامان تلاش فرماتے ہیں ۔آخر میں صحیح روایت ہی کے اندر یہ بھی موجود ہے کہ :
ثم انصرنا الیٰ رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم فا خبراہ فقال ایکما قتلہ فقال کل واحد منھما انا قتلتہ فقال ھل مستحما سیفیکما فقالا لا فنظر رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم الی السیفین فقال کلا کما قتلہ وقضی رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم لبلبہ لمعاذ بن عمرو رضی اللہ عنہ بن الجموح والرجلان معاذ بن عمرو بن الجموح و معاذ بن عفراء(بخاری ج 1 ص 444) (مسلم ج 2 ص 88 )(مشکوة ج 2 ص 352)
یعنی پھر وہ دونوں آنحضرت صلیٰ اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ان دونوں نے ابو جہل کے قتل کی خبر آپ کو سنا ئی آپ نے فرمایا کہ تم میں سے کس نے اس کو قتل کیا ہے ؟ ان دونوں میں سے ہر ایک نے کہا کہ میں نے اس کو قتل کیا ہے ۔آپ نے فرمایا کہ کیا تم نے اپنی تلواریں پونچھیں ہیں ؟دونوں بولے نہیں ۔جب آپ نے دیکھا تو دونوں کی تلواریں خون آلود تھیں ۔آپ نے فرمایا کہ تم دونوں نے ہی اس کو قتل کیا ہے مگرآپ نے ابوجہل کا سلب کا کل سامان معاذ بن عمرو بن الجموح رضی اللہ عنہ کو دیا اور یہ دونوں آدمی معاذ بن عمرو اور دوسرا معاذ بن عفراءتھے۔
(فائدہ ) بعض روایات میں معوذ اور معاذ کا نام آتا ہے ۔ان دونوں کی والدہ ایک تھی مگر باپ الگ الگ تھے ،اور بعض روایات میں آتا ہے کہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے ابو جہل کا سر کاٹا تھا۔
امام ابو داﺅ د طیالسی رحمہ اللہ (المتوفی 204 ھ ) کی روایت میں ہے کہ:
جب حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے قتل ابو جہل کے بعد سخت گرمی کے دن آنحضرت صلیٰ اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوکر یہ فرمایا کہ:
’’یا رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم ھذا عدو اللہ ابو جھل قد قتل فقال النبی صلیٰ اللہ علیہ وسلم لقد قتل قلت اللہ لقد قتل فانطلق بنا فا رینا ہ فجاءہ فنظر الیہ فقال ھذا کان فرعون ھذہ الامة ( ابو داﺅ طیالسی ص 42)
یعنی یا رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم ،یہ اللہ تعالیٰ کا دشمن ابو جہل قتل کردیا گیا ہے آپ نے ارشاد فرمایا بخدا ابو جہل قتل ہوچکا ہے ؟ میں نے کہا ہاں حضرت خدا کی قسم وہ قتل ہوچکا ہے ۔پس آپ ہمارے ساتھ تشریف لے گئے اور ہم نے ابو جہل آپ کو دکھایا اور آپ نے دیکھ کر فرمایا کہ یہ اس امت کا فرعون تھا۔
یہ روایت بھی اس بات کی صریح دلیل ہے کہ آنحضرت صلیٰ اللہ علیہ وسلم کو ابو جہل کے قتل کے تفصیلی حالات اور جملہ کیفیات معلوم نہ تھیں ۔
امام نووی رحمہ اللہ اور علامہ طیبی رحمہ اللہ لکھتے ہیں کہ :
’’قالو ا وانما اخذالسیفین لیستدل بھما علی حقیقة کیفیة قتلھما فعلم ان ابن الجموح اثخنہ ثم شارکہ الثانی بعد ذلک و بعد استحاق السلب فلم یکن لہ حق فی السلب “
(نووی ج 2 ص 88 )(ہامش مشکوة ج 2 ص 352)
یعنی حضرات علماءکرام نے فرمایا کہ آنحضرت صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے دودونوں کی تلواریں اس لئے لیں اور دیکھیں تھیں تاکہ ان کے ذریعہ سے ان دونوں کے قتل کی کیفیت کی حقیقت کو معلوم کرسکیں جب آپ نے تلواریں دیکھیں تو آپ کو معلوم ہوا کہ ابن جموح کے زخم کاری ہیں اس کے بعد دوسرا قاتل اس کے ساتھ شریک ہوا ہے اور چونکہ ابن جموح اپنے کاری زخموں کی وجہ سے سلب کا مستحق ہوچکا تھا اس لئے دوسرے کو سلب سے کچھ نہ مل سکا (مگر تطییب خاطر کے لئے آپ نے دونوں کو قاتل فرمایا)
معزز قارئین کرام !
کوئی پوچھے جا کر مولوی عمر اور مفتی احمد یار نعیمی صاحب کے پیروکارں سے کہ
”مافی غد“ کے اندر جو کھرب ہا کھرب حوادث اور واقعات شامل ہیں ۔۔۔۔ان کا تو قصہ چھوڑئیے ۔۔۔جن مقتولین بدر کے قتل کی خبر آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے ایک دن پہلے سنائی تھی
،ان کے قتل کی کیفیات ،قاتلوں کا صحیح علم ،اور یہ کہ کس کی تلوار سے وہ قتل ہوں گے وغیرہ یہ بھی معلوم نہ تھا
لیکن فریق مخالف تو رائی کا پہاڑ بنانا جانتا ہے
نصوص قطعیہ اور صریح روایات کو چھوڑ کر ادھورے جملوں پر اپنے عقائد کی بنیاد رکھتے ہیں​
اسی طرح فریق مخالف کے وکیل مولوی عمر ”علم ما غد “پر چند اور روایات بھی پیش کیں ہیں ۔۔۔
مثلا یہ کہ آنحضرت صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عیسیٰ علیہ السلام زمین پر نازل ہوں گے اور شادی کریں گے ان کی اولاد ہوگی اور کم و بیش پینتالیس سال حکومت کریں گے ،پھر ان کی وفات ہوگی اور میری قبر کے پاس ہی دفن ہوں گے۔۔۔۔۔ اسی طرح یہ روایت کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام باب لُد کے پاس دجال کو قتل کریں گے وغیرہ وغیرہ (دیکھئے مقیاس حنفیت ص 329،330)
مگر ان روایات سے استدلال باطل ہے کیوں کہ یہ اشراعت ساعت اور علامات قیامت سے ہیں اور ان کے بارے میں کسی مسلمان کو ذرہ برابر بھی شک نہیں ہوسکتا ان سے ”علم جمیع مافی غد“ ثابت کرنا دوراز کار بات ہے ۔
اگر فریق مخالف خود ہی اپنے دعوی اور دلیل پر غور کرلیں تو ہمارے خیال میں اس کو خود ہی با آسانی سمجھ آجانا چاہیے کہ دعوی اور دلیل میں کوئی مطابقت نہیں۔
باقی اسی طرح مفتی احمد یار نعیمی صاحب لکھتے ہیں کہ :
”مشکوة باب مناقب علی رضی اللہ عنہ میں ہے کہ حضور علیہ السلام نے خیبر کے دن فرمایا کہ ہم کل یہ جھنڈااس کو دیں گے جس کے ہاتھ پر اللہ خیبر فتح فرمائے گا ۔اور وہ اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہے “(جاءالحق ص65)
اگر اس سے یہ مراد ہو کہ آنحضرت صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے کل کے واقعات میں سے ایک واقع کی اطلاع دی کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر قلع فتح ہوگا تو بالکل صحیح ہے اس میں کسی کو کلام نہیں ہے ۔
اوراگر مراد یہ ہو کہ کل کے اندر رونما ہونے والا ہرہر واقعہ آپ کو معلوم تھا اور یہ حدیث اس کی دلیل ہے تو یہ قطعا غلط ہے ۔
کیوں کہ اس ارشاد کے بعد ہی خیبر میں زنیب نامی ایک یہودیہ عورت نے بکری کے گوشت میں زہر ڈال کر آپ کو اور آپ کے چند ساتھیوں کو کھلایا جس کی وجہ سے حضرت بشیر رضی اللہ عنہ بن براءبن معرور کی شہادت ہوگئی (دیکھئے ابو داﺅد ج 2 ص 264 )(مستدرک ج 3 ص 219 )
بلکہ یہ روایت بھی آتی ہے کہ :
”وتوفی اصحابہ الذین اکلو امن الشاة الخ (مشکوة ج 2 ص 542)اور (ابو داﺅد ج 2 ص 264) میں ”وتوفی بعض اصحابہ “(الحدیث) ہے ۔کہ آنحضرت صلیٰ اللہ علیہ وسلم کے وہ صحابہ کرام جنہوں نے وہ زہر آلود بکری کھائی تھی وفات پاگئے ۔۔۔۔اس سے معلوم ہوا کہ وفات پانے والے متعدد صحابہ کرام تھے ۔
لہذا ثابت ہوتا ہے کہ جناب رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کو کل کے ہر ہر واقعہ کی خبر نہ تھی ۔۔۔ ورنہ جناب رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام کو وہ زہر آلود گوشت ہرگز کھانے نہ دیتے۔
میرے مسلمان بھائیوں ،دوستواور بزرگو!
یہ ہے فریق مخالف کے دلائل کی کل کائنات ؟؟؟
کہیں مفہوم کو توڑنا ۔۔۔کہیں موڑنا۔۔۔۔کہیں تاویلات۔۔۔۔۔۔تو کہیں ادھورے جملوں کو لے کر اپنا مدعا ثابت کرنے کی کوششیں کرنا؟؟؟
کیااب بھی آپ کو لگتا ہے کہ فریق مخالف کا موقف درست ہے ؟؟؟
اور کیا فریق مخالف کی تاویلات ایسی وزنی ہیں کہ جو قرآن کریم کی قطعی اور صریح آیات اور بے شمار صحیح احادیث کا تسلی بخش جواب بن سکیں ؟؟؟؟
اگر تو آپ کا ضمیر اثبات میں جواب دے تب تو ٹھیک ہے ۔۔۔۔ لیکن اگر جواب نفی میں آئے تب تو فریق مخالف کے لئے بڑی فکر کی بات ہے ۔​

اللہ تعالیٰ ہم سب کو دین کی صحیح سمجھ اور عمل کی توفیق عطاء فرمائے ۔آمین
(ضروری گذارش :اگر کسی بھائی یا دوست کو ہمارے لکھنے یا سمجھنے میں کوئی کمی کوتاہی نظر آئے تو نشادہی کی درخواست ہے تاکہ ہم اپنی اصلاح کرلیں ۔جزاک اللہ
۔۔۔۔۔جاری ہے ۔۔۔۔۔
 

ناصرنعمان

وفقہ اللہ
رکن

بسم اللہ الرحمن الرحیم
حدیث : سلونی عما شئتم ۔۔۔۔۔
السلام علیکم ورحمة اللہ !
مولوی محمد عمر صاحب بحوالہ بخاری ج 2 ص1083 اور مفتی احمد یار نعیمی صاحب بحوالہ بخاری و خازن ایک روایت پیش کرتے ہیں (جس کا ترجمہ مفتی صاحب کی زبانی یوں ہے )
’’حضور علیہ السلام منبر پر کھڑے ہوئے ،پس قیامت کا ذکر فرمایا کہ اس سے پہلے بڑے بڑے واقعات ہیں ۔پھر فرمایا کہ جو شخص جو بات پوچھنا چاہے پوچھ لے قسم خدا کی جب تک ہم اس جگہ یعنی منبر پر ہیں تم کوئی بات ہم سے نہ پوچھوگے مگر تم کو اس کی خبر دیں گے۔ایک شخص نے کھڑے ہوکر عرض کیا ،میرا ٹھکانہ کہاں ہے ؟ فرمایا جہنم میں ۔حضرت عبداللہ بن حذافہ نے کھڑے ہو کر دریافت کیا کہ میرا باپ کون ہے ؟ فرمایا حذافہ ،پھر بار بار فرماتے رہے کہ پوچھو پوچھو “
مفتی صاحب لکھتے ہیں کہ:
”خیال رہے کہ جہنمی یا جنتی ہونا علوم خمسہ میں سے ہے کہ سعید یا شقی اسی طرح کون کس کا بیٹا ہے ؟یہ ایسی بات ہے کہ جس کا علم سوائے اس کی ماں کے اور کسی کو نہیں ہوسکتا ۔قربان جاﺅں ان نگاہوں کے جو کہ اندھیرے اُجالے دنیا و آخرت سب کو دیکھتی ہیں “انتہیٰ بلفظہ (جاءالحق ص 64)(مقیاس حنفیت ص462)
الجواب:
سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ ہم واضح کرچکے ہیں کہ ہمارا فریق مخالف سے اختلاف علوم خمسہ کے جزئیات میں نہیں ہے ۔وہ تو باذن اللہ حضرات انبیاءکرام علیہم الصلوة والسلام کو بذریعہ وحی اور حضرات اولیائے عظام کو کشف اور الہام کے طور پر معلوم ہوسکتے ہیں۔۔۔ اختلاف کلیات میں ہے جس کی فریق مخالف کے پاس ایک بھی دلیل نہیں ۔۔۔۔ اور جو دلائل پیش فرماتے ہیں وہ ان کے دعوی کے مطابق نہیں ۔۔۔۔یعنی دعوی عام ہے اور جو دلائل پیش کرتے ہیں وہ خاص ہیں ۔۔۔۔ اور یہ بات اصول و قاعدے کے اعتبار سے درست نہیں ۔
آسانی کے لئے یوں سمجھ لیں کہ کوئی شخص دعوی کرتا ہے کہ زید ساری رات چلتا رہا ۔۔۔۔ اور ثبوت میں یہ شخص رات کو بارہ بجے چلنے کا یا تین بجے چلنے کا پیش کرے ۔۔۔ تو یہ ثبوت ایسے شخص کے دعوی کے اثبات کے کافی نہیں ۔۔۔۔کیوں کہ دعوی عام ہے کہ زید رات بھر چلتا رہا۔۔۔۔ اور دلیل خاص ہے کہ بارہ بجے یا تین بجے چلا۔۔۔۔بس یہی حال فریق مخالف کے دعوی اور دلیل کا ہے ۔
ثانیا
اس روایت سے فریق مخالف کا علم غیب کلی پر استدلال اس لئے بھی باطل ہے کہ آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمانا ”سلونی“کہ مجھ سے سوال کرو،اظہار ناراضگی کی وجہ سے تھا ۔۔۔۔۔کیوں کہ لوگوں نے دور ازکار اور لایعنی سوالات کرنے شروع کردیئے تھے اس لئے آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے بطور ناراضگی کے یہ فرمایا۔۔۔۔چناچہ حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کی روایت میں اس کی تصریح موجود ہے کہ:
’’قال سئل رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم عن اشیاءکرھھا فلما اکثر و اعلیہ المساءلة غضب وقال سلونی (الحدیث)(بخاری ج2 ص1083) (مسلم ج 2ص264)
”یعنی آنحضرت صلیٰ اللہ علیہ وسلم سے ایسی اشیاءکے بارے میں سوال کیا گیا جن کو آپ پسند نہیں فرماتے تھے جب لوگوں کے سوالات بڑھ گئے تو آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے طیش میں آکر فرمایا پوچھو مجھ سے الخ“
جب بعض لوگوں نے آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کی منشاءکو نہ سمجھا اور سوالات شروع کردئیے تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے بذریعہ وحی ان کے جوابات آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کو بتلائے جاتے رہے ۔چناچہ امام نووی رحمتہ اللہ علیہ اس حدیث کی شرح میں لکھتے ہیں کہ:
’’قال العلماءھٰذا القول منہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم محمول علیٰ انہ اوحی الیہ والا فلا یعلم کل مایساءل عنہ من المغیبات الا باعلام اللہ تعالیٰ قال القاضی وظاھر الحدیث ان قولہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم سلونی انما کان غضبا کما فی الروایة الاخریٰ سئل النبی صلیٰ اللہ علیہ وسلم عن اشیاءکرھھا فلما اکثر علیہ غضب ثم قال للناس سلونی وکان اختیارہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم ترک تلک المسائل لکن وافقھم فی جوابھا لانہ لایمکن رد السوال لما راءمن حرصھم علیھا واللہ اعلم “ بلفظہ (شرح مسلم ج 2 ص263)
”حضرات علماءکرام کا کہنا ہے کہ یہ قول جناب رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کا س بات پر محمول ہے کہ آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کو اس کی وحی ہوئی تھی ورنہ آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کو تمام مغیبات کا جن کے بارے میں آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم سے سوالات ہوتے تھے کوئی علم نہ تھا ہاں مگر جتنا اللہ تعالیٰ چاہتا تھا اطلاع دے دیتا تھا ۔حضرت قاضی عیاض رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حدیث کے ظاہری الفاظ اس بات پر دلالت کرتے ہیں کہ آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کا سلونی فرمانا اظہار ناراضگی پر مبنی تھا کیوں کہ دوسری روایت میں موجود ہے کہ آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم سے جب بکثرت ایسی چیزی پوچھی گئیں جن کو آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم پسند نہیں کرتے تھے تو آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے غصہ میں آکر لوگوں سے فرمایا مجھ سے پوچھو آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم صرف اسی امر کو پسند کرتے تھے کہ یہ سوالات نہ ہوں لیکن جب لوگوں نے آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم سے پوچھنا شروع کیا تو آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے ان کو جواب دینے میں (نظر با خلاق کریمہ )موافقت کی کیوں کہ لوگ جب پوچھنے میں حریص واقع ہوئے تو آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کے لئے ممکن نہ تھا کہ ان کو بے نیل مرام واپس کردیتے“
حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ وغیرہ جلیل القدر صحابی جو صحیح معنی میں مزاج شناسِ رسول تھے ،انہوں نے اس موقع پر آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کی ناراضگی کا گہرا احساس کرتے ہوئے:
”فبرک عمر رضی اللہ عنہ علیٰ رکبتیہ فقال رضینا باللہ ربا وبالاسلام دینا وبمحمد رسولا قال فکست رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم حین قال عمر رضی اللہ عنہ ذٰلک الخ (بخاری ج 2 ص1083)(مسلم ج 2ص263)
دوزانو ہوکر بیٹھ گئے اور یہ فرمایا کہ ”ہم اللہ تعالیٰ پر راضی ہیں جو ہمارا رب ہے اور اسلام پر راضی ہیں جو ہمارا دین ہے اور حضرت محمد صلیٰ اللہ علیہ وسلم پر راضی ہیں جو ہمارے رسول ہیں ،جب آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے یہ سنا تو پھر آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے سکوت اختیار فرمایا “
ان جملہ صحیح روایت سے معلوم ہوا کہ جناب رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کا ”سلونی “فرمانا اس امر پر مبنی نہیں تھا کہ آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کو کلی علم غیب تھا اور آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم اس کا اظہار لوگوں پر کرنا چاہتے تھے بلکہ آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کے لایعنی اور بے کار سوالات کا دروازہ بند کرنے کے لئے یہ ارشاد فرمایا تھا۔
اور اگر اس ارشاد کو غصہ پر محمول نہ بھی کیا جائے تب بھی صحیح روایت میں اس امر کی واضح اور روشن دلیل موجود ہے کہ آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے امور عظام اور بڑے بڑے اہم مسائل کے بارے میں سوال کرنے کی اجازت دی تھی ،نہ یہ کہ ہر دمہ امر کی اجازت آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو دی تھی ۔چناچہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی روایت میں مذکور ہے کہ:
’’قام علیٰ المنبر فذکر الساعة وذکر ان بین یدیھا امورا عظاما ثم قال من احب ان یساءل عن شئی فیساءل عنہ فواللہ لاتسالونی عن شئی الا اخبر تکم بہ مادمت فی مقامی ھذا (الحدیث )(بخاری ج 2ص 1083)(مسلم ج 2ص263)
”آنحضرت صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے منبر پر کھڑے ہوئے تو آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے قیامت کا ذکر فرمایا اور یہ بیان فرمایا کہ قیامت سے قبل بڑے بڑے واقعات رونما ہوں گے جو شخص کسی چیز کے بارے میں پوچھنا چاہتا ہے تو پوچھ لے بخدا جب تک میں اس مقام پر موجود ہوں تم مجھ سے جو کچھ بھی پوچھو گے تو میں تم کو بتادوں گا “
ضرورت تو نہیں مگرصرف بطور شاہد و تائید حضرت عمر رضی اللہ علیہ وسلم کی یہ روایت بھی ملاحظہ فرمالیں کہ:
’’وخص رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم ابواب الغیب وقال سلونی ولا تساءلونی عن شئی الانباءتکم بہ (الحدیث)(ابو داﺅد طیالسی ص 8)
”آنحضرت صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے غیب کے بعض ابواب اور امور کی تخصیص فرما کر یہ ارشاد فرمایا کہ مجھ سے پوچھو تم مجھ سے جو کچھ بھی (ان مخصوص امور غیب میں سے)سوال کرو گے تو میں تمہیں اس کی اطلاع دے دوں گا “
اور جناب رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کا ابواب غیب کی ان باتوں کو بیان کرنا یا پہلی صورت میں ناپسندیدہ اور لایعنی امور کے جوابات سے اجتناب کرنا اوربصورت اصرار سائل بذریعہ وحی اس کا جواب دینا آپ کے منصب ِنبوت سے متعلق تھا ۔جیسا کہ امام نووی رحمتہ اللہ علیہ کی عبارت میں اس کی تصریح گذر چکی ہے ۔۔۔اور اللہ تعالیٰ کا ارشاد بھی اسی کا متقاضی ہے :
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَسْأَلُوا عَنْ أَشْيَاءَ إِن تُبْدَ لَكُمْ تَسُؤْكُمْ وَإِن تَسْأَلُوا عَنْهَا حِينَ يُنَزَّلُ الْقُرْآنُ تُبْدَ لَكُمْ عَفَا اللَّـهُ عَنْهَا الخ المائدۃ 101 پارہ 7
(ترجمہ:مت سوال کرو تم ایسی اشیاءکے بارے میں کہ جب وہ تم پر ظاہر کردی گئیں تو تم پریشان ہوگے اور اگر تم اس وقت ان کے بارے میں سوال کرو گے جب کہ قرآن کریم نازل ہورہا ہے تو وہ اشیاءتم پر ظاہر کردیں جائیں گی“
اور نزول قرآن کے زمانہ سے نزول وحی کا زمانہ مراد ہے جیسا کہ حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ لکھتے ہیں :
ای وان تساءلو عن ھذا الاشیاءالتی نھیتم عن السوال عنھا حین ینزل الوحی علیٰ رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم تبین لکم الخ (تفسیر ابن کثیر ج 2ص 106)
یعنی اگر تم ان اشیاءکے بارے میں سوال کروگے جن سے تمہیں روکا گیا ہے جب جناب رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہورہی ہے تو وہ اشیاءضرور تم پر واضح کردی جائیں گی (اور تم پھر پریشان ہوگے)
بعض اوقات آنحضرت صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے سلونی ضروری مسائل دریافت کرنے کے لئے بھی ارشاد فرمایا ہے مگر صرف وہ امور جن کی لوگوں کو حاجت تھی اور وہ منصب نبوت کے مناسب بھی تھے ۔چناچہ ایک مقام پر سلونی کی شرح میں امام نوو ی رحمہ اللہ لکھتے ہیں کہ:
قولہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم سلونی ،ھذا لیس بمخالف للنھی عن سوالہ فان ھذا المامور بہ ھو فیما یحتاج الیہ وھو موافق لقولہ تعالیٰ فسئلوا اھل الذکر “انتہیٰ بلفظہ (نووی شرح مسلم ج 1 ص29)
”آنحضرت صلیٰ اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد کہ مجھ سے پوچھو یہ اس قول کے مخالف نہیں ہے جس میں آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے سوال سے منع کیا تھا کیوں کہ جس سوال کی اجازت آپ نے دی تھی وہ تو صرف ان امور میں ہے جن کی لوگوں کو حاجت ہو اور یہ اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد کے موافق ہے کہ اہل علم سے پوچھ لو “
ان تمام دلائل سے روزروشن کی طرح واضح ہوگیا کہ ’’سلونی‘‘ سے علم غیب کلی کا اثبات خدا تعالیٰ اور اُس کے جناب رسول برحق صلیٰ اللہ علیہ وسلم اور علماءامت کی تصریحات کے بالکل خلاف ہے ۔
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ اسی حدیث کی شرح میں تحریر فرماتے ہیں کہ:
’’واشد من ذٰلک فی کثرة السﺅال البحث عن امور مغیبة وردالشرع بالایمان بھا مع ترک کیفیتھا ومنھا مالا یکون لہ شاھد فی عالم الحس کالسﺅال عن وقت الساعة وعن الروح وعن مدة ھذہ الامة الیٰ امثال ذٰلک مما لا یعرف الا بالنقل الصرف والکثیر لم یثبت فیہ شئی فیجب الایمان بہ من غیر بحث الخ (فتح الباری ج 13 ص 225)
”اور اس سے بڑھ کر کثرت سوال میں وہ بحث ہے جو ایسے امور غیبیہ کے بارے میں ہو جن کے بارے میں شریعت نے صرف ایمان لانے کا حکم دیا ہے بغیر اس کے کہ ان کی کیفیت معلوم کی جائے اوران میں ایسے امور بھی ہیں جن کی عالم حس میں کوئی مثال ہی نہیں جیسے قیامت کے وقت کا علم اور روح اور اس امت کی مدت کا علم وغیرہ جو صرف خالص نقل ہی سے معلوم ہوسکتے ہیں اور ان میں کثیر امور کے بارے میں کوئی حدیث اور نقل ثابت ہی نہیں ہے کہ یہ امور کب ہوں گے ؟لہذا ان پر ایمان لانا ضروری ہے “
اور شیخ السلام علامہ بدرالدین عینی الحنفی رحمہ اللہ لکھتے ہیں کہ :
’’فان قلت من این عرف رسول اللہ علیہ الصلوة والسلام انہ ،ابنہ قلت اما بالوحی وھو الظاھر او بحکم الفراسة او بالقیاس او بالاستلحاق الخ (عمدة القاری ج 9ص 509)
”سو اگر تو یہ کہے کہ آنحضرت صلیٰ اللہ علیہ وسلم کو یہ کہاں سے معلوم ہوا کہ حضرت عبد اللہ خذافہ رضی اللہ عنہ کے بیٹے ہیں ؟تو میں جواب میں کہوں گا کہ آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کو وحی کے ذریعہ سے یہ معلوم ہوا تھا اور یہی ظاہر ہے یا فراست یا قیاس یا استلحاق کے حکم سے آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایاتھا“
اگر آنحضرت صلیٰ اللہ علیہ وسلم کو علم غیب کلی ہوتا (جیسا کہ فریق مخالف کا دعوی ہے)تو جب عبد اللہ بن خدافہ نے سوال کیا اور آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے جواب فرمایا تو شیخ الاسلام علامہ عینی رحمہ اللہ کو صاف فرمادینا چاہیے تھا کہ چونکہ آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کو کلی غیب تھا اس لئے یہ فرمادیا ۔۔۔انہوں نے یہ کیوں فرمایا کہ اس وقت آپ پر وحی آئی تھی اور اس کے مطابق آپ نے جواب فرمایا ۔۔۔اور فرماتے ہیں کہ وھو الظاھر کہ ظاہر بات یہ ہے کہ آپ پر وحی نازل ہوئی تھی (منصف ابن ابی شیبتہ (ج 11 ص 496)میں اسی روایت میں ہے کہ ”عن انس بن مالک قال خرج الینا رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم ذات یوم وھو غضبان و نحن نریٰ ان معہ جبرائیل الخ“)۔۔۔ ۔ نیز فرماتے ہیں کہ یاآپ نے فراست یا استلحاق کے اصول کے پیش نظر جواب دیا ۔۔۔۔۔جس کو علم غیب کلی حاصل ہو اس کو فراست اور قیاس وغیرہ کی کیا ضرورت ہے ؟؟؟
غرضیکہ فریق مخالف کا اس روایت سے علم غیب کلی پر استدلال کرنا باطل ہے ۔
۔۔۔۔۔جاری ہے ۔۔۔۔۔​
 

ناصرنعمان

وفقہ اللہ
رکن

باقی مفتی احمد یار نعیمی صاحب تفسیر خازن پارہ 4 زیر آیت ”ماکان اللہ لیذر (الآیة ) ایک روایت پیش کرتے ہیں (جس کا ترجمہ مفتی صاحب کی زبانی یوں ہے کہ :
”حضور علیہ السلام نے فرمایا کہ ہم پر ہماری امت پیش فرمائی گئی ،اپنی اپنی صورتوں میں مٹی میں جس طرح حضرت آدم علیہ السلام پر پیش ہوئی تھی ،ہم کو بتایا گیا کون ہم پر ایمان لاوے گا اور کون کفر کرے گا یہ خبر منافقین کو پہنچی تو وہ ہنس کر کہنے لگے کہ حضور صلیٰ اللہ علیہ وسلم فرماتے ہین کہ ان کو لوگوں کی پیدائش سے پہلے ہی کافر و مومن کی خبر ہوگئی ہم تو ان کے ساتھ ہیں اور ہم کو نہیں پہچانتے یہ خبر حضور علیہ السلام کو پہنچی تو آپ منبر پر کھڑے ہوئے اور خدا کی حمد و ثنا کی پھر فرمایا کہ قوموں کا کیا حال ہے کہ ہمارے علم میں طعنے کرتے ہیں اب قیامت تک کی کسی چیز کے بارے میں جو بھی تم ہم سے پوچھوگے ہم تم کو خبر دیں گے “
مفتی صاحب فرماتے ہیں کہ :
’’اس حدیث دوباتیں معلوم ہوئیں ایک یہ کہ حضور علیہ السلام کے علم میں طعنے کرنا منافقوں کا طریقہ ہے دوسرے یہ کہ قیامت تک کے واقعات سارے حضور علیہ السلام کے علم میں ہیں “(بلفظہ جاءالحق ص 66)
محترم قارئین کرام !
مفتی صاحب نے تفسیر خازن کی یہ روایت نقل تو فرمائی ۔۔۔۔لیکن مفتی صاحب نے شاید اس روایت کی سند پر غور نہیں فرمایا۔
اس روایت کی سند یوں ہے ”قال السُدی قال رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم“(دیکھیے معالم و مظہری )
سب سے پہلے تو ملاحظہ فرمایئے ”سُدی “کے بارے میں حضرات محدثین کرام کی رائے :
السُدی الکبیر کا نام اسمعیل بن عبد الرحمن بن ابی کریمہ ہے ۔۔۔اگر چہ یہ فن تفسیر کے امام ہیں مگر فن حدیث کے بارے میں حضرات محدثین کرام کی رائے ان کے بارے میں اچھی نہیں ہے۔
چناچہ امام ابن معین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ:
ان کی روایت میں ضعف ہوتا ہے ۔
امام جوزجانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ:
”ھو کذاب شتام “(وہ جھوٹا اور تبرائی تھا)
امام ابو زرعہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ:وہ کمزور ہے ۔
امام ابو حاتم رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ :
اس کی حدیث تو لکھی جاسکتی ہے مگر اس سے احتجاج درست نہیں ہے ۔
عقیلی کہتے ہیں کہ وہ ضعیف ہے ۔
ساجی رحمہ اللہ کا بیان ہے کہ ”صدوق فیہ نظر“۔
امام طبری رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ”لا یحتج بحدیثہ“کہ اس کی حدیث سے احتجاج سے و استدلال جائز نہیں “
(تہذیب التہذیب ج 1 ص231)(معالم التنزیل ج4 ص231)(مجموعہ التفاسیر ج3 ص176)
اس کے بعد سوال یہ اٹھتا ہے کہ سُدی اور جناب رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کے درمیان کتنے راوی ہیں ؟اور ہیں وہ کیسے ؟ثقہ ہیں یا ضعیف ؟
یہ فریق مخالف کی ہی ہمت ہے کہ بیک جنبش پھاند کر آگے چلے جانا ۔اور بلاکسی تحقیق سند اور صحت کے جہاں اپنے مطلب کی بات نظر آئی اور اس کو لے کر احتجاج اور استدلال فرمالیا۔
ملاحظہ فرمائیں قاضی ثناءاللہ صاحب رحمہ اللہ اس روایت کو نقل کرنے کے بعد ارشاد فرماتے ہیں :
قال الشیخ جلال الدین سیوطی لم اقف علیٰ ھذا الروایة اھ (تفسیر مظہری ج 2ص185)
”یعنی امام جلال الدین سیوطی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں اس روایت (کی سند اور صحت )پر مطلع نہیں ہوسکا “
ممکن ہے کہ مفتی صاحب کو اس روایت کی سنداور صحت کا علم کشف اور الہام سے ہوگیا ہو؟؟؟بحرحال ہماری فریق مخالف سے درخواست ہے کہ اگر اُن کے پاس اس روایت کی سند ہو تو ہمیں ضرور مطلع فرمائیں ۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو دین کی صحیح سمجھ اور عمل کی توفیق عطاءفرمائے ۔آمین
ضروری گذارش :اگر کسی بھائی یا دوست کو ہمارے لکھنے یا سمجھنے میں کوئی کمی کوتاہی نظر آئے تو نشادہی کی درخواست ہے تاکہ ہم اپنی اصلاح کرلیں ۔جزاک اللہ
۔۔۔۔۔جاری ہے۔۔۔۔۔
 
Top